02/09/2025
Roznama Bzu BZU University
السلام علیکم! بی زیڈ یو نے تین سالہ پروگرام میں ساہیوال ڈویژن کے 11 لاء کالجز کا الحاق 7 ستمبر 2022 کو اور دیگر تمام کالجز کا 1 اکتوبر 2022 کو ختم کر دیا تھا اور اگر یونیورسٹی نے متاثرہ طلباء کو خود ہی کلاسز دینی تھیں تو الحاق ختم کیے جانے کے فورآ بعد سٹڈی سنٹرز بنانے چاہیے تھے لیکن یونیورسٹی نے معاملے کو ایوننگ کلاسز کی بابت سپریم کورٹ میں درخواست داہر کرنے اور کورٹ سے منظوری اور دیگر بہانوں پر طلباء کے قیمتی تین سال ضاہع کیے اور اب سپریم کورٹ اور دیگر کسی اتھارٹی سے اجازت کے بغیر خدا خدا کر کے ملتان اور وہاڑی میں سٹڈی سنٹرز بنانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ یونیورسٹی نے جھوٹ کی بنیاد پر طلباء کے تین سال ضاہع کیےجن کی دادرسی کرنے کی بجاہے تین گنا زاہد فیس لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیس بھی ایسی سہولیات کے عوض لی جا رہی ہے یا لی جاہے گی جن سہولیات کا فزیکلی نام و نشان نہ ہے یعنی طلباء کے ساتھ تین سال مختلف حیلوں بہانوں پر کھیل کھیلا گیا تاکہ فنانشل فاہدہ حاصل کیا جا سکے اس ذہانت پرمبنی کرپشن میں سب سے بڑا ہاتھ سابقہ پرنسپل گیلانی لاء کالج / سابقہ سربراہ الحاق کمیٹی لاء کا ہے
اب اگلا خدشہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک کثیر تعداد کے طلباء کو مختلف غیر قانونی اعتراضات کی بنا پر سٹڈی سنٹرز میں کلاسز لینے سے روکا جا سکتا ہے ،
دعا ہے کہ یونیورسٹی کے ارباب اختیار کو اللہ ہدایت دے کہ وہ طلباء کے وقت ضایع ہو نے کی دادرسی کریں اور بلا تفریق تمام متاثرہ طلباء کی جاری ڈگری کو مکمل کرواہیں ،
الحمداللہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے