06/02/2024
عدت کے دوران نکاح
محمڈن لاء کی روشنی میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمڈن لا کے سیکشن 253 میں نکاح کی تین اقسام بیان کی گئی ہیں۔
Valid Marriage
نکاح جس میں تمام شرعی عناصر، لوازمات یا احکام کی تکمیل کی گئی ھو۔
Void Marriage
نکاح جس میں ایک یا زائد شرعی عناصر، لوازمات یا احکام کی نفی کی گئی ھو
Irregular Marriage
یہ وہ نکاح ھوتا ھے جس میں کسی ایسی شرعی شرط کی نفی کی گئی ھو جس کی تکمیل بعد میں کی جا سکتی ھے ۔۔۔ مثلآ مسلم مرد ایک وقت میں چار نکاح کر سکتا ھے اس لیے اسکا پانچواں نکاح irregular ھوگا۔ مگر اگر پہلی چار بیگمات میں سے کوئی فوت ھو جائے یا اسے طلاق دے دی جائے یا وہ خلع لے لے تو پانچواں نکاح irregular نہیں رہے گا بلکہ valid ھو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Void & Irregular Nikha
ان دونوں میں فرق یہ ھے کہ void نکاح میں جس چیز کی خلاف ورزی یا نفی کی جاتی ھے اسکی خلاف ورزی یا نفی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ھے۔ مثلاً بھائی بہن اگر نکاح کرلیں تو اس شرعی حکم کی خلاف ورزی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ھے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ بہن بھائی رہنا ھے۔ لہذا انکا نکاح void رہے گا اور کبھی valid نہیں ھوگا۔
اسکے برعکس irregular نکاح میں جس چیز کی خلاف ورزی یا نفی کی جاتی ھے اس خلاف ورزی یا نفی کو ختم کیا جا سکتا ھے۔ مثلاً مسلم مرد کسی ہندو سے نکاح نہیں کرسکتا ھے اور اگر کرے گا تو یہ نکاح void نہیں irregular ھوگا کیونکہ اگر اسکی ہندو منکوحہ بعد نکاح مسلمان ھو جاتی ھے تو انکا نکاح irregular سے valid ھو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمڈن لاء کا سیکشن 257
عدت کے دوران نکاح کو void قرار نہیں دیتا ھے بلکہ irregular قرار دیتا ھے۔ دوسرے الفاظ میں اسکی تشریحات میں سے ایک تشریح یہ بھی ھے کہ جونہی عدت کی مدت مکمل ھوگی irregular نکاح valid ھو جاتا ھے اگر کوئی دیگر ممانعت نہ ھو اور ایسے نکاح سے پیدا ھونے والی اولاد جائز قرار دی گئی ھے۔
نوٹ ۔۔۔۔۔۔ مکمل محمڈن لا میں کہیں پر عدت کے دوران کیے جانے والے irregular نکاح کی کوئی سزا بیان نہیں کی گئی.