24/08/2026
پڑھیے جب ایک نائی نے استرے سے بلیڈ نکال کر عوام کی جیبوں کو کترنا شروع کیا
ساہیوال میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: بینک فراڈ اور اسکیمنگ میں ملوث خطرناک گروہ کا ملزم گرفتار
ساہیوال (ترجمان ایف آئی اے):
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے آن لائن بینک فراڈ، کارڈ اسکیمنگ اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک بین الاضلاعی خطرناک گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال کی زیر نگرانی کی جانے والی اس کارروائی میں گروہ کا ایک مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کا گھیراؤ تنگ کر دیا گیا ہے۔
گرفتاری اور برآمدگی کی تفصیلات
ایف آئی اے کی ٹیم نے جی ٹی روڈ لاری اڈا ساہیوال کے قریب بروقت اور کامیاب چھاپہ مار کر ملزم محمد صابر ولد غلام رسول کو اس کی گاڑی (نمبر 5624 LEA) سمیت گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے درج ذیل سامان برآمد ہوا:
ڈیجیٹل آلات: ایک جدید ترین آئی فون 17 پرو میکس (iPhone 17 Pro Max) جس سے اسکیمنگ ڈیٹا، جعلی کال ریکارڈز اور ڈیجیٹل کرنسی (کرپٹو و دیگر) کی ٹرانزیکشنز کا سنگین ریکارڈ ملا۔
بینکنگ دستاویزات: جعلی بینک رسیدیں اور اے بی ایل (ABL) کا اے ٹی ایم کارڈ۔
نقدی: 13 ہزار روپے کی نقد رقم۔
طریقہ واردات اور منظم نیٹ ورک
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ "اوڈھ کمیونٹی" کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے جعلی ڈیجیٹل بینکنگ اور فون کالز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا اور ان سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم کے مزید 10 اہم ساتھیوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور، کراچی، حافظ آباد اور دیگر شہروں سے ہے:
لاہور (مقدس کالونی/پنڈ آرائیاں): محمد انور نائی، محمد یونس، محمد شہباز
کراچی: جاوید اور عمران
دیگر ملزمان: عمران (حافظ آباد)، قاری خالد سلیم، محمد اشرف راسہ، اور محمد انور راسہ
قانون کارروائی اور ایف آئی آر
ایف آئی اے ساہیوال کے ایس ایچ او چوہدری خالد سعید وتھرا کی مدعیت میں تمام 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 01/2026 درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419 (روپ دھار کر دھوکہ دہی)، 420 (دھوکہ دہی) اور 109 (اعانت) کے ساتھ ساتھ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) 1947 کی ترمیم شدہ دفعات 4، 5، 8 اور 23 بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس کامیاب کارروائی میں ایس ایچ او چوہدری خالد سعید، ایف سی محمد ارسلان اور ایف سی عمران ہرل کی مشترکہ کاوشیں نمایاں رہی ہیں۔
عوامی ردعمل
ساہیوال کے شہری حلقوں نے آن لائن مالیاتی فراڈ اور اسکیمنگ نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی اس تیز رفتار اور بروقت کارروائی کو انتہائی سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گروہوں کے تمام کارندوں کو کیفیر کردار تک پہنچا کر ڈیجیٹل اور مالیاتی جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔