13/10/2026
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثے چھپانے اور غلط معلومات فراہم کرنے والے ٹیکس فائلرز کے خلاف کارروائی کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشواروں کی جانچ پڑتال کے لیے خودکار نظام متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلرز کے گوشواروں میں درج معلومات کا جائیدادوں اور اثاثوں سے متعلق دستیاب ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا، تاکہ آمدن یا اثاثے چھپانے اور معلومات میں ردوبدل جیسی ممکنہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ مجوزہ کارروائی کے تحت گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے یا اثاثے چھپانے پر سخت جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی جانب سے غلط انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے پر تنخواہ کے 75 فیصد تک جرمانے کا امکان ہے، جبکہ مقررہ وقت پر جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں یومیہ ایک ہزار روپے اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فائلرز کو انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گوشواروں میں غلطیوں کی تصحیح کے لیے 15 اکتوبر سے پہلے درستگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ٹیکس فائلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے گوشواروں میں موجود غلطیوں کی اصلاح کر لیں، تاکہ ممکنہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے .
BATOOL LEGAL CONSULTANTS PRIVATE LTD
Cell WhatsApp No
03314411166 03134450038
E mail
[email protected]
Facebook https://www.facebook.com/share/1GPqyjNYsL/
WhatsApp https://chat.whatsapp.com/CB6EqGUdBeY7FRBlH1vlyp?s=cl&p=a&mlu=4&amv=3
we provide all Legal Services, consultancies, in Corporate , Tax , Civil , Criminal, Pharmaceuticals , Health Care Commission , Medical Negligence, Family , Guardian , Customs, FIA, Banking, Drug Court and other overseas Pakistani Legal Matters.