24/02/2026
سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ — معطل سرکاری ملازم کو مکمل تنخواہ اور مراعات کا حق حاصل ہے
سپریم کورٹ نے ایک نہایت اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ معطلی (Suspension) برطرفی یا ملازمت کے خاتمے کے مترادف نہیں ہے، لہٰذا معطل سرکاری ملازم اپنی معطلی کی مدت کے دوران مکمل تنخواہ، الاؤنسز اور سروس بینیفٹس کا حق دار ہوتا ہے۔
یہ فیصلہ Civil Petition No. 4753 of 2025 میں دیا گیا، جو Federal Board of Revenue کی جانب سے Federal Service Tribunal کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔
کیس کا پس منظر:
ملازم نے طویل سروس (31 سال سے زائد) مکمل کرنے کے بعد بیماری کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی درخواست دی۔ بعد ازاں میڈیکل بورڈ نے انہیں مزید سروس کے لیے نااہل قرار دیا۔ محکمہ نے انہیں جبری ریٹائر کیا اور معطلی کی مدت کو بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت شمار کرتے ہوئے ادا شدہ تنخواہ و الاؤنسز کی ریکوری کا حکم دیا۔
ملازم نے اپیل دائر کی جس پر ٹریبونل نے قرار دیا کہ:
معطلی کی مدت کو Fundamental Rule 53 کے تحت مکمل تنخواہ و مراعات کے ساتھ شمار کیا جائے۔
معطلی کے دوران دی گئی رقم کی ریکوری قانون کے مطابق نہیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ:
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ:
معطلی ایک عبوری اقدام (Interim Measure) ہے، سزا نہیں۔
ملازم اور محکمہ کے درمیان سروس کا معاہدہ برقرار رہتا ہے۔
جب تک ملازم کو قانونی طور پر برطرف نہ کیا جائے، وہ اپنے عہدے پر برقرار تصور ہوگا۔
تنخواہ روکنا یا ریکوری کرنا قانون اور انصاف کے منافی ہے۔
Fundamental Rule 53(b) واضح طور پر مکمل تنخواہ اور مراعات کی ضمانت دیتا ہے۔
عدالت نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
> "اے ایمان والو! اپنے عہد پورے کرو" (القرآن 5:1)
"اللہ انصاف کا حکم دیتا ہے" (القرآن 16:90)
مزید برآں عدالت نے سابقہ نظائر کا حوالہ دیا:
Abdul Khalig Bangash v. Secretary, Government of West Pakistan
Government of N.W.F.P v. I.A. Sherwani
عدالت نے قرار دیا کہ معطلی کے دوران مکمل تنخواہ دینا اسلامی اور آئینی تقاضا ہے۔
حتمی نتیجہ:
سپریم کورٹ نے محکمہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور Leave to Appeal منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
---
اہم قانونی نکتہ:
✔️ معطلی سزا نہیں
✔️ سروس کنٹریکٹ برقرار رہتا ہے
✔️ مکمل تنخواہ اور الاؤنسز کا حق برقرار رہتا ہے
✔️ بغیر قانونی جواز ریکوری نہیں کی جا سکتی
یہ فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ایک مضبوط نظیر ہے اور سروس لاء کے معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
Rai Junaid Nazir Adv
(Service Laws Consultant)
Office No. 201, Fazal e Meeran Building Mozang road lahore.
Whatsapp 03338894144