24/03/2026
محبت کبھی ماضی کا حصہ نہیں بنتی ،
یہ ہوتی ہے اور رہتی ہے
آپ شہر بدل لیں
یا ملک چھوڑ دیں
زندگی میں بڑی سے بڑی تبدیلی لے آئیں
خود کو مصروف کرلیں
لیکن محبت اپنی جگہ سے ذرا برابر بھی نہیں ہٹتی،
محبت اور ہجرت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں
آپ چائے پیتے ہوئے،
کسی کہانی یا فلم میں کرداروں کو دیکھ کر،
کوئی ادھوری نظم پڑھ کر
یا راہ چلتے کسی بوسیدہ کاغذ کے ٹکڑے پر بھی محض محبت لکھا ہوا پڑھ لیں تو آپ کے ذہن میں اس شخص کا چہرہ آ جائے گا۔۔۔۔