Najam ud Din Arbkan

Najam ud Din Arbkan صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے
A young Lawyer and Content Creator
Learn Law -Fight for Justice
(1)

25/09/2026

ماں کی خدمت یا زمین کی حسرت؟

عدالت کے کٹہرے میں 95 برس کی ایک ایسی لاچار ماں کو کرسی پر اٹھا کر پیش کیا گیا جو نہ بول سکتی ہے، نہ دیکھ سکتی ہے اور نہ ہی سن سکتی ہے۔

دو سگے بیٹے اپنی ضعیف ماں کی تحویل حاصل کرنے کے لیے آمنے سامنے تھے۔
ایک بولا: "ماں پچھلے پانچ سال سے میرے پاس ہے، اب بھی میرے پاس ہی رہے گی!"
دوسرا بضد تھا: "نہیں! ماں میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے!"

بظاہر تو یہ بیٹوں کی بے لوث تڑپ اور خدمت کا ولولہ نظر آتا ہے، لیکن کہانی کا سب سے تلخ اور اصل رُخ یہ ہے کہ اسی بے بس اور لاچار ماں کے نام 3 کنال قیمتی زمین بھی ہے۔

اب یہ رب ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ لڑائی جنت کمانے کی تھی یا زمین ہتھیا نے کی؟
کمنٹ سیکشن میں آپ کی کیا رائے ہے؟⁩

25/09/2026

یہ بیچارے کوئی دھرنا دینے والے کارکن نہیں بلکہ پنجاب پقلیس کہ وہ جوان ہیں جو ظلم ڈھاتے وقت دیکھتے نہیں کہ خاتون ہے بچہ یا بوڑھا۔وفاق والوں کم از کم عزت تو دو ان کو۔

‏ایمان مزاری کیس میں ان کے جیل سے وکالت نامے دستخط کرانے کی حیران کن سماعت کا مکمل احوال پڑھیں سر پکڑ لیں گے نظام انصاف ...
24/09/2026

‏ایمان مزاری کیس میں ان کے جیل سے وکالت نامے دستخط کرانے کی حیران کن سماعت کا مکمل احوال پڑھیں سر پکڑ لیں گے نظام انصاف کس نہج پر پہنچ چکا ہے

‏اسلام آباد انسداد دہشت گردی

‏ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت دائری کے لئے وکالت نامے نا ملنے کے خلاف کیس

‏اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی

‏ایمان و ہادی کی جانب سے ریاست علی آزاد ، زینب جنجوعہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش

‏عدالتی حکم پر ڈپٹی سپریڈنٹ جیل اڈیالہ جیل عدالت کے سامنے پیش

‏ڈاکٹر شیریں مزاری بھی عدالت کے سامنے پیش

‏ہادی علی چٹھہ کا وکالت نامہ مل گیا ہے ایمان مزاری کا نہیں ملا ، ریاست علی آزاد

‏وکالت نامے کے حوالے سے جیل حکام نے ایک سسٹم دیا ہوا ہے ، جج طاہر عباس سپرا

‏جیل وکالت ناموں متعلق سیشن کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے وہی ذمہ دار ہوتے ہیں ، جج طاہر عباس سپرا

‏آپ وکلا کے استدعا پر میں نے اڈیالہ جیل سے رپورٹ مانگی تھی ، جج طاہر سپرا

‏جیل سے کیا رپورٹ آئی ہے ؟ جج طاہر عباس سپرا کا استفسار

‏اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش

‏رجسٹر اور ڈیجٹیل جیل ریکارڈ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی کا وکالت نامہ جیل میں ہمارے پاس نہیں پہنچا ، جیل رپورٹ میں انکشاف

‏یہ ہادی علی چٹھہ کا وکالت نامہ تو آگیا ہے ، جج طاہر عباس سپرا

‏اس وکالت نامے پر بھی میرے دستخط نہیں ہیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کے ایک اور انکشاف

‏آپ سپریڈنٹ جیل سے رپورٹ منگوا لیں تصدیق کروا لیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

‏میں نے ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے پر دستخط نہیں کئے ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کا عدالت کے سامنے جواب

‏میری اسی ڈپٹی سپریڈنٹ جیل سے پیر کے روز جیل میں ملاقات ہوئی تھی ، وکیل زینب جنجوعہ

‏ڈپٹی سپریڈنٹ جیل نے مجھے کہا تھا ایک دو دن میں وکالت نامے پراسس ہو جائیں گے ، وکیل زینب جنجوعہ

‏اب ہم کیا کریں آپ وکالت نامے ان کو ابھی دے دیں ، وکیل زینب جنجوعہ

‏دونوں ملزمان اس عدالت کے آرڈر پر جیل بھیجے گئے ، وکیل ریاست علی آزاد

‏ایک کے وکالت نامے پر دستخط آگئے دوسرے کے موجود نہیں اس کا مطلب ہے دوسرا ملزم کیا جیل میں نہیں ؟؟ وکیل ریاست علی آزاد

‏یہ ایمان مزاری کی والدہ کھڑی ہیں انہوں نے ہمیں اتھارٹی دی ہوئی ہے ان سے پوچھ لیں ، وکیل ریاست علی آزاد

‏یہ پہلا غیر معمولی کیس ہے کہ ہمیں ایک ہفتے سے جیل سے وکالت نامے ہی نہیں مل رہے ، وکیل ریاست علی آزاد

‏بھیڑ بکریوں کی طرح پہلے اس عدالت نے آرڈر کر دیا ان کو فئیر ٹرائل نہیں ملا ، وکیل ریاست علی آزاد

‏آپ نے اگر اس آرڈر کو چیلنج نہیں کیا تو اس طرح اس پر تنقید نہیں کر سکتے ، جج طاہر عباس نے ریمانڈ آرڈر پر نامناسب الفاظ کے ساتھ بات کرنے سے روک دیا

‏اگر وہ آرڈر ٹھیک ہے تو دونوں ملزمان جیل حکام کی کسٹڈی میں ہیں ، وکیل ریاست علی آزاد

‏اگر جیل میں ان کو کچھ ہو جاتا ہے جیل حکام ذمہ دار ہوں گے ، وکیل ریاست علی آزاد

‏ایک فورم ہائی کورٹ نے (سیشن کورٹ) بنا دیا سیریل نمبر بھی آپ کے پاس موجود ہے ، جج طاہر عباس سپرا

‏آپ کو ہادی کا وکالت نامہ کہاں سے ملا ہے ؟ جج طاہر عباس سپرا سے استفسار

‏ہمیں سیشن کورٹ سے پراسس کے ذریعے ملا ہے ، وکیل زینب جنجوعہ

‏جیل حکام نے ہادی کے دستخط اور انگوٹھے سے انکار نہیں کیا صرف یہ کہا کہ وکالت نامے پر ڈپٹی سپریڈنٹ کے دستخط نہیں ہیں ، جج طاہر عباس سپرا

‏میں نے میڈم کو کہا تھا پراسس کے ذریعے وکالت نامے جمع کرائیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

‏جیل میں ہمارے پاس نا ایمان مزاری نا ہی ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے آئے ہیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

‏ہمارے ہاں تو ایک انکوائری بھی چل رہی ہے کہ یہ دستخط کیسے ہو گئے ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

‏جب ہم نے پراسس کر دیا تو وکالت نامہ نا ملے تو کیا کریں گے ، وکیل ریاست علی آزاد

‏آپ پھر ان کا گریباں پکڑیں جہاں سے پراسس کرایا تھا ، جج طاہر عباس سپرا

‏ایک انسان کا معاملہ ہے ہمیں کیا پتہ ہے ۔۔ ایمان مزاری کو کیا انہوں نے مار دیا ہو ، وکیل ریاست علی آزاد

‏ہم جو خود وکالت نامے لیکر گئے تھے وہ انہوں نے لئے نہیں ان کا قرآن پر حلف اٹھوائیں ، ڈاکٹر شیریں مزاری

‏ہمیں کیا پتہ انہوں نے میری بچی کو مار دیا ہو لاپتہ کر دیا ہو ، ڈاکٹر شیریں مزاری

‏سیشن کورٹ سے وکالت نامے لیں رجسٹر سے اندراج کریں اور وکالت ناموں پر دستخط کرا کے ان کو دیں ، جج طاہر عباس سپرا کی جیل حکام کو دوبارہ ہدایت

‏عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی

22/09/2026

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی جو وجہ بتائی گئی ہے، وہ وجہ درست نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اصل کہانی کچھ اور ہے۔

ہوا یہ ہے کہ حافظ نعیم الرحمن صاحب کو جب یہ پتا چلا کہ نومولود محمود غزنوی صاحب اسلام آباد کو سومنات بنا کر اس پر چڑھائی کرنے والے ہیں اور بانکے میاں نے آزادی یا شہادت کا نعرہ لگا دیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ اب تین چار دن کے بعد تو کے پی سے جانے والے نونہالانِ انقلاب نےاس حکومت کو بدل دینا ہے اور انقلاب کا سورج طلوع ہو جانا ہے اور نیک و پاک اور اللہ کے ولیوں کی حکومت آ جانی ہے، تو پٹرول تو ویسے ہی سستا ہو جانا ہے۔ اس لیے اب مزید آگے جانے کی کیا ضرورت ہے، جو حکومت چند دن کی مہمان ہو اس سے اب کوئی کیا مطالبہ کرے. چنانچہ انہوں نے دھرنے کو مؤخر کر دیا ہے۔

اب وہ تمام نونہالان جن کا نچنے کو بہت دل کرتا ہے، شوق پورے کر لیں. اور 27 کی مبارک شام کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد پٹرول سستا کر لیں.

‏شہری سے شاپنگ بیگ کی رقم کیوں لی؟ پشاور کے کنزیومر کورٹ کا کھاڈی کے خلاف فیصلہ‏صارف کو شاپنگ بیگ کے 30 روپے کیساتھ 25 ہ...
17/09/2026

‏شہری سے شاپنگ بیگ کی رقم کیوں لی؟ پشاور کے کنزیومر کورٹ کا کھاڈی کے خلاف فیصلہ

‏صارف کو شاپنگ بیگ کے 30 روپے کیساتھ 25 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرے، جبکہ حکومت کو مزید 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے، عدالت

‏لوگو والے بیگ تو آپکی اپنی پروموشن ہے تو خرچہ صارف پر کیسے ڈال سکتے ہیں، یہ تو قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت

16/09/2026

سعودی فضائی دفاع نے ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا جو مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

یمن میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ’’ڈرون کے ذریعے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش حوثی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ پر ایک سیاہ داغ رہے گی‘‘۔ اتحاد نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے۔

دعوے کے مطابق، 2017 سے ایران سے منسلک عراقی اور یمنی ملیشیاؤں کی جانب سے مکہ مکرمہ کے خطے کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

14/09/2026
13/09/2026

‎‏ارشاد بھٹی: رانا ثناء اللہ صاحب! اگلی دفعہ جب آپ پر ہیروئن کا کیس بنے گا، کدھر جائیں گے؟

‎‏رانا ثناء اللہ: عدالتوں میں جائیں گے۔

‏ارشاد بھٹی: عدالتوں میں؟ وہاں تو چھبیسویں، ستائیسویں آئینی ترمیم اور باقی سب کچھ موجود ہوگا۔ سصحافیوں کے پاس جائیں گے تو وہ کہیں گے پیکا ایکٹ لگا ہوا ہے!

‎‏پھر عوام کے پاس جائیں گے؟وہ بھی آپ کی مدد کو نہیں آئیں گے۔

‎‏رانا ثناء اللہ: اگلی دفعہ جب ہیروئن کا کیس بنے گا، تب دیکھی جائے گی۔

شرمناک ترین- سیاست کی آڑ میں وکیل Naeem Haider Panjuthaپر جھوٹا بجلی چوری کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ یار کوئی مقدمہ ڈالنا ہ...
11/09/2026

شرمناک ترین- سیاست کی آڑ میں وکیل Naeem Haider Panjuthaپر جھوٹا بجلی چوری کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ یار کوئی مقدمہ ڈالنا ہی ہے تو عزت والا تو ڈالو

سیالکوٹ میں ایک ایسی کہانی، جس میں ڈلیوری کے چند گھنٹے بعد ہی فرار بھی ہوگیا اور گرفتاری بھی! 😳رات کے وقت سیالکوٹ جیل می...
07/09/2026

سیالکوٹ میں ایک ایسی کہانی، جس میں ڈلیوری کے چند گھنٹے بعد ہی فرار بھی ہوگیا اور گرفتاری بھی! 😳

رات کے وقت سیالکوٹ جیل میں زیرِ حراست ایک حاملہ ملزمہ کو زچگی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی… اور یہاں سے کہانی نے ایسا ڈرامائی موڑ لیا کہ شاید کسی فلم کے اسکرپٹ رائٹر نے بھی نہ سوچا ہو۔ 🎬

بچے کو جنم دینے کے چند ہی گھنٹے بعد خاتون نے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس عملے کو چکمہ دیا، ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی اور ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

لیکن کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔

چند گھنٹوں کی بھرپور کوشش کے بعد پولیس نے خاتون کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ یوں ایک طرف سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھتے ہیں، تو دوسری طرف پولیس کی جانب سے فوری کارروائی اور دوبارہ گرفتاری بھی قابلِ ذکر ہے۔ 👮‍♂️

البتہ ایک بات تو ماننی پڑے گی… خاتون واقعی خاصی طاقتور نکلی!

بچے کی پیدائش جیسے جسمانی طور پر تھکا دینے والے مرحلے سے گزرنے کے صرف چند گھنٹے بعد جس پھرتی اور توانائی کے ساتھ فرار ہوئی، وہ یقیناً غیر معمولی ہے۔ 😅

اب اصل سوال یہ ہے:

ہسپتال سے فرار ہونے میں خاتون کی پھرتی زیادہ حیران کن تھی یا سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت؟

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Najam ud Din Arbkan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Najam ud Din Arbkan:

Shortcuts

Share