Adv Badee Uz Zaman Bhatti

  • Home
  • Adv Badee Uz Zaman Bhatti

Adv Badee Uz Zaman Bhatti Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adv Badee Uz Zaman Bhatti, Lawyer & Law Firm, Broadway Heights 1, Office No, 19, 1st floor, Bahria Orchard, Raiwind Road Lahore, .

Attorney at Law,
executive member LHBA,
ex-joint secretary LBA,
ex-president tehseel Raiwind Lawyer's forum Lhr,
CEO Bhatti & Bhatti Law Company,
Criminal,Litigation Lawyer,Tax Lawyer, Corporate Lawyer, Family Lawyer, Estate Planning Lawyer,,,,

پولیس کا کردار ہر معاشرے میں کلیدی ہے جب ادارے اپنا کردار ادا کرنا بند یا کم کر دیتے ہیں توانہونی ہونا بعید نہیں ہوتا یہ...
06/09/2026

پولیس کا کردار ہر معاشرے میں کلیدی ہے جب ادارے اپنا کردار ادا کرنا بند یا کم کر دیتے ہیں تو
انہونی ہونا بعید نہیں ہوتا یہ ہے امریکہ اور اس کی پولیس
#امریکہ
#پولیسنگ
#معاشرہ
#آگاہی

"Stay updated with the latest news in Urdu from Jasarat.com. Get breaking news, top headlines, and in-depth coverage of Pakistan, World, Sports, Business, Politics, and Entertainment. Explore live news updates and stay informed with reliable Urdu news coverage."

پولیس سے متعلق کوئی اور اصطلاحی لفظ مع اردو معنی کا اضافہ کیجیے #آگاہی
05/09/2026

پولیس سے متعلق کوئی اور اصطلاحی لفظ مع اردو معنی کا اضافہ کیجیے
#آگاہی

22/08/2026
22/08/2026

کرایہ داری قوانین آگاہی پروگرام
تمام مالک مکان کرایہ دار کی مکمل معلومات پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں لازماً درج کروائیں

خوف کبھی کبھی حقیقت سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے.یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کے منہ سے سنی ہوئی ہے، اور ...
09/08/2026

خوف کبھی کبھی حقیقت سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے.

یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کے منہ سے سنی ہوئی ہے، اور اس کے مطابق یہ ایک حقیقی واقعہ ہے۔ شکاری بتاتا ہے کہ جب چکور اپنے بچوں کے ساتھ خوراک کی تلاش میں کھیتوں کی طرف آئے ہوئے تھے، تو ایک باز آسمان میں چکر لگا رہا تھا۔

اچانک اس کی نظر نیچے موجود چکوروں پر پڑی۔ وہ شکار کی نیت سے پوری رفتار کے ساتھ نیچے جھپٹا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ راستے میں ایک درخت کی نوکیلی شاخ اس کے جسم میں پیوست ہوگئی، اور وہ وہیں ہلاک ہوگیا۔شکاری کہتا ہے: "پتہ نہیں یہ منظر کتنے دن پرانا تھا، مگر جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ باز تو اسی نوکیلی شاخ پر مرا ہوا لٹکا ہوا تھا۔ لیکن نیچے موجود تمام چکور بھی مر چکے تھے۔" وجہ یہ تھی کہ چکور خوف کے مارے اپنی جگہ سے ہلے ہی نہیں۔

انہیں یہی لگتا رہا کہ باز ابھی بھی ان کے اوپر موجود ہے، اور اگر وہ ذرا سی بھی حرکت کریں گے تو وہ انہیں شکار کر لے گا۔ سبق: بعض اوقات دشمن سے زیادہ خطرناک اس کا خوف ہوتا ہے۔جب خوف انسان یا جانور پر مکمل طور پر حاوی ہو جائے، تو وہ حقیقت کو دیکھنے کی صلاحیت بھی کھو دیتا ہے۔

فطرت ہمیں خاموش رہ کر بھی بہت بڑے سبق سکھا دیتی ہے
#فطرت
#خوف
#چکور

31/07/2026

قابلِ دست اندازی پولیس جرائم میں پولیس فوری ایکشن لینے کی پابند ہے

31/07/2026



‏جاؤ واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق کروا کر پھر آؤ" روزانہ کے معمول میں یہ جملہ آپ نے بھی سنا ہوگا کو...
28/07/2026

‏جاؤ واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق کروا کر پھر آؤ"
روزانہ کے معمول میں یہ جملہ آپ نے بھی سنا ہوگا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق پاکستان میں کیوں ہم پہ فرض کی گئی ہے؟؟؟
کیا آپ لوگوں کے ڈاکومنٹس چیک کرنے کا صرف یہ واحد معیار ہے کہ 17 سکیل کا بندہ sign کرلے جس کے پاس کوئی مشین نہیں اس کی تصدیق کیلئے ؟؟؟؟
مزے کی بات یہ ہے کہ وہ امتحانی بورڈ یا دفتر جس نے آپکو ڈگری دی ہوتی ہے اسی ڈگری کی فوٹو کاپی انکے پاس لے کر جاٸیں تو آفس والے کہینگے گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق کرکے آؤ۔۔۔نادرا والے خود کمپیوٹر میں سارا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کہتے ہیں جاؤ یہ فارم 17 گریڈ کے آفیسر سے تصدیق کرکے لاؤ۔۔
حالانکہ صرف تصدیق شدہ فوٹوسٹیٹ پر جاب نہیں ملتی بلکہ انٹرویو کے وقت اصل اسناد دکھانے پڑتے ہیں اور جب تک متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق نہیں ہوتی اس وقت تک پہلی تنخواہ جاری نہیں ہوتی۔۔۔
ہمارے گاؤں کے غریب کا بچہ دستخط کے لیۓ اپنے والد کو ساتھ لیکر گریڈ 17 کے آفیسر سے دستخط کے بعد زندگی بھر اسکا ممنوں رہتا ہے اور گریڈ17 کا آفیسر بڑے سیریس انداز میں ایک لمبا چوڑا دستخط کرکے اندر ہی اندر اس بیوقوف سسٹم پہ ہنس رہا ہوتا ہے۔۔
خدارا اپنا سسٹم اپڈیٹ کرو، غلامی کی پرانی روایات کو چھوڑ کر لوگوں کے لیۓ آسانیاں پیدا کرو۔
#ہماراسسٹم

28/05/2026

پاکستان میں پلاسٹک اور پولی اسٹائرین (تھرموپول) کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے قائد اعظم یونیورسٹی (QAU) کی 2طالبات نے ایک انقلابی اور حیران کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یونیورسٹی کے شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز کی طالبات آمنہ شاہد اور نور العین نے مشروم (خمیر) کے مائسیلیم (Mycelium) نیٹ ورک کی مدد سے پاکستان کا پہلا ایسا پیکیجنگ مٹیریل تیار کیا ہے جو استعمال کے بعد خود بخود مٹی میں تلف (biodegradable) ہو جاتا ہے۔
یہ انوکھی اور ماحول دوست پیکیجنگ گندم کے بھوسے اور دیگر زرعی فضلے پر مشروم کے فنگس کو اگا کر تیار کی گئی ہے، جس کی وجہ سے فضلہ ایک ٹھوس، ہلکے وزن اور کسی بھی سانچے میں ڈھل جانے والے مٹیریل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پاکستان ہر سال تقریباً 20 لاکھ ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا کرتا ہے جو ہمارے دریاؤں، سمندروں اور گلیوں کو بلاک کر رہا ہے، ایسے میں یہ مٹیریل روایتی پلاسٹک اور ڈسپوزایبل ڈبوں کا ایک بہترین اور سستا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زرعی فضلہ وافر مقدار میں موجود ہے، اگر اس پروڈکٹ کو بڑے پیمانے پر فیکٹریوں میں تیار کیا جائے تو یہ نہ صرف پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرے گا بلکہ ملک میں ایک نئی ماحول دوست پیکیجنگ انڈسٹری کی بنیاد بھی رکھے گا۔

28/05/2026

پنجاب CCD نے 2025 میں صرف 8 ماہ کے عرصے میں 924 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا۔ 924 افراد بغیر کسی ثبوت کے، جنہیں کبھی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور یہ صرف 8 ماہ کا ڈیٹا ہے۔ اس پر اس سے کہیں زیادہ شدید عوامی غصہ ہونا چاہیے۔ ندا کرمانی (پروفیسر، لمز یونیورسٹی)

خبر کا سورس لنک پہلے کمنٹ میں۔۔

Address

Broadway Heights 1, Office No, 19, 1st Floor, Bahria Orchard, Raiwind Road Lahore

Telephone

+923004656735

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Badee Uz Zaman Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed law practice?

Share