01/10/2025
آپکو عارضی طور پرپاکستان کیوں چھوڑ جاناچاہیے۔۔
اگر دس،بارہ گھنٹے کی ملازمت بھی آپکی فیملی کو بنیادی ضروریات،سہولیات مہیا نہیں کرسکتی تو اس جگہ سے ہجرت کر جائیں۔ اللہ کی زمین بہت بڑی ہے۔۔ آپکو بہترمسلمان اوربہتر انسان ملیں گے۔۔۔نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔ خوف سے باہر نکلیں۔اگر آپ کو اپنےکام کی چار،پانچ گنازیادہ اجرت ملتی ہے تو لینے کی ضرورکوشش کریں۔۔
زندگی گزارنےکیلیے انسان کو اپنی فیملی اور دو تین مخلص دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔تقریبا ہر ملک میں پاکستانی موجود ہیں۔ آپکو نئےدوست مل جائیں گے (پرانے بھی نہیں چھوڑنے) اس لیے جذباتی ہوئے بغیر اورunknownکا خوف ذہن سے نکالتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کےلیے فوری فیصلہ کریں۔ ذہن کو فارغ رکھ کر زنگ لگانے سے بہتر ہےاسے کسی بھی جگہ کام میں لایا جائے۔۔
اس وقت ایک کروڑ 25 لاکھ۔۔۔۔۔پاکستانی بیرون ملک موجودہیں اوریہ تعداد عنقریب ڈیڑھ کروڑ تک پہنچے گی۔۔۔۔یہ بہت اچھی بات ہے۔ ہماری جتنی آبادی ہے، بے روزگاری ہے۔Saturation ہے،کم ازکم ایک کروڑ مزید لوگ ملک سے عارضی طور پر باہر ہونے چاہٸیں۔۔۔۔جب معیشت ٹھیک ہو گی۔۔۔لوگ چائنا کوریا کی طرح اپنے ملک واپس لوٹ آئیں گے۔انشاءاللہ یہ ملک اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔۔
پردیس کے دکھ والی جذباتی ویڈیوز سے پرہیز کریں۔ خالی پیٹ، خالی جیب آپ اپنوں کے ساتھ رہ کر بھی ان کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔ بےبسی کی زندگی سے نکلیں۔ آپ اپنی فیملی کے ساتھ شمالی علاقہ جات کا ایک دس دن کا سالانہ ٹور بھی نہیں کرپاتے تو زندگی میں کیا بچتا ہے۔۔؟