Lakki Marwat Police

Lakki Marwat Police Official Page of District Lakki Marwat Police, KPK

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کا تھانہ لکی سٹی کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیر خان نے موجودہ سکی...
21/07/2026

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کا تھانہ لکی سٹی کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیر خان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ لکی سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کے اطراف سکیورٹی انتظامات، حفاظتی اقدامات اور جاری دفاعی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈی پی او نے تھانے کی عمارت، داخلی و خارجی راستوں، مورچوں اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی پی او نزیر خان کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس تنصیبات، چیک پوسٹوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے وژن کے مطابق پولیس تنصیبات کے تحفظ اور جوانوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام پولیس افسران و جوان الرٹ رہتے ہوئے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور سکیورٹی سے متعلق جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کا موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا تفصیلی...
20/07/2026

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کا موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیر خان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیک پوسٹ پر جاری حفاظتی اقدامات، سکیورٹی انتظامات اور دفاعی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے جانے والی تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی مکمل تلاشی اور سخت چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی پی او نزیر خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام لکی مروت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام چیک پوسٹس پر سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جوان پوری مستعدی، جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

20/07/2026

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کی زیر صدارت کرائم ریویو میٹنگ.

16/07/2026

لکی مروت: ایس پی انوسٹی گیشن صلاح الدین خان کنڈی کی نگرانی میں شعبۂ تفتیش کی بڑی کامیابی.

لکی مروت پولیس کے شعبۂ تفتیش نے ایس پی انوسٹی گیشن صلاح الدین خان کنڈی کی نگرانی میں قتل اور اسلحہ برآمدگی کے اہم مقدمات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو سزائیں دلوائیں۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 77 مورخہ 20-04-2023 جرم 302، 324، 337-A(i) تھانہ پیزو میں ملوث ملزمان کے خلاف معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزاؤں کا فیصلہ سنایا۔
معزز ایڈیشنل سیشن جج-V کی عدالت نے ملزم اصف ولد محمد سکنہ چوارخیل ضلع لکی مروت کو دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، جبکہ ملزم سمیع اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ چوارخیل کو دفعہ 324 کے تحت 5 سال قید اور دفعہ 337-A(i) کے تحت 2 سال قید کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسی واقعہ سے متعلق مقدمہ نمبر 78 مورخہ 20-04-2023 جرم 15AA/5EXPمیں بھی معزز عدالت نے ملزم اصف ولد محمد کو دفعہ 15-AA کے تحت 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 5EXP کے تحت مزید 3 سال قید کی سزا سنائی۔
اسی طرح معزز ایڈیشنل سیشن جج-V کی عدالت نے مقدمہ نمبر 209 مورخہ 29-03-2025جرم 302- 324 تھانہ نورنگ میں بھی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فواد ولد ولی رخمان سکنہ نالی چک کو دفعہ 302 کے تحت عمر قید جبکہ دفعہ 324 کے تحت 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مزید برآں اسی واقعہ سے متعلق مقدمہ نمبر 210 میں ملزم کو دفعہ 15-AA کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔
ان مقدمات کی تفتیش متعلقہ تفتیشی افسران نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور مؤثر انداز میں مکمل کی۔ دورانِ سماعت عدالت میں مضبوط شواہد اور ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے گئے، جن کی بنیاد پر معزز عدالت نے 14 جولائی 2026 کو ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں۔ بعد ازاں تمام مجرمان کو سزا بھگتنے کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔
اس شاندار کامیابی پر ایس پی انوسٹی گیشن صلاح الدین خان کنڈی نے کامیاب تفتیش کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کیے۔
لکی مروت پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مؤثر تفتیش، مضبوط شہادتوں اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کے ذریعے ہر مجرم کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانا اور شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانا اس کی اولین ترجیح رہے گی۔

16/07/2026
16/07/2026
لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کی زیر صدارت کرائم ریویو میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات.ت...
16/07/2026

لکی مروت: ڈی پی او نزیر خان کی زیر صدارت کرائم ریویو میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیر خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں اہم کرائم ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیش صلاح الدین کنڈی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک، سرکل ایس ڈی پی اوز، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام تھانوں کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا گیا، سنگین مقدمات کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور جرائم کے مؤثر خاتمے کے لیے نئے اہداف مقرر کیے گئے۔
ڈی پی او نزیر خان نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ تمام مقدمات کی غیر جانبدارانہ، شفاف، معیاری اور میرٹ پر مبنی تفتیش کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے منشیات فروشوں، اور دیگر سماج دشمن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز، خصوصی ناکہ بندیاں، انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں اور گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ کرائم سین اور جائے وقوعہ سے متعلق تمام اہم شواہد اور ملزمان کی نقل و حرکت سے متعلق سراغ بروقت حاصل کرکے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جامع، سائنسی اور معیاری تفتیش ہی جرائم کے مؤثر خاتمے کی بنیاد ہے، لہٰذا تمام تفتیشی افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں اور فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
ڈی پی او نزیر خان نے واضح کیا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس تنصیبات کی سکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے، دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ علاقے میں انٹیلیجنس ریسورس کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
آخر میں ڈی پی او نزیر خان نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق جرائم کے خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے لکی مروت پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں ڈی پی او کی جانب سے پولیس افسران کے لئے خصوصی ٹی بریک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،

Address

Lakki Taja Zai Road
Lakki Marwat
28420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Marwat Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Lakki Marwat Police:

Shortcuts

Share