Muhammad Zubair Akhtar Sheikh Advocate

Muhammad Zubair Akhtar Sheikh Advocate This page is for the update of legal post.

28/10/2023

جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری: سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے خلاف کارروائی کیسے کرتی ہے؟
بی بی سی اردو

سپریم جوڈیشل کونسل نے تین دو کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ شوکاز نوٹس پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز اور وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائی گئی 10 شکایات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ یہ شکایات جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور ذاتی مفاد کے لیے اپنے اختیارت استعمال کرنے کے الزامات کے بارے میں تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے جمعے کے روز اپنے اجلاس میں ان شکایات کا جائزہ لیا جس کی روشنی میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کنندہ آمنہ ملک نے درخواست دی تھی جس پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آمنہ ملک کو کونسل کے اگلے اجلاس میں طلب کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ اپنی شکایت کے حوالے سے مزید مواد فراہم کریں جو کہ جسٹس سردار طارق مسعود کو فراہم کیا جائے گا تاکہ اگر وہ چاہییں تو اس پر اپنا جواب دے سکیں۔

جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر الزام کیا ہے؟
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف جمع کروائی گئی شکایات میں ان جائیدادوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں جو انھوں نے مبینہ طور پر اپنی سروس کے دوران بنائی ہیں۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائی گئی درخواست کے ساتھ جسٹس مظاہر اکبر نقوی، ان کے بیٹوں کے نام ’مشکوک انداز میں‘ خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات منسلک ہیں۔

اس شکایت میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی بیٹی کو برطانوی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے پاؤنڈز کی رسید بھی منسلک ہے۔

شکایت کے ساتھ منسلک دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے 2021 میں گلبرگ لاہور میں 2 کنال 4 مرلے کا پلاٹ 4 کروڑ 44 لاکھ میں خریدا جبکہ اسے 7 کروڑ 20 لاکھ کا ڈکلیئر کیا گیا۔

ان دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے یہ پلاٹ 2022 میں 13 کروڑ میں اپنے مبینہ فرنٹ مین محمد صفدر کو فروخت کر دیا اور بعد ازاں اسے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے کا ڈکلیئر کیا۔

ان دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے سینٹ جونز پارک کینٹ میں 65 کروڑ مارکیٹ ویلیو والا 4 کنال کا پلاٹ 10 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خریدا۔ ان دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ جج نے اپنے مبینہ فرنٹ مین کی مدد سے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال کا پلاٹ صرف پانچ لاکھ روپے میں دلوایا جبکہ مارکیٹ میں اس پلاٹ کی قیمت اس وقت بیس لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔

ان دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے دو بیٹوں کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل پلاٹ محض نو لاکھ روپے میں دیے گئے جبکہ مارکیٹ میں ان پلاٹ کی ویلیو تین کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ان دستاویزات میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ جج کی بیٹی کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں دس ہزار برطانوی پاؤنڈز دبئی سے ٹراسنفر کیے گئے۔

تاحال جسٹس نقوی نے اپنے اوپر عائد کردہ ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

آگے کیا ہوگا؟
آئینی امور کے ماہر حامد خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جج، جس پر الزام ہے، کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد شکایات کا جواب دینا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جج کی طرف سے اس کا جواب دینے کی صورت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جاتا ہے جس میں جس جج کو نوٹس جاری کیا گیا ہو اس کے جواب کا تفصیلی غور کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل جج کے جواب سے مطمئن ہو تو ریفرنس یا شکایت اسی وقت ہی فارغ کر دی جاتی ہے لیکن اگر کونسل جج کے جواب سے مطمئن نہ ہو تو پھر جس جج کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہوتا ہے اس کے خلاف انکوائری شروع ہو جاتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کوڈیشل کونسل کی کارروائی اِن کیمرا ہوتی ہے تاہم اگر متاثرہ جج چاہے تو وہ درخواست دے سکتا ہے کہ ان کی خلاف کی جانے والی کارروائی اوپن کورٹ میں کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ متاثرہ جج کے خلاف تحقیقات کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کسی بھی ادارے کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ اگر تحققیات میں جس جج کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہو وہ قصوروار پایا گیا تو سپریم جوڈیشل کونسل اس بارے میں رپورٹ صدر مملکت کو بجھواتی ہے اور صدر مملکت سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے بجھوائی گئی رپورٹ پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کی روشنی میں ہی صدر مملکت نے نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کس طرح کام کرتی ہے؟
سپریم جوڈیشل کونسل پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس کونسل کے سربراہ ہوتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے دو سینیئر جج اس کے رکن ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی پانچوں ہائی کورٹس کے دو سینیئر چیف جسٹس صاحبان بھی اس کے رکن ہوتے ہیں۔

یہ کونسل سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے سے متعلق شکایات کا جائزہ لیتی ہے اور شکایت درست ہونے کی صورت میں اس جج کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سنہ 2021 میں ہوا تھا۔

اس کے بعد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جمعے کے روز ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں 29 شکایات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 19 شکایات مسترد کر دی گئیں۔

ان میں سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف دائر شکایات بھی شامل ہیں۔

27/09/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Adv Ashraf Saeedi, Âfresham Dhillon, رومان احمد, Ashok Yadav

27/08/2023

SHAJJAH 337 - A سر اور چہرے کی ضربیں . . . . . . . . . . .۔
(۱) شجہ خفیفہ SHAJJAH_I_KHAFIFA - تیز دھار یا کند آلے سے زخم
جس سے ہڈی نظر نہ آۓ نیز رگڑ ، خراش ' نیلگوں نشان نیلگوں سوجن (ضمان 2 سال تک قید)
(2) چه موضعه SHAJJAHI_MUDIAH - تیز دھار آلے یا کند آلے سے زخم جس سے ہڈی
نظر آۓ (Bone Exposed) (قصاص یا ارش جو دیت کا 5% + 5 سال قید)
(3) شبہ ہاشمہ SHAJJAH_I_HASHIMAH - تیز دھار یا کند آلے سے جب ہڈی ٹوٹ جاۓ
(Fracture) لیکن ہڈی اپنی جگہ سے نہ ہے ۔ (ارش جو دیت 10% یا 7 سال قید)
(4) شجہ منقله SHAJJAH_I_MUNAQQILAH = جب ہڈی ٹوٹ کر آپس میں جگہ
چھوڑے دے (Displacement Fracture) (ارش جو 15% دبیت کا 10 سال قید)
(5) شبه آمه SHAJJAHI - AMMAH = جب سر کی ہڈی ٹوٹ جاۓ اور زخم دمات کی جھلی
(Meningis) تک پہنچ جاۓ (ارش جو دیت کا 1/3 10 سال قید)
(6) شبه دامنه SHAJJAHI-DAMIGHAH - جب دماغ کی جھلی پھاڑ کر دماغ (Brain)
تک چلا جاۓ (ارش جو دیت کانف 14 سال قید)
ایسا زخم جو زندگی کی خطرے میں ڈال دے یا 20 دن یا اس سے زیادہ مضروب کو شدید جسمانی درد میں
پولیس گرفتاری
بتلا رکھے (ضمان سال سال تک قی)
شجبه خفیفہ ، دامیہ زخم خطا اور (2) - با۔ 337 میں پولیس بغیر وارنٹ گرفتار نہیں کر سکتی جبکہ بقیہ تمام
زخموں میں بشمول خودکشی ۔ زہر خوردنی پولیس مجرم کو بغیر وارنٹ گرفتار کر سکتی ہے ۔
337_L_(1)

سر اور چہرے کے علاوہ باقی جسم کے کسی حصہ پر ضربیں مثلاً
(1) نیلگوں نشان Contusion Mark
(2) نیلگوں سوجن Confused Swelling
(3) سوجن Swelling
(4) رگڑ خراش Abrasion, bruise

337_L_(2)
رار. pain
(6) سپرفیشیل کٹ Superficial Cut
تمام (2) ۔۔۔ 337 کا باعث ہوں گے ۔ (دو سال قید یا ضمان یا دونوں)

P.P.Cفار سروس
0 17 - جھوٹا ملازم ظاہر کرنا۔ دو سال قید یا جرمانہ دونوں
182- جھوٹی رپورٹ دینا۔ چھ ماہ قید 1000 روپے جرمانہ یا دونوں
189 - سرکاری ملازم کو دھمکی دینا۔ دو سال قید یا جرمانہ یا دونوں

(
186 - ڈیوٹی کے دوران مداخلت ۔ تین ماہ قید 500 جرمانہ یا دونوں
353 = سرکاری ملازم پر حملہ ۔ دو سال قید یا جرمانہ یا دونوں
465 ـ جعل سازی ـ دو سال قید یا برمانہ یا دونوں
471 = جعل دستاویز تیار کرنا۔ 7 سال قید یا جرمانہ یا دونوں

جرح - JURH337 سر اور چہرے کے علاوہ باقی جسم کی ضر ہیں ۔
(1) - 337 جرح جا گفہ JURA-FAIFAH - جب زخم پیٹ اور چھاتی کے اندر (Cavity)
تک چلا جاۓ (ارش جو دیت کا 1/3 اور 10 سال قید)

(2) C - 337 جرح غیر جا گفہ JURHGHAIR JAIF AH

(1) رامي DAMIYAH جب جلد پھٹ جاۓ اور خون بہہ نکلے (ضمان ایک سال تک قی)
(2) بانه BADIAH- تیز دھار آلے (Sharp) سے زخم لیکن بڑی نظر نہ آۓ (ضمان تین سال
(3) متلاحمه MUTALAMAN - کند آلے (Blunt) سے زخم لیکن ہڈی نظر نہ آۓ ۔ (ضمان
تي)
تین سال قید)
سال قی)
(4) موضع MUDIHA - تیز دھار یا کند آلے سے زخم جس سے ہڈی نظر آۓ۔ (ضمان اور پانچ
(5) ہاشمہ HASHIMAH - جب تیز دھار یا کند آلے کی ضرب سے ہڈی ٹوٹ جاۓ ۔ (ضمان 5
(6) منتقله MUNAQQILAH - جب تیز دھار یا کند آلے کی ضرب سے ہڈی ٹوٹ کر آپس میں جگہ چھوڑ دے ۔ (ضمان 7 سال قید)

دیگر ضربیں)

G 337
جلد بازی یا غفلت سے گاڑی چلا کر زخمی کرنا۔ (ضمان یا ارش اور پانچ سال کے لئے کسی
ایک قسم کی قید کسی ایک قسم کی قی)

H 337
جلد بازی یا غفلت کئے گئے فعل کے ذریعے ضرر پہنچانا (ارش یا ضامن اور تین سال کے لئ. . .
I- 337
غلطی (خطا) سے ضرر کا باعث ہوتا۔ (ارش یا ضمان جو کہ جرح کے حساب سے)

لـ 337 زہر کھلانا یا جسم میں داخل کرنا۔ (ارش یا ضمان جرح کے مطابق 10 سال تک کسی ایک قسم کی
تی)
K_337
جبرا اقبا کرانے یا جائیداد کی واپسی پر مجبور کرنے کے لئے ضرر کا باعث ہوتا۔
Q - 337
واحد اعضاء مثلا ناک، زبان، آلہ تناسل (P***s) کا اتلاف ۔ (ارش دیت کی قیمت کے
رایا
R-337
دہرے اعضاء مثلا ہاتھ پاؤں، آنکھیں ہونٹ ، خیئے ، چھاتیوں کا اتلاف ۔ (ارش دیت کی قیمت کے برابر)

ـ 337 چو ہرے اعضاء مثلا پوٹوں کا اتلاف ۔۔ (دیت کا 1/4 في اعضاء ، قل دیتا
ہو)
(1)T - 337
ہاتھ یا پاؤں کی انگلیوں کا اختلاف (ارش جو دیت کا 1/10)
(T (2) - 337
ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے کسی جوڑ کا اتلاف (ارش جو دیت کا 1/30 انگوٹھے کی صورت
میں 1/20)
U - 337
دانت کا اتلاف جڑھ سے یا مسوڑھوں سے ۔ سواۓ دودھ کے دانت ارش 1/20 دیت کا یا
فل دیت اگر 20 سے زیادہ اختلاف ۔ دودھ کے دانت کی صورت میں ضمان ایک سال قید)
1 a - 5 - 337
سر داڑھی مونچھوں ، بھنوؤں پلکوں یا جسم کے کسی حصہ کے تمام بال جڑ سے نکال
دیتا۔ (ارش دیت کے برابر ایک سال سے تین سال تک قید)
(B - 5 - 337
ایک بھنویں کے تمام بال نکال دینا۔ (1/2 دیت)
C) 5- 337
ایک ملک کے تمام بال نکال دینا۔ (ارش 1/4 دیت کے برابر)
2 5 - 337
جسم کے کسی حصہ کے کچھ بال زبردستی نکال دینا۔ (امان اور ایک سال تک سزا)
(b) -1-w - 337

جب دو زخم ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں ۔ (ایک زخم کا ارش جو زخم کی
A - 338
اسقاط حمل رضامندی سے ۔ ( تین سال کے لئے قید اور سزا جو ضرر کی قسم یا موت واقع ہو نوعیت کے مطابق)
جانے)
338-B
اسقاط حمل رضامندی کے بغیر (10ـ 3 سال تک قید اور سزا جو ضرر کی نوعیت یا موت ہو
جاۓ کے لئے)
C - 338
اسقاط جنین (Foetus) کا۔ (بچہ مردہ ہو تو 1/14 حصہ دیت اگر زندہ ہو تو فل دیت 7 سال
قید اور سزا جو ضرب کی نوعیت یا موت واقع ہو جاۓ تو)
325
خود کشی کے ارتکاب کا اقدام ۔ ایک سال تک قید محض یا جرمانہ یا دونوں ۔
329
نوزائیدہ بچے کی لاش کو ٹھکانے لگا کر پیدائش چھپانا۔ (دو سال قید یا جرمانہ یا دونوں)
333
جسم سے ہاتھ پاؤں یا کسی دوسرے عضو کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا۔ کاٹ دینا۔ (قصاص ، ارش اور
دس سال قی)
335
اتلاف صلاحیت عضو یا مستقل بگاڑ ۔ ( قصاص یا ارش کے مطابق قید)
ZINAH
حد (سنگسار یا 100 کوڑے یا حالات و واقعات کے مطابق قید)
ZINAH_BUL _ JABAR
مد (سنگسار 100 کوڑے سزاۓ موت قیید)
337 UNNATURAL SEXUAL OFFENCES طوالت (So**my) جانوروں
ساتھ منہ میں ج**ع (Coitus) (عمر قید 10 - 2 سال قید + جرمانہ )
289 جانوروں (کتے گھوڑے) وغیرہ کا کاٹنا ۔ (چھ ماہ قید یا ایک ہزار جامانہ یا دونوں)
چندہ دینا۔ گلا دبانا جوڑ کا اتر جانا Dislocation بال کانا نشہ آور شے کھانا شراب خوری ، خود کو زخمی
کرنا (Fabricated Injury) براۓ میڈیکل لیگلv

جسٹس ...کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ بہت پریشان رہتے تھے کوئی ان کی قبر پر ہر ہفتے پھٹا جوتا رکھ جاتا۔کافی جدو جہد کے بع...
29/07/2023

جسٹس ...کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ بہت پریشان رہتے تھے کوئی ان کی قبر پر ہر ہفتے پھٹا جوتا رکھ جاتا۔
کافی جدو جہد کے بعد لاٹھی ٹیکتے ایک ضعیف شخص کو پکڑ لیا گیا
پوچها بابا جی یہ کام آپ کرتے ہیں؟
بابا جی نے کہا جسٹس...کی وجہ سے میرے خاندان کے ساتھ ظلم ہوا۔
میرا گهر بار سب لٹ گیا میرے جوان بیٹے کو موت کی نیند سلا ديا گیا۔
جسٹس... نے مجھے برباد کر دیا
اب اپنے آپ کو سکون دینے کے لیے میں جسٹس ...کی قبر پر جوتا مارتا نہیں بلکہ رکھ جاتا ہوں.
میرا ایمان ہے کہ میرا رکھا ہوا جوتا اسے فرشتے مارتے ہوں گے۔
میرا دل کرتا ہے اس اقتباس کا بڑے سائز کا پوسٹر ہر عدالت میں ہر جج کی کرسی اور ہر سرکاری دفتر کے سب سے بڑے افسر کی کرسی کے سامنے والی دیوار پر آویزاں ہو ۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Muhammedwajid Muhammedwajid, مجاہدحسین جھنڈیر, Usman Jani
12/07/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Muhammedwajid Muhammedwajid, مجاہدحسین جھنڈیر, Usman Jani

Address

Lodhran
LODHRAN

Telephone

+923005286148

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Zubair Akhtar Sheikh Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhammad Zubair Akhtar Sheikh Advocate:

Share