12/02/2025
,منشیات مقدمات میں جرح کیسے کریں؟!
-*_* #جرح ایک بہترین #قانونی طاقت ہے جو #سچائی کو نکال باہر لاتی ہے -
#فنِ_جرح منشیات مقدمات
۔۔۔اے۔این ایف /پولیس /ایکسائز/کسٹمز پولیس گواہان پر جرح کرنے سے پہلے ہمیں جرح کا بنیادی مقصد/مقاصد پتا ہونا چاہیے۔
1) موقع سے پولیس سٹیشن اور پولیس سٹیشن سے لیبارٹری تک نموناجات پارسل اور مال مقدمہ کا سلسلہ (چین) زبانی اور دستاویزی ثبوت کے طور ایک ایک قدم کو ثابت کرنا استغاثہ کی ذمےداری ہیں جبکہ اس میں شکوک وشبہات ثابت کرنا یا اس سلسلے کو توڑنا ملزم کی طرف سے وکیل صفائی کا فن جرح ہوتاھے۔۔
2(موقع پر موجودگی،ملزم کی گرفتاری،برامدگی منشیات میں شک وشبہات تلاش کرنا/ مشکوک ثابت کرنا فن جرح ہوگا
منشیات کے مقدمات میں کسٹم، اے این ایف اور پولییس پر جرح کے متوقع سوالات درج ذیل ہیں۔۔۔
*تفتیشی افسر پر جرح*
نقشہ مو قع کے بابت گواہان کے بیانات کے بارے میں محفوظ تحویل میں مال مقدمہ نمونہ جات موقع سے پولیس سٹیشن اور پولیس سٹیشن سے لیبارٹری تک مال مقدمہ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر نا بیان ہو۔گاڑی کس کی ہیں اور کس کے نام پر رجسٹرڈ ہیں آیا گاڑی کے مالک کو منشیات کا علم یا اس بابت کسی کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔گاڑی کی بابت علحیدہ چالان یا کوئی ایسا بیان جس سے ثابت ہو کہ گاڑی منشیات کی پیسوں سے لیا گیا ہے ۔
3۔گاڑی میں خفیہ خانوں کا زکر نہیں ہے ۔
4۔رجسٹرڈ نمبر 19 میں اندراج نہیں ہے کہ مال مقدمہ آپ کے پاس ہے ۔
5۔مال مقدمہ نمونہ جات انویسٹیگیشن محرر کے پاس ہونا چاہیے
6۔ آپ کو جب تفتیش حوالہ ہوراہا تھا اس وقت ملزم مال مقدمہ نمونہ جات پولیس سٹیشن میں تھے ۔
7۔ نقشہ موقع میں برآمدگی کے جگہ ،فرد بنانے کی جگہ ،وزن کرنے،نمونہ جات علحیدہ بند کرنے کا کوئی جگہ نہیں ہیں ۔
8۔تفتشی محرر کون تھا آپ نے بیان ریکارڈ کیا تھا
9۔موقع پر کوئی ویڈیو گرافی نہیں ہوئی ہے اگر ویڈیوز ہوئی ہے تو کس نے کیا ہے
10۔۔ تمام گواہان ویڈیو میں موجود ہیں ؟
11۔اپ کو USB ویڈیو گرافی کب اور کہاں حوالے ہوئی ۔
12۔اپ نے تھانے سے روانگی سے پہلے کوئی روزنامچہ درج کیا ہے اور عدالت کے فائل پر موجود ہے کہ نہیں ۔؟
13۔کیا وزن پیکنگ میٹریل کے بغیر کیا گیا ہے اور ہر پیکٹ میں کتنے سب سلیب موجود تھا ۔
14۔اپ نے موقع پر کاروائی میں کتنا وقت صرف کیا تھا ۔
15۔مو قع پر آپ نے ملزم کا بیان نہیں لیا۔
16۔رجسٹرڈ نمبر 19 میں داخل کنندہ اور ارسال کنندہ کے دستخط اور تاریخ درج نہیں ہیں ۔
17۔رجسٹرڈ نمبر 19 میں گاڑی کا ذکر نہیں ہے ۔ کہ مذکورہ گاڑی کس کی تحویل میں ہیں ۔
18۔رجسٹرڈ نمبر 21 میں پارسل ارسال کنندہ کا نام نہیں ہے ۔
یہ کہنا غلط ہے کہ ساری کارروائی تھانے میں ہوئی نہ میں موقع پر گیا اور نہ ہی موقع پر موجود گواہوں کا بیان ریکارڈ کرایا ملزم بے گناہ ہے اور میں ملزم کے خلاف جھوٹا بیان دے رہا ہوں
*مراسلہ کریئر ./ پارسل لے جانے والا*
1-مراسلہ کے ساتھ کونسے کونسے ڈاکومنٹس پولیس سٹیشن لیے کر گیا ہوں
2۔مال مقدمہ نمونہ جات لے کر گیا ہوں یا نہیں ۔پولیس سٹیشن کب پہنچے تھے ۔
3۔ پولیس سٹیشن پہنچ گئے تو کون کون موجود تھا
4۔ موقع سے پولیس سٹیشن تک کتنا فاصلہ ہے ۔
5۔اگر مال مقدمہ اور نمونہ جات لے کر گیا ہوں تو ان کے اوپر ایف آئی آر نمبر لکھا ہوا تھا اگر لکھا ہوا تھا تو کس نے ساتھ دستخط کیا تھا
6۔اگر آیف ای آر نمبر وغیرہ ،نمونہ جات،فرد ،پر لکھا ہوا تھا ۔تو ایف آئی آر سے پہلے کیسے لکھا ہوا تھا ؟
7۔ آپ کے موجودگی میں نہ تو ایف آئی آر نمبر کسی نے لکھا ہوا تھا اور نہ ہی آپ کو پتہ ہے کہ مال مقدمہ کے پارسل کے اوپر کب اور کس نے ایف آئی آر نمبر لکھا ہوا ہیں ۔
8۔ آمد اور واپسی جانے کے بابت روزنامچہ میں اندراج ہیں ۔
9۔پولیس سٹیشن میں تمام کاروائی مراسلہ دینا چاکیدگی آیف ای آر وغیرہ پر کتنا ٹائم لگا
10.اپ کا بیان پولیس سٹیشن میں کب لیا گیا ۔
11۔پولیس سٹیشن میں آپ کا ملاقات تفتیشی افسر سے ہؤا تھا یہ کہنا غلط ہے تمام تر کاروائی پولیس سٹیشن میں ہوئی ہے
12. کیا آپ نے رجسٹر نمبر 19 اور 21 پر دستخط کیے؟
13. کیا یہ محرر نے خود تیار کیا تھا اور یہ کہاں تیار کیا گیا؟
14. جب پارسلز آپ کے حوالے کیے گئے تو کیا اس وقت مونوگرام موجود تھا؟کیا یہ آپ کے علم میں ہے کہ یہ مونوگرام کس سے متعلق ہے
15. اس وقت مدد محرر موجود تھا.
17. کیا فرد کا گواہ اس وقت موقع پر موجود تھا؟
18. رجسٹر نمبر 19 اور 21 میں اندراجات کس نے کیے؟
19. محرر نے آپ کو کب اور کہاں طلب کیا؟اپ ڈاک کانسٹیبل تعینات تھے
20. جب پارسلز آپ کو دیے گئے تو کیا آپ نے رجسٹر نمبر 19 اور 21 پر دستخط کیے؟
21. کیا آپ کو کوئی کورنگ لیٹر دیا گیا تھا؟
22. کیا روزنامچہ/DD میں کوئی اندراج باقاعدہ کیا گیا؟
23. جب آپ لیبارٹری پہنچے تو کیا اس وقت آپ کے پاس کورنگ لیٹر تھا جب آپ نے سیمپل پارسلز جمع کرائے؟
24. کیا یہ درست ہے کہ کورنگ لیٹر کے بغیر ایف ایس ایل سیمپل پارسلز وصول نہیں کرتا؟
25. کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایف ایس ایل میں سیمپلز کس نے وصول کیے؟
26. کیا سیمپل پارسلز جمع کرانے کے وقت آپ سے کوئی دستخط لیے گئے؟
27. کیا مالِ مقدمہ آپ کو محرر نے اپنے دفتر میں دی؟
28. کیا سیمپل پارسلز مالخانہ سے محرر نے آپ کے سامنے نکالے؟
29. کیا آپ کی بیلٹ نمبر ایف ایس ایل پر لکھی گئی ہے؟
30. کیا سیمپل پارسل کو ایف ایس ایل لے جانے کے حوالے سے کوئی روزنامچہ/DD اندراج عدالتی فائل میں موجود ہے؟
31. کیا آپ نے سیمپل پارسل شاپر یا پیکٹ میں لے کر گئے؟
32. کیا آپ نے اسے شاپر میں رکھا یا نہیں؟
33. کیا شاپر پر مقدمہ کی تفصیلات درج تھیں یا نہیں؟
34. کیا یہ درست ہے کہ شاپر سیل نہیں تھا؟
35. کیا آپ نے خود کنٹرابانڈ دیکھی تھیں؟
36. کیا آپ نے ایف ایس ایل جاتے وقت کسی کو اطلاع دی؟
37.جب آپ سیمپل پارسل FSL لے جارہے تھے تو کیا آپ کو register 21 کی کاپی حوالہ کی گئی تھی؟
یہ کہنا غلط ہے کہ نہ مجھے نمونہ پارسل موصول ہوا اور نہ ہی میں ایف ایس ایل لے گیا
**گواہ چالان پیش کنندہ**
1. تفتیش مکمل ہونے پر آپ نے فائل کا جائزہ لیا تھا۔
2. چالان میں مالمقدمہ اور نمونہ جات کے سیل بند ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
3. چالان جمع کرنے سے پہلے ڈی پی پی آفس سے جانچ پڑتال کی گئی تھی، تاہم تفتیشی محرر کے نمونہ جات کی محفوظ تحویل کے بارے میں کوئی بیان موجود نہیں ہے۔
4. مال مقدمہ چالان کے مطابق، محرر آپریشن کے پاس موجود نہیں ہیں۔
5- گاڑی کے حوالے سے چالان میں یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کس کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور کس کی ملکیت ہے۔
6- چالان کے مطابق گاڑی منشیات کی پیسوں پر نہیں خریدی گئی ہے۔
7- گاڑی کے حوالے سے کوئی علیحدہ چالان زیر دفعات 32، 33، 34A، 34B جمع نہیں کیا گیا۔
8- چالان میں عدالت سے یہ درخواست نہیں کی گئی کہ گاڑی کو ضبط کیا جائے یا یہ قابلِ ضبط ہے۔
9- گاڑی کی تصویر اور خفیہ خانوں کی تصویر لی گئی ہے یا نہیں، اس کا ذکر نہیں ہے۔
10ـ چالان کے ساتھ ملزم کے لیے USB کی کاپی موجود نہیں ہے۔
*جرح چاکیدگی آیف ای آر*
1۔ مراسلہ محرر یا ایس ایچ او کو بھیجا گیا ہے۔
2 ۔ مراسلہ کے ساتھ کون سے دستاویزات یا مال مقدمہ، ملزم وغیرہ لے کر آئے ہیں؟ چاکیدگی کب مکمل ہوئی تھی ؟اپ نے وقوعہ کے دن کتنے ایف آئی آر درج تحریر کیا تھا ؟
3۔ مراسلہ پر اندراج FIR نوٹ موجود ہے۔ FIR کی کاپی کس وقت واپس لے کر موقع پر گواہ لے کر گیا تھا؟ ڈی ڈی میں آمد اور واپسی کا موقع اندراج ہے۔
یہ کہنا غلط ہیں: تمام کاروائی پولیس سٹیشن میں ہوئی۔ نہ موقع سے مراسلہ بھیجا گیا اور نہ مراسلہ کی اوپر FIR کے اندراج ہوئی ہے۔ آپ سے محرر نے دستخط لیا ہے ضابطہ کے کاروائی کے لیے، باقی کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔
4۔آپ سے محرر نے دستخط لیا ہے ضابطہ کے کاروائی کے لیے، باقی کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔FiR.5 میں یہ نہیں لکھا ہوا ہے کہ آپ نے کسی کو ڈکٹیشن دیا تھا یا خود لکھا تھا ۔