31/10/2025
زیرو انکم گوشوارے — ایک سنگین المیہ!
ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء میں جمع ہونے والے کل گوشواروں میں 17 لاکھ زیرو انکم ریٹرن شامل ہیں۔
گزشتہ چند سالوں سے فائلر اسٹیٹس ایک فیشن بن گیا تھا — ہر فوٹو کاپی والا، پرچون کی دکانوں کا ایجنٹ اور بینکنگ عملہ لوگوں کو “فائلر” بنانے کے نام پر زیرو انکم گوشوارے جمع کروا رہے تھے۔
اس عمل سے نہ صرف ٹیکس سسٹم کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ ریونیو کو بھی بہت نقصان پہنچا۔
اب جبکہ FBR جدید ٹیکنالوجی سے ڈیٹا اور ٹرانزیکشن مانیٹر کر رہا ہے تو ایسے جعلی گوشوارے اور غیر تربیت یافتہ کنسلٹنٹس (Consultants) کی شناخت آسان ہو گئی ہے۔
☑️ اس سے ٹیکس وصولی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور وہ لوگ جو راتوں رات “فائلر” بننے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے ایک واضح پیغام ہوگا کہ اب زیرو گوشوارے جمع کروانے کا فوری قانونی کاروائی کا موجب ہے۔