04/07/2025
ایف بی آر سیلز ٹیکس کی فیک اور فلائنگ انوائسز کو روکنے کے لیے سسٹم میں پتہ نہیں کیا کیا تجربات کر رہا ہے، لیکن آسان اور مؤثر حل بالکل سامنے ہے:
🔹 سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے (مثلاً 4 یا 5 فیصد تک)
🔹 ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا نظام مکمل ختم کیا جائے
📌 جو بھی بندہ سیل کرے، وہ خود سیلز ٹیکس ادا کرے — بس اتنی سی بات!
ایسا کرنے سے: ✅ فیک انوائسز، فلائنگ انوائسز، اور جعلی ریفنڈز کا خاتمہ
✅ کرپشن اور بے مقصد آڈٹ کا دروازہ بند
✅ کاروباری طبقے کو سادہ نظام میسر آئے گا
✅ اور ایف بی آر کو ریونیو بھی باقاعدگی سے ملے گا
❗ لیکن افسوس کہ: ہر جگہ سیلز ٹیکس میں یہی کہا جاتا ہے کہ "کمشنر کی اپروول لیں" —
یہ اپروول دراصل ایک ایسا ہتھیار بن چکی ہے جس کے ذریعے:
🔸 ایف بی آر افسران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں
🔸 ٹیکس گزاروں کو بلیک میل کیا جاتا ہے
🔸 اور کرپشن کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
مسئلہ سادہ ہے، حل بھی سادہ ہے — صرف نیت صاف ہونی چاہیے۔