H.M Usman Advocate High Court

H.M Usman Advocate High Court 12 Evening Road Nela Gumbud New Annar Kalli Lahore

21/02/2026

‏لاہور کے علاقہ سمن آباد اسلامیہ پارک البیک بروسٹ میں ڈکیتی کی واردات ، 3 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نجی ریسٹورنٹ کو لوٹ لیا

05/02/2026
01/10/2025

ایک بات تو طے ہے کہ “تندور“ سے روٹی لاتے وقت تھوڑا سا توڑ توڑ کہ کھانے میں جو مزا ہے وہ کسی”پیزا“ اور “زنگر“ میں نہیں :-
😄😁😀😃
دوسروں کی پلیٹ میں رکھا “سموسہ“ اور “سیلفی“ میں اپنا “چہرہ“ ہمیشہ بڑا ہی لگتا ہے...
😄😀😃😁
جیسے ہی میں شادی ہال میں داخل ہوا، ہال میں بیٹھے سبھی افراد کی وضع قطع، بول چال اور اخلاق انتہائی متاثر کن تھا. میں متاثر ہونے ہی لگا تھا کہ آواز آئ کھانا کُھل گیا ہے۔ بس پھر ۔۔!!!!!!!
😀😁😃😄
سرديوں کا سب سے بڑا مسلہ “چھاٶں“ ميں بيٹھو تو “ٹھنڈ“ لگتی ہے ۔
اور “دھوپ“ ميں بيٹھو تو “موبائل“ کی “سکرين“ ہی نظر نہيں آتی:-
😀😄😃😁
ہم “پاکستانی” جتنی مرضی ترقی کر لیں لیکن اُڑتے ہوئے “جہاز” کو دیکھنے کی “عادت” نہیں جائے گی :-
😀😃😄😁
بندہ کتھے جائے۔:-😀
انگریز لوگ کہتے ہیں :- “ Think Before U Speak “
لاہوری کہتے ہیں :- “سوچی پیا تے بندہ گیا”۔
😁😄😀😃
“پاکستانی” دُنیا کی انوکھی مخلوق ہے جو “امریکہ” میں “اسلامی سکول” اور “پاکستان” میں “امریکی سکول” ڈھونڈھتے ہیں :-
😁😄😃😀
سردیوں میں اُس وقت بڑی “خوشی“ ہوتی ہے جب آدھی رات کو “آنکھ“ کُھلے اور پتہ چلے کہ ابھی تو اور بھی “سونا“ ہے :-
😁😀😄😃
“اُردو” اور “انگلش” کا قتلِ عام کرنے کی ذمہ دار دراصل وہ “خواتین” ہیں جو اپنے بچوں کو کہتی ہیں چلو بیٹا یہ جلدی سے “Eat“ کر کے “Finish“ کرو۔
😃😁😄😀
کھیلوں میں”ریسلنگ “ بھی بڑا عجیب کھیل ہے سب لوگ "بیلٹ" کے لئے لڑتے ہیں مگر “پینٹ“ کوئی بھی نہیں پہنتا۔
😄😃😀😊
ہمارے ہاں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں:-
1- واک پر جانے والے
2- کل سے واک پر جانے والے
😄😆😬😀
‏اتنے فخر سے " آر مسٹرانگ " بھی “ چاند “ پر نہیں چلا ہوگا جتنے فخر اور احتیاط سے پاکستانی مرد “ کاٹن“ کا “ سوٹ“ پہن کر “زمین“ پر چلتے ہیں:-
😃😁😀😄
لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔۔
تشریح :- شاعر نے دراصل کسی لاہوری سے راستہ پوچھنے کی غلطی کر لی تھی۔
😃😁😀😄
“شوہر” چاہے کتنا ہی “اعلی تعلیم یافتہ” ڈگری ہولڈر یا کس اعلی عہدے پر فائز کیوں نہ ہو جب “بیوی” نے کہہ دیا آپ نہیں سمجھ سکتے تو آپ نہیں سمجھ سکتے بس بات ختم....
😁😀😄😃
اگر آپ دوسروں سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں تو ابھی سے “سویٹر” پہن لیں :-
😁😃😀😄
پہلے میرا “کام” کرنے کو دل نہیں کرتا تھا پھر میں نے “محنتی” لوگوں کے ساتھ بیٹھنا شروع کر دیا :-
اب اُن کا بھی کام کرنے کو دل نہیں کرتا:-
😁😄😃😀
“پاکستانی“ لوگوں کی “اکثریت“ کے “بیمار“ ہونے کی “قومی“ وجہ :-
“ موسم تبدیل ہو رہا ہے “
😁😄😀😃
“ دودھ “ اُبل کر گرنے کی آخری سٹیج پر ہو اور اپ بروقت دیکھ کر “چولہا“ بند کر دیں تو خود میں فلموں کے اُس ہیرو والی “ فیلنگ “ آتی محسوس ہوتی ہے جو کسی
“ٹائم بم“ کو پھٹنے سے دو سیکنڈ قبل ناکارہ بنا دیتا ہے 😅😂😂

09/04/2025

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے کی کمی کی حقیقت تو پہلے ہی کھل چلی ہے۔ اس پر ملک بھر میں کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم چل رہی ہے۔ لیکن آپ کیلیے یہ 3 خبریں پڑھنا بہت ضروری ہیں

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ)گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 18 بڑے کمرشل بینکوں نے حکومت کو 1275 ارب روپے کی قرض سہولت کی ٹرم شیٹ فراہم کر دی ہے، جس کے تحت یہ رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کو دی جائے گی۔ یہ اقدام بجلی کے شعبے کے موجودہ 2400 ارب روپے کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ٹرم شیٹ کے مطابق بینک 617 ارب روپے کا نیا قرض 10.50 سے 11 فیصد کے مارک اپ پر فراہم کریں گے، جو KIBOR-0.90 بیسس پوائنٹس پر مبنی ہوگا۔ یہ قرض چھ سال میں بجلی کے صارفین سے ڈیبٹ سروس سرجری (DSS) کے ذریعے واپس وصول کیا جائے گا۔ صارفین اپنی بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 3.23 روپے DSS کے طور پر ادا کریں گے۔ایک بڑے بینک کے سی ای او نے دی نیوز کو بتایا کہ’’بلوں کی ادائیگی کے وقت DSS کی رقم براہ راست منہا (at source deduction) کی جائے گی، جس سے بینکوں کے لیے خطرات کی سطح کم ہو گی۔

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )دسمبردو ہزار چوبیس کےمقابلے میں سال دو ہزارپچیس کےپہلے دو ماہ کے دوران پاورسیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں ایک سو سینتالیس ارب روپےکے بڑے اضافے کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعدپاور سیکٹر کاسرکلر ڈیٹ بڑھ کر دو ہزار پانچ سو اکتیس ارب روپے پر پہنچ گیا ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاور سیکٹرکاسرکلرڈیٹ فروری 2025 تک2 ہزار531ارب روپے رہا جودسمبر2024 تک2ہزار384ارب روپے تھا- ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر2024کےمقابلے میں جنوری 2025میں پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں 60 ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد جنوری 2025 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کا حجم بڑھ کر2ہزار 444 ارب روپے ہوگیا تھا۔

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نےپہلےایک سال میں کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں-موجودہ حکومت کے ابتدائی ایک سال کےدوران قرضوں میں 8226 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سےلیکرفروری 2025 کےدوران ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکےمطابق فروری2025تک وفاقی حکومت کےقرضوں کاحجم 73ہزار36ارب روپےرہاجس میں مرکزی حکومت کامقامی قرضہ51ہزار22ارب روپےاوریرونی قرضوں کا حصہ22ہزار14رب روپے تھا-

27/03/2025
23/03/2025

Speechless 😯

13/03/2025

Kids story

12/03/2025

آلٹو گاڑی کے موٹر وے اور ہائی وے پر پابندی کا امکان

11/03/2025

لاہور انارکلی میٹرو بس اسٹیشن صفائی والے کا سٹوڈنٹ خاتون کو حراساں کرنے کا واقعہ

لاہور متاثرہ نے 15 پر کال کرکے اسے پولیس کے حوالے کروا دیا ایف ائی ار درج

Reality
10/03/2025

Reality

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H.M Usman Advocate High Court posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share