Muneeb & Co. Lawyer Constellation

Muneeb & Co. Lawyer Constellation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muneeb & Co. Lawyer Constellation, Legal, 3-Fane Road, New York.
(1)

Forward-thinking law firm delivering smart, practical legal solutions and guiding individuals and businesses with clarity, confidence, and results.
آپ کا مقدمہ، ہماری ذمہ داری
Civil | Family | Corporate | Tax Matters
📞 WhatsApp: 0370 0766098

**📢 سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ (ٹیکس ایئر 2026) شروع ہو چکی ہے**اگر آپ گزشتہ سال ہمارے ذریعے یا کسی بھی ٹیکس کنسلٹنٹ ...
14/07/2026

**📢 سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ (ٹیکس ایئر 2026) شروع ہو چکی ہے**

اگر آپ گزشتہ سال ہمارے ذریعے یا کسی بھی ٹیکس کنسلٹنٹ کے ذریعے اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروا چکے ہیں، تو براہِ کرم اس سال بھی اپنی ریٹرن بروقت فائل کروائیں۔

**یاد رکھیں!**
**30 ستمبر** کے بعد ریٹرن فائل کرنے کی صورت میں **Active Taxpayer** اسٹیٹس بحال کروانے کے لیے مقررہ لیٹ فائلنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جو اس وقت درج ذیل ہے:

🔹 **Individual:** 25,000 روپے
🔹 **AOP (Partnership Firm):** 50,000 روپے
🔹 **Company:** 100,000 روپے

لہٰذا غیر ضروری اخراجات اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اپنی ریٹرن مقررہ وقت کے اندر فائل کروائیں۔

**ہماری خدمات:**
✅ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ
✅ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تیاری و جمع کروانا
✅ NTN رجسٹریشن
✅ ٹیکس سے متعلق مشاورت
✅ Individual، AOP اور Company کے تمام ٹیکس معاملات

اگر آپ نے ابھی تک اپنی دستاویزات تیار نہیں کیں تو آج ہی رابطہ کریں، تاکہ بروقت ریٹرن فائل کی جا سکے۔

**منیب احمد خان**
**ایڈووکیٹ & ٹیکس کنسلٹنٹ**
📞 **0370-0766098**

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:✅ فائلر❌ نان فائلراگر کوئ...
14/06/2026

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:
✅ فائلر
❌ نان فائلر
اگر کوئی شخص مقررہ تاریخ (Due Date) گزرنے کے بعد فائلر بننا چاہے تو اسے گوشوارے کے ساتھ اضافی رقم ( ATL Surcharge) جمع کروانا ہوگی:
🔹 فردِ واحد (Individual) : 25,000 روپے
🔹 شراکتی کاروبار (AOP/Firm) : 50,000 روپے
🔹 کمپنی : 100,000 روپے
یعنی مقررہ تاریخ کے بعد فائلر بننے کی صورت میں مذکورہ رقم ادا کرنے کے بعد ہی فعال ٹیکس دہندہ (Filer) کا درجہ حاصل کیا جا سکے گا۔

0370 0766098
Muneeb Ahmed Khan
Advocate High Court

14/06/2026
📢 حکومتِ پنجاب کا بڑا اقدام: بزنس کمیونٹی کے لیے "eBiz Portal" کا آغاز اور مینوئل درخواستوں پر پابندی! 🌐💼​پنجاب حکومت نے...
13/06/2026

📢 حکومتِ پنجاب کا بڑا اقدام: بزنس کمیونٹی کے لیے "eBiz Portal" کا آغاز اور مینوئل درخواستوں پر پابندی! 🌐💼
​پنجاب حکومت نے کاروباری حضرات، سرمایہ کاروں اور عوام کی سہولت کے لیے ایک انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم eBiz Portal کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گورننس کو ڈیجیٹل بنانا اور کاروباری عمل کو آسان بنانا ہے۔
​📜 نوٹیفیکیشن کی اہم خصوصیات اور اہم معلومات:
​✅ مینوئل درخواستوں کا خاتمہ: نوٹیفیکیشن کے مطابق، پورٹل پر دستیاب تمام کاروباری خدمات کے لیے اب کوئی بھی مینوئل (کاغذی) درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اب تمام پراسیس مکمل طور پر آن لائن ہوگا۔
✅ 52 سے زائد آن لائن خدمات: اس پورٹل کے ذریعے فی الحال 52 مختلف کاروباری رجسٹریشنز، لائسنس، سرٹیفکیٹس اور پرمٹس (RLCOs) آن لائن جمع اور پراسیس کیے جا رہے ہیں۔
✅ بڑی سہولیات: اب آپ گھر بیٹھے یا اپنے دفتر سے درج ذیل اہم کام آن لائن کر سکتے ہیں:
​لینڈ یوز کنورژن (Land Use Conversion)
​نقشوں کی منظوری (Map Approvals)
​بلڈنگ کنسٹرکشن کی منظوری (Building Construction Approvals)
✅ ہیلپ ڈیسک کا قیام: عوام اور تاجروں کی رہنمائی کے لیے تمام ڈائریکٹوریٹس، ڈپٹی کمشنر (DC) آفسز اور اسسٹنٹ کمشنر (AC) آفسز میں باقاعدہ ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ رہنمائی کے لیے موجود ہوگا۔

اگر آپ کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، لینڈ یوز چینج یا کسی بھی قسم کی قانونی دستاویزات کی تیاری اور پورٹل پر فائلنگ میں کوئی مشکل پیش آ رہی ہے، تو ہماری فرم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو مکمل اور تیز ترین قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے حاضر

0370 0766098 ​
Muneeb Ahmed Khan
Advocate
📧 ای میل: [email protected]

📣 فیڈرل بجٹ 2026-27: اہم خصوصیات اور ٹیکس تجاویز 📊ہم آپ کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ کی نمایاں جھلکیاں لائے ہیں۔ جانئیے کہ...
13/06/2026

📣 فیڈرل بجٹ 2026-27: اہم خصوصیات اور ٹیکس تجاویز 📊
ہم آپ کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ کی نمایاں جھلکیاں لائے ہیں۔ جانئیے کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کیا بڑی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔
اس تفصیلی پوسٹ میں درج ذیل معلومات شامل ہیں:
✅ : تنخواہ دار طبقے، درآمدات و برآمدات اور غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں تبدیلیاں۔
✅ **سیلز ٹیکس:** نئی اسکیموں، استثنیٰ اور جرمانے میں سزاؤں میں ترمیم۔
✅ ** ڈیوٹی کی شرح اور لگژری درآمدی گاڑیوں پر نئے قوانین۔
💰 **مزید معلومات:** مختلف آمدنیوں اور مصنوعات پر ٹیکس کی نئی شرحوں کی تفصیلی فہرستیں اور مثالیں بھی دیکھیے۔
💼 **آپ کا قانونی اور ٹیکس مشیر:**
منیب اینڈ کو. لائر کنسٹیلیشن، منیب احمد خان ایڈوکیٹ۔ کسی بھی تفصیلی مشاورت کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
📅 یہ بجٹ آپ کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوگ تفصیلات جاننے کے لیے تصاویر دیکھیں اور اپنے سوالات کمنٹس میں پوچھیں۔
ے حوالے سے باخبر رہنے کے لیے ہماری پوسٹ کو لائک اور شیئر ضرور کریں!
📞 0370 0766098
📧 [email protected]

#پاکستان #ٹیکس #معیشت

⚖️ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 115: ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے استثنیٰ (Exemption) کی مکمل وضاحت ⚖️کیا آپ جانتے ہیں کہ پ...
10/06/2026

⚖️ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 115: ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے استثنیٰ (Exemption) کی مکمل وضاحت ⚖️

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے ٹیکس قوانین کے تحت کن افراد کو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے استثنیٰ حاصل ہے اور فائنل ٹیکس حکومت (FTR) کے تحت آنے والے افراد کے لیے کیا ضوابط ہیں؟

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ استثنیٰ کا مطلب ٹیکس کے معاملات سے مکمل آزادی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے! آئیے اس قانون کو آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں:

1️⃣ کون سے افراد ریٹرن جمع کرانے کے پابند نہیں؟
مندرجہ ذیل کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد کو مخصوص شرائط کے تحت ریٹرن فائل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہو سکتا ہے:

صرف تنخواہ دار طبقہ (Salary Income): ایسے ملازمین جن کی پوری آمدنی پر ٹیکس پہلے ہی کٹ چکا ہو اور ان کی کوئی دوسری آمدنی نہ ہو۔

بیوہ (Widows)

یتیم (Orphans): جن کی عمر 25 سال سے کم ہو۔

معذور افراد (Disabled Persons)

غیر مقیم افراد (Non-Residents): بشرطیکہ ان کی پاکستان میں کوئی غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) نہ ہو۔

2️⃣ فائنل ٹیکس حکومت (FTR) کے تحت آمدنی
اگر آپ کی آمدنی مندرجہ ذیل ذرائع سے ہے، تو ان پر کٹنے والا ٹیکس حتمی (Final) ہوتا ہے۔ ان کے لیے روایتی ریٹرن کی ضرورت نہیں ہوتی، مگر متعلقہ بیانات (Statements) لازمی ہیں:

🚢 برآمدات (Exports)

🏆 انعامی رقم (Prize Bond / Winnings)

📈 ڈیویڈنڈ (Dividends)

⛽ سی این جی اسٹیشن (CNG Stations)

🛢️ پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن

3️⃣ اہم نکات اور شرائط (جو جاننا لازمی ہے!)
استثنیٰ کا مطلب مکمل آزادی نہیں: یاد رکھیں کہ ریٹرن سے استثنیٰ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ کو کوئی دستاویز جمع نہیں کرانی۔

بیانات (Statements) کی لازمی جمع آوری: آپ کو قانون کے تحت درج ذیل گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں:

ویلتھ سٹیٹمنٹ (دفعہ 116): اپنے اثاثوں کی تفصیلات دینا۔

آمدنی کا گوشوارہ (دفعہ 115(4)): فائنل ٹیکس کے تحت ہونے والی آمدنی کا بیان۔

اگر دیگر آمدنی ہے تو ریٹرن لازمی ہے: اگر آپ کی ان ذرائع کے علاوہ کوئی اور قابلِ ٹیکس آمدنی ہے، تو آپ پر ریٹرن فائل کرنا قانوناً فرض ہے۔

💡 ٹیکس کے معاملات میں الجھن کا شکار ہیں؟

فائلر بننے، ٹیکس ریٹرن یا ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے آج ہی مستند قانونی رہنمائی حاصل کریں۔

Adv Muneeb Khan
Muneeb Ahmed Khan Advocate
0370 0766098

📍 پیشہ ورانہ اور قابلِ اعتماد ٹیکس و قانونی خدمات کے لیے ابھی کال یا واٹس ایپ کریں۔

الحمدللہ!خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ مجھے American Bar Association (ABA) کی رکنیت مل گئی ہے — جو دنیا کی سب سے معتبر قانون...
07/06/2026

الحمدللہ!
خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ مجھے American Bar Association (ABA) کی رکنیت مل گئی ہے — جو دنیا کی سب سے معتبر قانونی تنظیم ہے۔





حکومت نے چھوٹے کاروباروں کو ٹیکس نظام میں آسانی دینے کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے۔ ا بس آسان رجسٹریشن اور ایک ...
07/06/2026

حکومت نے چھوٹے کاروباروں کو ٹیکس نظام میں آسانی دینے کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے۔ ا بس آسان رجسٹریشن اور ایک صفحے کا گوشوارہ!

For More Information, Contact
03700766098

ٹیکس سسٹمز اپڈیٹنیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے سال 2026عزیزو!ایف۔بی۔آر نے رواں سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے ای...
12/05/2026

ٹیکس سسٹمز اپڈیٹ
نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے سال 2026

عزیزو!

ایف۔بی۔آر نے رواں سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے ایس۔آر۔او 2026 (1) 835 کے تحت نیا ٹیکس فارم جاری کر دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سات دن کے اندر اپنے اعتراضات، تجاویز اور ردعمل جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔

اس فارم میں جو درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے تحت اب آپ کو اپنی ہر قسم کی مالی سرگرمیوں کی مکمل سمری بھی فراہم کرنی پڑے گی۔

1)۔
تنخواہ دار طبقے کو اپنے ایمپلائر کا نام، اس کا رجسٹریشن نمبر اور ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

2)۔
پراپرٹی کا کرایہ پہلے سمپلی ایک اینٹری میں ڈال دیتے تھے لیکن اب الگ الگ ہر پراپرٹی کو مینشن کرکے بتانا پڑے گا کہ کس جگہ سے کتنا کرایہ آیا ہے اور اس کے ڈیڈکٹیبل اخراجات کیا ہیں۔

3)۔
ادر انکم میں بھی پہلے سب لوگ ایک سادہ سی اینٹری ڈال دیتے تھے اب اس کی بھی انسٹیٹیوشن وائز تفصیلات دینی ہوں گی۔

4)۔
اسی طرح زرعی انکم میں بھی ایک اینٹری ڈال دی جاتی تھی لیکن اب زرعی زمین کی تفصیلات بھی کھیت نمبر وغیرہ کیساتھ یعنی زمین کی لوکیشن بھی ساتھ میں فراہم کرنی پڑے گی۔

5)۔
ٹیکس ڈیڈکشنز کا بھی سارا نظام انٹیگریٹڈ ہے، آپ بتائیں گے فلاں نے پیسے کاٹے ہیں تو اس کا ہاں یا نہ کا ریفرینس خود بخود اپڈیٹ ہوجائے گا۔

6)۔
بزنس میں کتنی رقم پیمنٹ کی ہے یا وصول کی ہے اور اس پر دونوں طرف سے کتنا کتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے یہ بھی بتانا پڑے گا۔

اس کا نقصان یہ ہوگا کہ اب ٹیکس ڈیڈکشن جہاں نہیں ہوئی ہوگی وہاں فوراً سیکشن 161 کے تحت سوال کھڑا ہوجائے گا جو کافی تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

یعنی جو بزنس ودہولڈنگ ایجنٹ بنتے ہیں ان سے یہ رقم وصول کر لی جائے گی۔

مثال کے طور پر بیشمار کمپنیاں ایسی ہیں جو ملازموں سے ٹیکس نہیں کاٹتیں، اب ایک ملازم بتاتا ہے کہ فلاں کمپنی سے میں لاکھ روپیہ مہینہ لیتا ہوں تو انٹیگریٹڈ سسٹم اب ٹیکس آفیسر کو خود بتائے گا کہ فلاں کمپنی کے دس ایمپلائیز نے بتایا ہے کہ وہ اتنی اتنی تنخواہ لیتے ہیں لیکن ایمپلائر نے کسی ایک کا بھی ٹیکس نہیں کاٹا۔

اب اس کیس میں جتنا ٹیکس ایمپلائر نے کاٹنا تھا اور نہیں کاٹا تو وہ اس ایمپلائر سے وصول کر لیا جائے گا۔

اس کے بعد ایمپلائر ملازموں سے کہے گا کہ پچھلے سال کا بل آگیا ہے مجھے لہذا یہ ٹیکس کٹواؤ اور ملازم کہیں گے صاحب ہم نے تو ریٹرن کیساتھ اپنی جیب سے ٹیکس جمع کرا دیا تھا اسلئے اب ہم آپ کو کیوں دیں لہذا وہ لائبلٹی ایمپلائر کے سر ہی پڑے گی۔

علی ہذا القیاس جو لوگ بزنس پیمنٹس پر بھی ڈیو ٹیکس نہیں کاٹتے ان کو بھی یہی پرابلم فیس کرنی پڑے گی۔

7)۔
ایک اچھی بات جو اس نئے فارم میں نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ ریفنڈ کیلئے آپ کا ایک مین بینک اکاؤنٹ اس میں انٹیگریٹ ہو جائے گا اور ودہولڈنگ کے سارے ثبوت اپلوڈ ہو جانے کے بعد آپ کو آٹومیٹک طریقے سے ریفنڈ مل جایا کرے گا، اس کی منظوری کیلئے آئیندہ آپ کو ٹیکس آفس نہیں جانا پڑے گا۔

مجوزہ فارم کی قانونی حیثیت:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ فارم ابھی تجویز کیا گیا ہے اور اطلاع عام کیلئے سات دن کی قانونی مہلت کے بعد بزنس چیمبرز اور ٹیکس بارز سے حاصل ہونے والے ردعمل کے تحت تھوڑا بہت تبدیل بھی ہو سکتا ہے، پھر یہ بجٹ کیساتھ ہی منظور ہو کے نافذ العمل ہو جائے گا۔

احتیاط برائے سال 2026:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنخواہ دار طبقہ جن کی تنخواہ ٹیکس ایبل ہے لیکن ایمپلائر ٹیکس نہیں کاٹتا وہ اپنا ریٹرن ایمپلائر کیساتھ مشورہ کرکے جمع کرائیں ورنہ جب اس کو نوٹس آئے گا تب وہ آپ سے ٹیکس مانگے گا اور آپ جیب سے ٹیکس ادا کر چکے ہوں گے۔

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ کا ایمپلائر جون میں آپ کا سال بھر کا ٹیکس جمع کرا دے، اس سے دونوں کی بچت ہو جائے گی، ممکن ہے لیٹ ٹیکس جمع کرانے پر اس کو پانچ چھ فیصد جرمانہ ہوجائے لیکن یہ اس سے بہتر ہے کہ لاکھوں روپے کا بل اس کو آجائے اور پھر وہ آپ سے کاٹنے بیٹھ جائے۔

گزشتہ سال میں نے ہر پارٹی کا ریٹرن ان کے بینک اکاؤنٹس کو بہت تفصیل کیساتھ سمرائز کرکے بنایا تھا تاکہ ان کو کوئی ٹکر نہ لگے، اس وجہ سے میرے کافی ریٹرن لیٹ ہوگئے تھے لیکن میں نے کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا۔

اندریں حالات آپ کو بھی یہی کرنا چاہئے کہ اپنا ٹیکس ریٹرن کسی ایسے بندے سے جمع کرائیں جسے قانون اور مالیاتی امور پر یکساں عبور حاصل ہو تاکہ وہ بینک کو سمرائز کرکے نان بزنس ٹرانزیکشنز کو الگ کرے پھر انکم اسٹیٹمنٹ اور الاؤ۔ایبل اخراجات کو ڈیفائن کرکے آپ کا ریٹرن سیف زون میں لاکے فائنل کرے۔

گورنمنٹ نے اس سال تاریخ میں پہلی بار مئی میں فارم جاری کیا ہے ورنہ یہ مڈجولائی میں ہی آیا کرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ گورنمنٹ ٹیکس فائلنگ کو پہلی جولائی سے شروع کرانا چاہتی ہے تاکہ کنسلٹینٹس کو نوے دن کا پورا فائلنگ ٹائم مل جائے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس بار ٹیکس ریٹرن بنانے میں کنسلٹینٹ کا دو گنا ٹائم لگے گا جو ریوینیو بورڈ کو بھی نظر آرہا ہے لہذا ایک تو تیس جون کے فوراً بعد اپنا ڈیٹا کنسلٹینٹ کو لازمی فراہم کر دیں۔
For professional Services
Contact Us
0370 0766098

Address

3-Fane Road
New York
54000

Telephone

+923220799700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muneeb & Co. Lawyer Constellation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muneeb & Co. Lawyer Constellation:

Shortcuts

Share