Online Wakeel Advice

Online Wakeel Advice We deal in Divorce, Khula and Child Custody, Court Marriage, Civil, Criminal, Corporate matters as w
(1)

11/12/2024

سامان جہیز پر بہترین ججمنٹس

عدالت نے اجراء میں 12 سال بعد ادائیگی پر سامان جہیز کی موجوہ قیمت ادا کرنے کا حکم دیا
2017 SCMR 321‏

لست سامان جہیز کی تائیدی شہادت موجود نہ ہے دعوی خارج
2004 scmr 1739
لسٹ سامان جہیز داخل کی ہے رسیدات نہ ہے دعویٰ ڈگری ہوا
2008 SCMR 1584

سامان جہیز کی رسیدات سنبھال کر رکھنا مشکل ہوتا ہے اس لیے صرف لڑکی کے بیان پر ہی سامان جہیز ڈگری کر دینا چاہیے
2017 SCMR 393

بیوی کے لیئے ممکن نہ ہے کہ وہ شادی کے وقت سامان جہیز کی لسٹ پر خاوندو گواہ کے دستخط لے صرف ، سامان جہیز بیوی کے ہی بیان پر ڈگری ہو سکتا ہے
2020 clc 380

‏ ‏ صرف بیوی کے بیان پر ہی سامان جہیز کا دعوی ڈگری
2015 clc 632
ہمارے معاشرے میں بوقت شادی سامان جہیز کی لسٹ تیار نہیں ہوتی نہ ہی ان پر خاوند کے دستخط ہوتے مدعیہ کی اپیل منظور شده سامان جہیز مطابق عرضی دعویٰ
ڈگری شده. ‏
2012-MLD 756‏
سامان جہیز کی ٹوٹ پھوٹ کو مد نظر رکھا جائے گا
‏PLJ 2015 LAH 540

سامان جہیز کے دعوی میں شوہر کے والدین اور قریبی رشتے داروں کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے جن کے قبضہ میں سامان جہیز ہو
2018 CLC 241
بیوی کے والدین کی مالی حیثیت سامان جہیز کے مقدمہ کو ثابت کرنے کیلیے بنیادی عنصر ھے
2020 Y L R 282

سامان جہیز کو، ثابت کرنے کے لیے، لسٹ سامان جہیز تیار کرنا اور سامان جہیز کی رسیدات پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2012 YLR 2693).
لسٹ سامان جہیز اور رسیدات کی کوئی اہمیت نہ ہے، دعوی سامان جہیز ڈگری شد.
(2013 CLC 698).
اگر مدعا علیہ، جواب دعوی میں، لسٹ سامان جہیز منجانب مدعیہ کو درست تسلیم کرے، تو دعویٰ واپسی سامان جہیز ڈگری ہوگا.
(2015 YLR 1427).
دعویٰ سامان جہیز اور طلائی زیورات کے لیے تین سال کی معیاد مقرر ہے.
(2016 CLC 313).
فیملی کیس میں قانون شہادت کا اطلاق نہ ہوتا ہے، اس لئے سامان جہیز کو ثابت کرنے کے لیے سامان جہیز کی رسیدات اور متعلقہ افراد کو بطور گواہ پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2017 SCMR 393).

سامان جہیز کو بذریعہ پنچائیت واپس کرنےکے لئے کسی تیسرے آدمی سے تحریر لکھوانا لازم ہے ۔
2019 YLR 1900
رواج کے مطابق والدین اپنی بیٹیوں کو اپنی حیثیت سے زائد سامان جہیز دیتے ہیں ۔
2019 YLR 1862 (c)
محض لسٹ سامان جہیز ایگزبٹ نہ ہونے کی بناء پر دعٰوی سامان جہیز خارج نہ ہو گا۔
2019 MLD 1145
دعٰوی واپسی سامان جہیز میں سامان جہیز کی رسیدات کے تحریر کنندہ کو پیش کرنا ضروری نہ ہے ۔
2018 YLR 1642

09/12/2024

04/11/2024

نکاح نامے میں خانہ نمبر 18 اس بارے میں ہے کہ آیا خاوند نے بیوی کوطلاق تفویض کا حق سونپ دیا ہے یا نہیں اور اگر سونپا ہے تو کن شرائط کے تحت؟
طلاق تفویض کا ایک فائدہ یہ ہے اس کو استعمال کے لئے عورت کو نہ تو عدالتی اجازت اور معاونت کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ اس کی وجہ سے حق مہر متاثر ہوتا ہے بلکہ وہ جوں کا توں رہتا ہے۔ اسی طرح سے نکاح نامہ کو سمجھنا اور اس میں دئے گئے حقوق سے أگاہی بہت ضروری ہے
سرربر نزیر خان ایڈووکیٹ 03117190026

30/10/2024

آپ کال کر کے کسی بھی معاملے کے لیے قانونی رہنمائی لے سکتے ہیں. رابطہ نمبر 03117190026 سردار محمد نذیر خان ایڈووکیٹ لاہور

19/10/2024

آپ کال کر کے کسی بھی معاملے کے لیے قانونی رہنمائی لے سکتے ہیں. رابطہ نمبر 03117190026 سردار محمد نذیر خان ایڈووکیٹ لاہور
#خلع

14/03/2024

کاروباری لین دین اور سیکیورٹی چیک کی بنا پر دفعہ 489F ت پ میں سزا نہ ہوگی۔
(2021 MLD 584)
دفعہ 489Fت پ کیس میں، کوئی بھی آدمی FIR درج کرواسکتا ہے۔ ضمانت خارج ہوئی۔
(2011 PCrLJ 774)
دوران تفتیش، ملزم کے ذمہ مدعی کی کوئی رقم دینا ثابت نہ ہوا تھا۔ ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم ہوئی۔
(2014 SCMR 1369).
چیک Dishonour ہونے کے بعد ملزم سے کبھی رقم کا تقاضا نہ کیا گیا تھا، ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم ہوئی۔
(2009 YLR 87).
چیک بیرون ملک دبئی میں Dishonour ہو زیر دفعہ 188 ض ف FIR پاکستان میں درج ہو سکتی ہے۔ سماعت مقدمہ بھی ہو سکتی ہے۔
(2012 PCrLJ 1572)

13/03/2024

گواہ کا کیا لینا دینا کہ اسٹامپ پیپر اصلی تھا یا جعلی تھا، وہ تو اس دستاویز کا گواہ تھا ۔۔ نقطہ نوٹ کرلیں ۔۔ کہ گواہ کو جعلی اسٹامپ کے مقدمات میں نہیں پھنسایا جاسکتا ۔۔ شکریہ
Witnesses of an agreement cannot be supposed to be aware as to contents of the document/stamp papers

{PLJ2023LawNoteCrl250}

11/03/2024

آرڈر 7 رول 7 ضابطہ دیوانی کے مطابق مدعی جو ریلیف دعوی میں نہیں مانگتا تو بھی عدالت کو اختیار حاصل ہے وہ عدالت ایسا ریلیف بمطابق کیس حالات و واقعات بھی دے سکتی ہے جس کا کلیم دعوی میں تھا ہی نہیں
2022 PLD SC 73

11/03/2024

بیوی کو اپنے حق مہر پر مکمل حق حاصل ہے اور اسے اقرارنامہ/ معاہدہ/ سمجھوتہ یا ایسی کسی بھی دستاویز جو رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ ہو کے ذریعے ساقط / ختم نہیں کیا جا سکتا جو بیوی کے حق مہر کے حق پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ، ایسا معاہدہ یا سمجھوتہ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور سراسر غلط ہے

P L D 2024 Supreme Court 291
Advocate Qaisar Farooq
Dower / Haq mehr --- Entitlement of wife --- Dower is a right rendered by Islam and has its footing in statutes --- Since right to dower has its footing in Section 5 of the Dissolution of Muslim Marriages Act , 1939 , therefore , a wife cannot be estopped from such right and any agreement where she waives the same is void --- It is imperative that the wife must be made a party to the agreements concerning her rights --- Wife enjoys exclusive and absolute right over her dower and the same cannot be waived via Iqrarnama / Agreement / Compromise and any such document , registered or unregistered , attempting to compromise the wife's right to dower , especially in the context of familial dissolution , lacks legal validity .

C.A.1227/2016
Mst. Haseena Bibi v. Abdul Haleem & others.
P L D 2024 Supreme Court 291

پنجاب بھر کی تمام ماتحت عدالتوں کے یکم نومبر سے عدالتی اوقات کار تبدیل
16/10/2023

پنجاب بھر کی تمام ماتحت عدالتوں کے یکم نومبر سے عدالتی اوقات کار تبدیل

Address

Mall Road Lahore
Lahore

Telephone

+923117190026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Wakeel Advice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Online Wakeel Advice:

Share