Tehreek_e_Khilafat

Tehreek_e_Khilafat dr israr ahmed Bayan

جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے اپنی بہن فوزیہ کی ملاقات ۔۔۔دکھ بھری داستان۔۔فوزیہ باجی ! میں تو لمحہ بلمحہ اپنے وطن کی یاد میں ب...
02/06/2023

جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے اپنی بہن فوزیہ کی ملاقات ۔۔۔
دکھ بھری داستان۔۔
فوزیہ باجی ! میں تو لمحہ بلمحہ اپنے وطن کی یاد میں بیس سال تڑپتی رہی،کیا وطن مجھے بیس سال بھول گیا تھا ؟ 😭
فوزیہ جابی ! میری امی اور ابو کا کیا حال ہے ؟😭
کیا بدر یوسف کی طرح ان کی آنکھیں خشک تو نہیں ہو چکی ؟ 😭
فوزیہ باجی! مجھ سے میرا چھ ماہ کا بچھڑنے والا بچہ کہاں ہے ؟ 😭
فوزیہ باجی ! آپ مجھے واپسی ساتھ لیتے ہوئے جائیں گی ناں ؟ 😭
باجی ! مجھے اپنا دیس،اپنا خاندان، اپنے بچے بہت یاد آ رہے ہیں 😭
باجی ! دیکھیں ناں جیل کی اذیتوں سے میرے دانت گر گئے😭 باجی ! دیکھیں ناں کہ میرا وہ حسین چہرہ آج سوکھے پھول کی طرح مرجھا چکا ہے 😭
فوزیہ باجی ! دیکھیں ان غموں کے پہاڑوں سے میرے سر پہ سفیدی سوار ہو چکی ہے 😭
فوزیہ باجی ! آپ بولتی کیوں نہیں ہیں،بس روتی ہی جا رہی کیوں ؟ رونا تو مجھے چاہیئے جو ہرروز اذیتوں کی ایک نئی داستان برداشت کرتے کرتے بیس سال گزار چکی ہوں 😭
باجی میں اذیتوں کا ایک باب بن چکی ہوں، باجی ! میں عظیمتوں کی ایک کھلی کتاب بن چکی ہوں 😭
ڈاکٹر فوزیہ بھی سر جھکائے کھڑی ہوں گی اور دل ہی دل میں ہر سوال کا جواب دے رہی ہوں گی
کہ
اے میری عافیہ بہن ! اپنی کی امی آپ کو یاد کرتے کرتے بیس سال کے انتظار کے بعد قبر کی پاتال میں اتر چکی ہیں ،
آپ کا وہ بچہ جو چھ ماہ کی عمر میں آپ سے جدا ہوا اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے
پاکستانی حکمران اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ،
بہت سارے حکمرانوں نے آپ کا نام استعمال کر کے بھی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی
حکمران بے حس ہو چکے ہیں
لیکن ہاں عافیہ پاکستانی عوام آپ کو نہیں بھولی ، وہ آپ کو بہت یاد کرتے ہیں،پاکستان میں ایک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہے جس کا نام مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہے اس تنظیم کے نوجوان آپ کو نہیں نہیں بھولے،ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، آپ کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے ہیں ،
بس عافیہ آپ جنت میں تو اکٹھے ہو ہی جائیں گے ناں اور تیرا استقبال کرنے حضرت آسیہ علیھا السلام جیسی جنتی خواتین آئیں گی اور آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہوئے تمہیں اپنے ساتھ جنت
میں لے جائیں گی،.
رب اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بس یہی التجاء ہے کہ
اک مدت سے جو ہے وہاں قید شہزادی
بیڑیاں توڑ دے،اب دے دے اسے آزادی

یہ سر پہ ٹوپی سفید داڑھی والا  70 سال کا شخص اپنی جوانی سے لے کر بڑھاپے تک بلکہ اپنے مرنے کے آخری ایام تک چیختا رہا کے ...
19/05/2023

یہ سر پہ ٹوپی سفید داڑھی والا 70 سال کا شخص اپنی جوانی سے لے کر بڑھاپے تک بلکہ اپنے مرنے کے آخری ایام تک چیختا رہا کے نظام بدلو نظام بدلو... تمہاری نسلیں تباہ ہو جائیں گی تمہارا ایمان تباہ ہو جائے گا۔یہ لوگوں کو اس وقت بتا رہا تھا جب موبائل ایجاد نہیں ہوا تھا اور نا انٹرنیٹ کا کوئی ماحول تھا 2G، 4G، PUBG بھی نہیں تھے، نا ہی سنیک ویڈیو نہ ٹک ٹاک تھی، ہاں اس وقت عورت مارچ بھی نہیں تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ٹی وی میں چائے صابن کے ایڈ میں عورت نہیں ناچتی تھی۔ تب یہ شخص ہمیں بتا رہا تھا کہ تمہارے ایمان اور اسلام کو ذبح کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، باہر نکلو اس نظام کو بدلو مگر مجال ہے کہ کسی مسلمان حکمران کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔🥺 دیکھو آج ہم سودی نظام، بے حیائی اور فحاشی میں جکڑے جا چکے ہیں....!!!! 😥

Like and sher my page
18/05/2023

Like and sher my page

📌 آج کل سوشل میڈیا پر جعلی روایات بہت زور و شور سے نشر کی جا رہی ہیں، انہیں میں سے ایک روایت یہ بھی ہے جو صحیح مسلم کے ح...
09/05/2023

📌 آج کل سوشل میڈیا پر جعلی روایات بہت زور و شور سے نشر کی جا رہی ہیں،
انہیں میں سے ایک روایت یہ بھی ہے جو صحیح مسلم کے حوالے کے ساتھ نشر کی گئی ہے
لوگ بِنا تحقیق کے انہیں اپنے پروفائلز پر نشر کرتے ہیں اور لوگوں کو ان کے ذریعے نصیحت کرتے ہیں،
یہاں تک کہ کئی واعظین ان روایات کو اپنے دروس میں بھی بیان کردیتے ہیں

👈یاد رکھیے کہ یہ حدیث نہ ہی مسلم میں ہے
اور نہ ہی حدیث کی کسی دوسری کتاب میں
ایسی باتیں آگے پھیلانا صدقہ نہیں
بلکہ اللہ کے غضب کو دعوت دینا

🔥کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
’’جو شخص میری طرف وہ بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی، وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔
(‌صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ، بَابُ إِثْمِ مَنْ كَذَبَ عَلَى النَّبِيِّﷺ)

یہ تحریر قیامت والے دن پڑھی جائے گی ۔انسانی اعضاء بول بول کر انسان کے حق میں یا مخالفت میں گواہی دین گے۔  اللہ کے لیے اس...
08/05/2023

یہ تحریر قیامت والے دن پڑھی جائے گی ۔انسانی اعضاء بول بول کر انسان کے حق میں یا مخالفت میں گواہی دین گے۔ اللہ کے لیے اسان ہے ۔۔۔

قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ:

"کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جو مرنے کے بعد ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گئ ہرگز اکٹھا نہ کر سکیں گے، کیوں نہیں ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی انگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں.

(سورۂ القیامۃ: 3-4)

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:01: یہ ...
07/05/2023

آپ کے بچے
بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں،
آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے
کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:
01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے.

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت ...
06/05/2023

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق نبی_ﷺ سے منور کریں۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،

سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے.
خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بےمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی

دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،

یہ سارا سامان نبی_کریمﷺ کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گئی تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،

نبیﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کسی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران باوضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے حجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی.

انشاءاللّٰه‎‎

04/05/2023

مفتی_اعظم_کے3_فتوے

‏ایک 1 پہاڑی پر انگریز آرمی کو چار سال روکے رکھے برٹش آرمی توپوں بندوقوں سے مسلح گھرا تنگ کرتی رہی مہینوں کے محاصرے سینک...
03/05/2023

‏ایک 1 پہاڑی پر انگریز آرمی کو چار سال روکے رکھے برٹش آرمی توپوں بندوقوں سے مسلح گھرا تنگ کرتی رہی مہینوں کے محاصرے سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پہاڑی پر قبضہ کیا گیا تو بھوک سے نڈھال کالا خان مری بلوچ اپنے دو ساتھیوں جلامی بلوچ اور رحیم علی بلوچ سمیت پکڑا گیا مقدمہ چلا ،‏پھانسی کی سزا دی گی یہ تصویر 1891 میں پھانسی سے پہلے لی گی جس میں کالا خان مری بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت پکڑا گیا
سوال یہ یے ہم اپنے ہیروز سے لا علم کیوں ہیں جان بوجھ کر انکی تاریخ قوم سے کیوں چھپائی گی ؟ ان پر فلمیں ڈرامے کیوں نہیں بنے ؟
‏کالا خان بلوچ کو پھانسی کے بعد کلکتہ جو تار بھیجا گیا اس میں لکھا تھا
اس جیسا نشانہ باز نہ پہلے کوئی پیدا ہوا نہ کوئی آئندہ پیدا ہو گا
منقول

اس کلیسا کو سیاحوں کےلیے کھولا جاچکاہے:سومنات کے مندر کا تو سراغ نہیں ملتا لیکن ہزاروں مسلمانوں کے تن آج بھی مقدس کلیسا ...
02/05/2023

اس کلیسا کو سیاحوں کےلیے کھولا جاچکاہے:
سومنات کے مندر کا تو سراغ نہیں ملتا لیکن ہزاروں مسلمانوں کے تن آج بھی مقدس کلیسا کی تہذیب یافتہ اقوام میں پائے جاتے ہیں۔
اس کلیسا کا نام Capela Dosossos ہے،
یہ پرتگال کے شہر"ایوارا" میں ہے، اس کو پوپ "فرانسس کانی" نے مکمل طور پر اندلس میں مارے گئے مسلمانوں کی ہڈیوں سے تعمیر کیا، اس کی دیواروں پر دو بچوں کی خشک لاشیں لٹک رہی ہیں جن کو گلہ گھونٹ قتل کرکے سکھایا گیاتھا،

اس کو بنانے کےلیے 5ہزار مسلمانوں کے ڈھانچوں کو استعمال کیاگیا جن کو اندلس کے سقوط کے بعد نصرانیت قبول نہ کرنے پرقتل کیاگیاتھا.

کچھ لوگ لبرل اب ہمیں ان قوموں کی خوبیاں بیان کرتے ہیں ان سے متاثر ہیں.
کیا پھر ان لاشوں کی طرح حال کے انتظار میں ہیں ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😰😓
معلومات کے مصادر:
۔1-Turner, j, Grove Dictionary Mac Millan1996
2-الدلیل الخام للبرتغال- الطبعۃ الحادی عشر 2005
۔3-Rentes de Carvalhe, j, Portugal Arbeiders

spers, Amsterdam 1998.
🍁کاپی کیا گیا ہے

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریمﷺ کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جب...
01/05/2023

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریمﷺ کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریمﷺ نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجائے

Address

Lakki Marwat
Laki-Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek_e_Khilafat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category