14/03/2023
پاکستان میں طلاق کا بڑھتا ہوا خطرناک رجحان
ہمارے معاشرے میں طلاق کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ بمطابق رپورٹ 1970میں طلاق کی شرح پاکستان میں 13 فیصد تھی یعنی100میں سے13شادیوںمیں طلاق کا تناسب تھا اورحالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طلاق کی شرح 35فیصدتک چکی ہے یعنی100میں سے35شادیوں میں طلاق ہورہی ہے یہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے۔ شریعت کی نگاہ میں یہ ایک اہم معاملہ ہے جس میں دوام اور استمرار مطلوب ہے۔ اسی لئے نکاح کو محض ایک عقد یا معاملہ ہی نہیں رکھا گیا بلکہ اس کو انبیاء کی سنت قرار دے کر عبادت کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بعض ناگزیر حالات میں طلاق کی اجازت تو دی گئی مگر اسے جائز چیزوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز قرار دے کر یہ بھی واضح کردیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو طلاق بالکل پسند نہیں ہے۔ البتہ اگر حالات ایسے پیداہوجائیں کہ طلاق کے بغیر چارہ نہ رہے تب طلاق کا حق استعمال کیا جانا چاہیے۔ بلکہ اگر حدود اللہ قائم کرنا ہرگز ممکن نہ رہے تو طلاق نہ کرنا بھی درست اقدام نہیں۔
صاحب بصیرت لوگ روشنی ڈالیں