Ali and Ali Law Associates-AALA RTI

Ali and Ali Law Associates-AALA  RTI the best Lawyers "AALA" legal service providers, renowned for its comprehensive range of services across civil, criminal, revenue n family law.

We are delivering expert legal solutions & provides representation in a variety of legal matters and ADR.

﴿ إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَـٰٓأَيُّهَا﴿ إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّ...
23/08/2026

﴿ إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَـٰٓأَيُّهَا﴿ إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا ﴾

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

23/08/2026
واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن یا ممبر ہونا جرم نہیں، مگر مواد خود شیئر کیا ہو تو ذمہ داری ہوگی — لاہور ہائیکورٹلاہور ہائیکورٹ ن...
02/07/2026

واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن یا ممبر ہونا جرم نہیں، مگر مواد خود شیئر کیا ہو تو ذمہ داری ہوگی — لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ محض کسی WhatsApp Group کا ایڈمن، خالق (Creator) یا عام ممبر ہونا کسی شخص کو خودکار طور پر گروپ میں شیئر ہونے والے ہر پیغام یا پوسٹ کا ذمہ دار نہیں بناتا۔ فوجداری ذمہ داری اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب ابتدائی شواہد سے ثابت ہو کہ ملزم نے خود قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ، فارورڈ، شیئر یا پھیلایا یا اس عمل میں جان بوجھ کر معاونت، سازش یا اکسانے کا کردار ادا کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ PECA 2016 کی دفعہ 11 کا اطلاق صرف اس شخص پر ہوتا ہے جو انفارمیشن سسٹم یا الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے نفرت انگیز یا غیر قانونی مواد تیار کرے یا پھیلائے۔ صرف کسی گروپ کا رکن ہونا، پیغام وصول کرنا یا ایڈمن ہونا جرم ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں۔ اسی طرح تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت معاونتِ جرم اسی صورت ثابت ہوگی جب کسی شخص کی جانب سے جان بوجھ کر جرم میں مدد، سازش یا اکسانے کے شواہد موجود ہوں۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ واٹس ایپ ایڈمن کے پاس صرف ممبرز کو شامل یا خارج کرنے کا اختیار ہوتا ہے، وہ ہر پیغام کو پہلے سے کنٹرول یا سینسر نہیں کر سکتا۔ لہٰذا صرف ایڈمن ہونے کی بنیاد پر کسی دوسرے ممبر کی پوسٹ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، جب تک اس کی اپنی مجرمانہ نیت یا کردار ثابت نہ ہو۔ اسی طرح صرف کسی پوسٹ پر ایموجی بھیج دینا، مختصر ردِعمل دینا یا خاموش رہنا بھی ہر صورت جرم نہیں بنتا۔

تاہم موجودہ مقدمے میں عدالت نے ضمانت اس لیے مسترد کی کیونکہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے Vivo Y22 موبائل فون کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مبینہ قابلِ اعتراض مواد اس کے WhatsApp Sent Folder سے ملا، جس سے بادی النظر اس کے مواد کی ترسیل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ موبائل فون کی فرانزک جانچ میں تاخیر، جب تک چھیڑ چھاڑ کا کوئی ثبوت موجود نہ ہو، رپورٹ کو ناقابلِ اعتماد نہیں بناتی۔

اہم قانونی اصول: صرف واٹس ایپ گروپ کا ممبر یا ایڈمن ہونا جرم نہیں، لیکن اگر قابلِ اعتراض مواد خود شیئر، فارورڈ یا پھیلانے کے ابتدائی شواہد موجود ہوں تو فوجداری ذمہ داری پیدا ہو سکتی ہے۔

2026 PHC 3700CR No. 27-P of 2017 — Muhammad Iqbal Vs. Abdul Khaliq & another.کیا زیرِ سماعت اپیل کے دوران دائر کی گئی کر...
11/06/2026

2026 PHC 3700
CR No. 27-P of 2017 — Muhammad Iqbal Vs. Abdul Khaliq & another.
کیا زیرِ سماعت اپیل کے دوران دائر کی گئی کراس آبجیکش (Cross-Objection) کو صرف تاخیر یا میعاد (Limitation) کی بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے؟

عدالت نے قرار دیا کہ:
Order XLI Rule 22 CPC
کے تحت دائر کردہ کراس آبجیکشن ایک مستقل اور کراس اپیل کے مشابہہ حق ہے۔ اگرچہ اس کے لیے مدتِ میعاد مقرر ہے، لیکن جب تک اصل اپیل زیرِ التواء اور قابلِ سماعت ہو، کراس آبجیکشن کو محض میعاد کی بنیاد پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کو تاخیر معاف کرنے کا اختیار فراخ دلی سے استعمال کرنا چاہیے تاکہ تمام تنازعات کا مکمل اور حتمی فیصلہ ایک ہی کارروائی میں ہو سکے۔

2026 LHC 3424WP-14078-18Ghulam Jilani vs ADJ, etc.Mr. Justice Muzamil Akhtar Shabir 04-06-2026 معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ...
11/06/2026

2026 LHC 3424
WP-14078-18
Ghulam Jilani vs ADJ, etc.
Mr. Justice Muzamil Akhtar Shabir
04-06-2026

معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ ھذا میں ارٹیکل 10 اے دستور پاکستان، قانون معیاد برخلاف Void آرڈر اور عدالت یا عدالت کے سٹاف کی کسی غلطی بابت کیس کی تصحیح کو قانونی نظائر کی روشنی میں تفصیل سے ڈسکس کیا ہے۔
Withdrawal of petition by an unauthorized person or stranger was recalled by holding the sane ad void ab initio and had no legal existence, hence, question of limitation would not arise.

Section 514 Cr.P.C.کے تحت ضمانتی مچلکہ ضبط کرنے کے لیےعدالت کے لیے گائیڈ لائنز:1. پہلے ضبطی کی وجوہات بتانا ضروری ہے۔2. ...
30/05/2026

Section 514 Cr.P.C.
کے تحت ضمانتی مچلکہ ضبط کرنے کے لیےعدالت کے لیے گائیڈ لائنز:
1. پہلے ضبطی کی وجوہات بتانا ضروری ہے۔
2. پھر متاثرہ شخص کو نوٹس اظہار وجوع دے کر جواب دینے کا موقع دینا ہوگا۔
3. اگر جرمانہ ادا نہ ہو تو ذیلی دفعہ (2) کے تحت جائیداد کو ضبط اور نیلام کرکے رقم وصول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
4. صرف اس صورت میں جب یہ ذرائع ناکام ہوں تو آخری مرحلے کے طور پر ذیلی دفعہ (4) کے تحت سول قید (civil imprisonment) دی جا سکتی ہے۔
اہم پوائنٹس: 1۔ آرٹیکل 10-A کے خلاف ورزی ہوتی ہے
2۔ جہاں قانون کسی کام کو کسی خاص طریقے سے کرنے کا حکم دیتا ہے، اسے اسی طریقے سے کرنا لازمی ہے ورنہ وہ عمل باطل ہوگا۔

Address

Ground Floor, Pirzada Building, 4 Mozang Road, Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923214303200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali and Ali Law Associates-AALA RTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ali and Ali Law Associates-AALA RTI:

Shortcuts

Share