Umar & Khalid Law Firm

Umar & Khalid Law Firm قانونی رہنمائی اور مشورہ کیلئے ابھی رابطہ کریں ۔
📱 03154220458

*Defamation Tribunals*حکومت پنجاب، لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 22 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا ہے۔ اس م...
24/09/2025

*Defamation Tribunals*

حکومت پنجاب، لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 22 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں پنجاب ڈیفامیشن ایکٹ 2024 (Act XI of 2024) کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے پنجاب میں Defamation Tribunals
قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ تقرریاں سیکشن 8(1)، پنجاب ڈیفامیشن ایکٹ 2024 کے تحت کی گئی ہیں۔ اس سیکشن کے مطابق گورنر پنجاب کو اختیار ہے کہ وہ Defamation Tribunals قائم کرے اور ممبران (عموماً سیشن ججز) تعینات کرے۔

قائم شدہ ٹریبونلز اور ان کے ممبران

لاہور: مسٹر انجم رضا سید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

ملتان: مسٹر محمد ابراہیم اصغر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

راولپنڈی: مسٹر غفار مہتاب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

یہ حضرات اب بطور ممبران
Defamation Tribunals
کام کریں گے اور ہتک عزت
(Defamation)
کے مقدمات سنیں گے۔

فوری نفاذ
نوٹیفکیشن کے مطابق ان تقرریوں کا اطلاق فوراً (immediate effect)
سے ہوگا۔

سرکولیشن/اطلاع
یہ نوٹیفکیشن متعلقہ اہم اداروں، محکموں اور افسران کو بھیج دیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:

بورڈ آف ریونیو پنجاب

پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ لاہور

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ

08/09/2025

بھائی نے بہن کے خلاف دعوی کیا ہے وہ اسکی بہن نہیں ہے بلکہ اسکے مرحوم باپ نے اسے ( منہ بولی بیٹی ) adopt کیا تھا۔
لہذا adopted child ہونے کی وجہ سے وہ اس کے باپ کی جائیداد کی وارث نہیں ہے۔۔
ساتھ ہی بھائی نے بہن جسکا نام لیلی تھا اسکے DNA کروانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی جو کہ منظور ہو گی کہ اسکا ڈی این کو اسکے بھائی اور ماں سے compare کیا جائے۔۔ثرائل کورٹ نے درخواست منظور کرلی جو فیصلہ ہائی کورٹ تک برقرار رہا۔۔جب ان فیصلوں کے خلاف بہن سپریم کورٹ آئی تو قاضی فاز عیسی نے مندرجہ زیل گراونڈز کو ڈسکس کرتے ہوئے بھائی کا دعوی ہی بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کر دیا۔۔پوائنٹس درج زیل تھے۔
1 کسی کو اسکی مرضی کے بغیر ڈی این اے کروانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جو کہ right of privacy آرٹیکل 14 آئین پاکستان کے خلاف ہے۔۔

2۔ نادرہ کے تمام ڈاکومنٹس یہ بتا رہے ہیں کہ لیلی عبدلقیوم یعنی مرحوم کی بیٹی ہے ۔۔اور آرٹیکل 128 قانون شہادت آرڈر کی اسے protection حاصل ہے۔

کوئی یہ تو دعوی کر سکتا ہے کہ میرا ڈی این اے میرے باپ سے میچ کروایا جائے کہ میں اسکی اولاد ہوں ۔۔لیکن کوی یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں فلاں کی اولاد نہیں ہے اسکا ڈی این اے کروایا جائے۔۔لہزا بچوں کو سوشل stigma سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے دعوی جات کو بھاری جرمانے سے خارج کیا جائے۔
2019 PLD 449.

02/09/2025

قانون کے 50 مشہور اصول
📜 50 اہم قانونی ضوابط (Legal Maxims in Urdu with Explanation & Examples)

---

1. Ignorantia juris non excusat

📖 قانون کی لاعلمی عذر نہیں۔
👉 مطلب: کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے قانون کا پتہ نہیں تھا۔
🔹 مثال: اگر کوئی سگریٹ پینے پر پابندی والے علاقے میں سگریٹ پیے اور کہے کہ "مجھے قانون کا پتہ نہیں تھا"، تو یہ عذر قابل قبول نہیں۔

---

2. Audi alteram partem

📖 فریق مخالف کو سنے بغیر فیصلہ نہ دیا جائے۔
👉 مطلب: انصاف کا تقاضا ہے کہ دونوں طرف کو سننے کے بعد فیصلہ ہو۔
🔹 مثال: اگر کسی ملازم کو برطرف کیا جانا ہے تو اسے وضاحت کا موقع دینا ضروری ہے۔

---

3. Nemo judex in causa sua

📖 کوئی شخص اپنے ہی کیس کا جج نہیں۔
👉 مطلب: انصاف غیر جانبداری سے ہونا چاہیے۔
🔹 مثال: اگر کسی جج کا بیٹا کسی مقدمے میں فریق ہو تو وہ جج اس مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتا۔

---

4. Fiat justitia ruat caelum

📖 انصاف ہونا چاہیے چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر پڑے۔
👉 مطلب: انصاف ہر حال میں ہونا چاہیے، چاہے حالات مشکل ہوں۔
🔹 مثال: طاقتور شخص کے خلاف بھی قانون حرکت میں آئے گا۔

---

5. Ubi jus ibi remedium

📖 جہاں حق ہے وہاں چارہ جوئی ہے۔
👉 مطلب: ہر حق کے ساتھ اس کے تحفظ کا قانونی راستہ ہوتا ہے۔
🔹 مثال: اگر کسی کی جائیداد پر قبضہ ہو جائے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

---

6. Actus reus non facit reum nisi mens sit rea

📖 جرم تبھی ہے جب نیت بھی مجرمانہ ہو۔
👉 مطلب: صرف عمل کافی نہیں، نیت بھی دیکھنا ضروری ہے۔
🔹 مثال: غلطی سے کسی کو دھکا لگنا جرم نہیں، مگر جان بوجھ کر مارنا جرم ہے۔

---

7. Res ipsa loquitur

📖 چیز خود بولتی ہے۔
👉 مطلب: حالات خود بخود غفلت ظاہر کرتے ہیں۔
🔹 مثال: سرجری کے بعد مریض کے جسم میں کینچی رہ جانا ڈاکٹر کی غفلت ظاہر کرتا ہے۔

---

8. Nemo debet bis vexari pro eadem causa

📖 کسی کو ایک ہی معاملے میں دو بار پریشان نہیں کیا جا سکتا۔
👉 مطلب: ڈبل سزا یا ڈبل ٹرائل نہیں ہوگا۔
🔹 مثال: اگر کسی کو چوری کے الزام میں بری کر دیا گیا تو اسی الزام پر دوبارہ مقدمہ نہیں ہو سکتا۔

---

9. Caveat emptor

📖 خریدار خبردار رہے۔
👉 مطلب: خریدار کو خریداری سے پہلے جانچ کرنی چاہیے۔
🔹 مثال: اگر آپ بغیر دیکھے پرانی گاڑی خریدیں تو بعد میں خرابی پر بیچنے والا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

---

10. Lex posterior derogat priori

📖 بعد کا قانون پہلے کو ختم کر دیتا ہے۔
🔹 مثال: اگر 2020 کا قانون اور 2023 کا قانون آپس میں متصادم ہوں تو نیا قانون لاگو ہوگا۔

---

11. Injuria sine damno

📖 قانونی نقصان بغیر مالی نقصان۔
🔹 مثال: کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکنا، چاہے مالی نقصان نہ ہو۔

---

12. Damnum sine injuria

📖 مالی نقصان بغیر قانونی نقصان۔
🔹 مثال: کوئی نئی دکان کھلنے سے پرانی دکان کا بزنس کم ہو جائے، تو پرانی دکان والے کا قانونی حق نہیں بنتا۔

---

13. Volenti non fit injuria

📖 جو راضی ہو اسے نقصان نہیں۔
🔹 مثال: کرکٹ کھیلتے وقت گیند لگ جائے تو کھلاڑی مقدمہ نہیں کر سکتا۔

---

14. Actio personalis moritur cm persona

📖 ذاتی دعویٰ مرنے والے کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 مثال: ہتک عزت کا دعویٰ مدعی کی موت کے بعد جاری نہیں رہ سکتا۔

---

15. Delegatus non potest delegare

📖 نمائندہ مزید نمائندہ نہیں بنا سکتا۔
🔹 مثال: اگر وزیر کو اختیار دیا جائے تو وہ کسی اور کو منتقل نہیں کر سکتا۔

---

16. Ex turpi causa non oritur actio

📖 غیر اخلاقی بنیاد پر کوئی دعویٰ نہیں بنتا۔
🔹 مثال: جوا کھیلنے کا معاہدہ عدالت میں نافذ نہیں ہوگا۔

---

17. Salus populi suprema lex

📖 عوام کی بھلائی سب سے بڑا قانون ہے۔
🔹 مثال: وبا کے دوران لاک ڈاؤن لگانا۔

---

18. Lex non cogit ad impossibilia

📖 قانون ناممکن پر مجبور نہیں کرتا۔
🔹 مثال: اگر زلزلے سے دستاویزات جل جائیں تو پیش نہ کرنے پر سزا نہیں ہوگی۔

---

19. Ut res magis valeat quam pereat

📖 چیز کو بچانے کی کوشش قانون کا مقصد ہے۔
🔹 مثال: معاہدے میں چھوٹی غلطیوں کے باوجود اسے مؤثر مانا جاتا ہے۔

---

20. Lex specialis derogat legi generali

📖 خاص قانون عام قانون پر غالب ہے۔
🔹 مثال: فیملی لا، سول پروسیجر پر فوقیت رکھے گا۔

---

21. Qui facit per alium facit per se

📖 جو دوسرے سے کرائے وہ گویا خود کرتا ہے۔
🔹 مثال: آجر (Employer) ملازم کے عمل کا ذمہ دار ہے۔

---

22. Consensus ad idem

📖 ایک بات پر باہمی رضامندی۔
🔹 مثال: خریدار اور بیچنے والا ایک ہی چیز پر متفق ہوں۔

---

23. Falsus in uno, falsus in omnibus

📖 ایک بات میں جھوٹا تو سب میں جھوٹا۔
🔹 مثال: گواہ اگر ایک بات میں جھوٹ بولے تو اس کی پوری گواہی مشکوک ہو جاتی ہے۔

---

24. Lex loci contractus

📖 معاہدے کی جگہ کا قانون۔
🔹 مثال: دبئی میں معاہدہ ہو تو دبئی کا قانون لاگو ہوگا۔

---

25. Lex fori

📖 عدالت کا اپنا قانون۔
🔹 مثال: پاکستان کی عدالت میں پاکستان کا طریقہ کار ہوگا۔

---

26. Lex loci delicti commissi

📖 جرم کی جگہ کا قانون۔
🔹 مثال: سعودی عرب میں جرم ہو تو سعودی قانون لاگو ہوگا۔

---

27. Bona fide

📖 نیک نیتی سے۔
🔹 مثال: کوئی شخص ایمانداری سے کام کرے۔

---

28. Mala fide

📖 بدنیتی سے۔
🔹 مثال: کوئی افسر ذاتی دشمنی میں کسی کو سزا دے۔

---

29. Ratio decidendi

📖 فیصلے کی اصل وجہ۔
🔹 مثال: عدالت نے گواہی کے ناقابل اعتماد ہونے کی بنیاد پر فیصلہ دیا۔

---

30. Obiter dictum

📖 جج کی ضمنی رائے۔
🔹 مثال: جج کا ایسا تبصرہ جو فیصلہ کا حصہ نہ ہو۔

---

31. Consensus facit legem

📖 رضامندی قانون بناتی ہے۔
🔹 مثال: نکاح میں میاں بیوی کی رضامندی۔

---

32. Acta exteriora indicant interiora secreta

📖 ظاہری عمل نیت کو ظاہر کرتا ہے۔
🔹 مثال: چوری کرتے وقت دروازہ توڑنا نیت ظاہر کرتا ہے۔

---

33. Dur lex sed lex

📖 قانون سخت ہے مگر قانون ہے۔
🔹 مثال: ٹیکس لازمی دینا پڑے گا۔

---

34. Nullum crimen sine lege

📖 قانون کے بغیر جرم نہیں۔
🔹 مثال: جس کام پر قانون نہ ہو، اسے جرم نہیں کہا جا سکتا۔

---

35. Nulla poena sine lege

📖 قانون کے بغیر سزا نہیں۔
🔹 مثال: عدالت خود سزا ایجاد نہیں کر سکتی۔

---

36. Qui prior est tempore potior est jure

📖 جو وقت میں پہلے ہے، قانون میں مضبوط ہے۔
🔹 مثال: پہلے رجسٹری کرانے والا مالک مضبوط حق رکھتا ہے۔

---

37. Nemo dat quod non habet

📖 جو چیز اس کے پاس نہیں وہ نہیں دے سکتا۔
🔹 مثال: چوری شدہ گاڑی بیچنے والا اصل مالک نہیں۔

---

38. Pacta sunt servanda

📖 معاہدے پورے کرنا لازم ہیں۔
🔹 مثال: کرایہ داری کا معاہدہ پورا کرنا ہوگا۔

---

39. Expressio unius est exclusio alterius

📖 ایک کا ذکر دوسروں کو خارج کرتا ہے۔
🔹 مثال: اگر قانون میں "بیٹے" لکھا ہو تو بیٹیاں شامل نہیں۔

---

40. In pari delicto potior est conditio possidentis

📖 برابر قصور میں قابض کو ترجیح۔
🔹 مثال: ناجائز قبضے میں دونوں برابر ہوں تو موجودہ قابض کو برتری ملے گی۔

---

41. Qui tam pro domino rege quam pro se ipso in hac parte sequitur

📖 جو بادشاہ اور اپنے لیے ایک ساتھ دعویٰ کرے۔
🔹 مثال: عوامی مفاد میں بھی ذاتی مفاد شامل ہو سکتا ہے۔

---

42. Lex prospicit non respicit

📖 قانون آگے دیکھتا ہے، پیچھے نہیں۔
🔹 مثال: نیا قانون پرانے واقعات پر لاگو نہیں ہوتا۔

---

43. De minimis non curat lex

📖 قانون چھوٹی باتوں کی پرواہ نہیں کرتا۔
🔹 مثال: ایک روپے کا نقصان عدالت میں دعویٰ نہیں۔

---

44. Cessante ratione legis cessat ipsa lex

📖 قانون کی وجہ ختم ہو تو قانون ختم۔
🔹 مثال: پرانے حالات کے لیے بنایا گیا قانون نئے حالات میں نہیں۔

---

45. Ignorantia facti excusat

📖 حقیقت کی لاعلمی معافی ہے۔
🔹 مثال: کوئی شخص زہر سمجھ کر دوا نہ دے تو معافی ہے۔

---

46. Inter arma silent leges

📖 جنگ میں قانون خاموش ہو جاتا ہے۔
🔹 مثال: ہنگامی صورتحال میں عام قوانین معطل ہو سکتے ہیں۔

---

47. Necessitas non habet legem

📖 ضرورت کا کوئی قانون نہیں۔
🔹 مثال: آگ بجھانے کے لیے کسی کا مکان توڑ دینا۔

---

48. Nemo est supra leges

📖 کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔
🔹 مثال: صدر یا وزیراعظم بھی قانون کے تابع ہیں۔

---

49. Jus cogens

📖 ناقابل تنسیخ اصول۔
🔹 مثال: غلامی یا نسل کشی عالمی سطح پر ممنوع ہے۔

---

50. Stare decisis et non quieta movere

📖 فیصلوں پر قائم رہو اور طے شدہ بات کو نہ چھیڑو۔
🔹 مثال: عدالت اپنے پرانے فیصلوں کو بدلنے میں جلدی نہیں کرے گی۔
تحریر: ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سکندر جونیجوقانون کے 50 مشہور اصول

🔹 مثال: عدالت اپنے پرانے فیصلوں کو بدلنے میں جلدی نہیں کرے گی

اللہ کے بابرکت نام سے آغاز، جو تمام عزتوں اور عظمتوں کے مالک ہیں۔الحمدللہ! آج کا یہ دن میرے لیے نہایت خوشی اور شکرانے کا...
01/09/2025

اللہ کے بابرکت نام سے آغاز، جو تمام عزتوں اور عظمتوں کے مالک ہیں۔
الحمدللہ! آج کا یہ دن میرے لیے نہایت خوشی اور شکرانے کا دن ہے۔ یہ سب کچھ اللہ پاک کے کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی رہنمائی اور اپنے عزیز رفقاء کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔

میں بے حد مسرور ہوں کہ ضلع لیہ کی تاریخ کے ایک بااعتماد اور پاکستان کے سینئر ترین وکلاء کے ساتھ ہم نے عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے عمر اینڈ خالد لاء فرم کی بنیاد رکھی ہے۔

یہ ادارہ صرف ایک لاء فرم نہیں، بلکہ ایک عہد ہے۔ ایسا عہد کہ یہاں آنے والے ہر شخص کو انصاف کے حصول میں مکمل رہنمائی اور اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کی جائے گی۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہمیں اخلاص اور ایمانداری کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ فرم عوام کے لیے امید اور اعتماد کی علامت ثابت ہو۔

قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ میں نیا سیکشن 4980 شامل کرنے کا بل پیش کیا ہے، جس کے مطابق اگر شوہر یا خاندان کا کوئی ف...
26/08/2025

قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ میں نیا سیکشن 4980 شامل کرنے کا بل پیش کیا ہے، جس کے مطابق اگر شوہر یا خاندان کا کوئی فرد بیوی کو بغیر قانونی وجہ کے گھر سے زبردستی نکالے گا تو اسے کم از کم تین ماہ سے چھ ماہ تک قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکیں گی۔ اس قانون کا مقصد خواتین کو گھر سے غیر قانونی بے دخلی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، تاکہ ہر عورت اپنے گھر میں محفوظ رہنے کے حق سے فائدہ اٹھا سکے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے تحریری (...
26/08/2025

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے تحریری (Descriptive) امتحانات ختم کر دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ صرف ایم سی کیو پر مبنی امتحانات لیے جائیں گے۔ یہ نیا طریقہ امتحان 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

گریڈ 16 اور 17 کے تمام عہدوں کے لیے ایک پرچہ ہوگا جو سو نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ پاس ہونے کے لیے کم از کم چالیس فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ ہر غلط جواب پر پون نمبر یعنی 0.25 نمبر منفی مارکنگ کی صورت میں کاٹے جائیں گے۔

گریڈ 18 اور 19 میں ڈاکٹرز، جنرل مینجمنٹ اور پروفیشنل یا ٹیکنیکل عہدوں کے امیدواروں کے لیے دو پرچے ہوں گے جو سو سو نمبروں پر مشتمل ہوں گے۔ پاس ہونے کے لیے ہر پرچے میں کم از کم چالیس فیصد نمبر درکار ہوں گے۔ اسی گریڈ میں تدریسی عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے مگر ان کے لیے پاسنگ مارکس پچاس فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے تحت کاٹے جائیں گے۔

گریڈ 20 اور 21 کے تمام عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے جن کے سو سو نمبر ہوں گے۔ ان کے لیے پاس ہونے کی حد پچاس فیصد رکھی گئی ہے۔ یہاں بھی ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے تحت کاٹے جائیں گے۔

کیا آڀ کسی لیگل فیملی مسئلہ کی وجہ سے پریشان ہیں؟اور آڀ کسی اچھے فیملی وکیل کی تلاش میں ہیں؟ Now Your worries are over, ...
05/02/2025

کیا آڀ کسی لیگل فیملی مسئلہ کی وجہ سے پریشان ہیں؟
اور آڀ کسی اچھے فیملی وکیل کی تلاش میں ہیں؟

Now Your worries are over, Our Legal Consultant provides you the best Family legal services in lahore
ہماری لیگل ٹیم
بچوں کی کسٹڈی
گارڈین شڀ
کورٹ میرج
آنلان نکاح
طلاق / خلع
نان و نفقہ
سامان جہیز کی واڀسی
اور دیگر تمام فیملی مسائل کیلئے قانونی معاونت حاصل کریں ـ

اپنے فیملی مسائل کے فوری حل کیلئے ہماری لیگل ٹیم سے رابطہ کریں۔
Whattsap 📲03154220458

کیا آپ سائبر کرائم کا شکار ہیں؟  کیا آپ کو بلیک میل کیا گیا ہے، ہراساں کیا گیا ہے، یا آن لائن استحصال کیا گیا ہے؟  ہم مد...
17/09/2024

کیا آپ سائبر کرائم کا شکار ہیں؟ کیا آپ کو بلیک میل کیا گیا ہے، ہراساں کیا گیا ہے، یا آن لائن استحصال کیا گیا ہے؟ ہم مدد کے لیے حاضر ہیں!

ہماری قانونی ٹیم سائبر استحصال کا شکار ہونے والوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو خفیہ اور ہمدردانہ قانونی خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ہمارے ماہر وکیل انصاف کے حصول اور آپ کے حقوق کے تحفظ کے عمل میں آپ کی رہنمائی کریں گے۔

*اگر سائبر کرائمز کی ان اقسام کا آپ شکار ہے تو فوری رابط کریں!

- فحش تصاویر یا مواد کے ذریعے بلیک میلنگ
--.عصمت دری
- آن لائن ہراساں کرنا
- سائبر اسٹالنگ
- شناخت کی چوری
- سوشل میڈیا کا غلط استعمال

آپ کی تصاویر بغیر اجازت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے یا کسی بھی طرح سے آپ کو ہراس کیا جارہاہے تو ابھی رابطہ کریں ۔

ہماری خدمات:

- رازدارانہ اور سمجھدار نمائندگی
- ماہر قانونی مشورہ
- حکام کو رپورٹ کرنے میں مدد
- عدالت کی نمائندگی
- مشاورتی حوالہ جات

آپ اکیلے نہیں ہیں!

ہم سائبر استحصال کے ساتھ آنے والے جذباتی صدمے اور تکلیف کو سمجھتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو انصاف کی اصولی میں مدد فراہم کرنا ہیں

For Legal Assistance:
📲03154220458

گھریلو تشدد،جنسی استحصال،گھریلو جھگڑوں اور عائلی مسائل میں رہنمائی اور معاونت کیلیے فوری رابطہ کریں۔Break the Cycle of A...
23/08/2024

گھریلو تشدد،جنسی استحصال،گھریلو جھگڑوں اور عائلی مسائل میں رہنمائی اور معاونت کیلیے فوری رابطہ کریں۔

Break the Cycle of Abuse

If you're facing domestic violence or family litigation, know that you're not alone. We're here to support and empower you.

Our experienced team will fight tirelessly for your rights and safety. Take the first step towards freedom and justice.

Contact us confidentially for help.
📲 03154220458

"

Address

Al Miraaj Arcade, Plot No 76
Lahore
05450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar & Khalid Law Firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Umar & Khalid Law Firm:

Share