SMG Lawist Group

SMG Lawist Group Destiny brought us to law—and you to us. Your fight is now our mission. Justice is our cry battle—we fight until victory echoes.🇵🇰⚖️

30/01/2026
30/01/2026

فریادی‘، ’مدعی‘ اور ’بخدمت جناب SHO‘ پر بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے قرار دیا کہ:

❌ شہری کو “فریادی” یا “مدعی” کہنا غلط، غیر آئینی اور توہین آمیز ہے
✔️ درست قانونی اصطلاح “اطلاع دہندہ (Informant)” ہے

عدالت کے مطابق:
شہری بھیک مانگنے نہیں آتا
پولیس عوام کی خادم ہے، حاکم نہیں
“بخدمت جناب SHO” جیسی اصطلاحات نوآبادیاتی ذہنیت کی باقیات ہیں

🔔 آئندہ:
پولیس ریکارڈ میں “فریادی” اور “مدعی” کے الفاظ استعمال نہیں ہوں گے
SHO کو درخواست صرف “جناب SHO” لکھ کر دی جائے گی

📌 عدالتی ہدایات:
🔹 تمام صوبوں کے IGPs کو فوری ایف آئی آر کے اندراج کا حکم
🔹 تاخیر کرنے والے پولیس افسر کے خلاف:
فوجداری مقدمہ
محکمانہ کارروائی دونوں ہو سکیں گی
🔹 سندھ میں خاص طور پر اس عمل کی سخت نگرانی کا حکم

🟢 یہ فیصلہ کیوں تاریخی ہے؟
یہ فیصلہ: ✔️ شہری کی عزتِ نفس (Article 14) کا تحفظ کرتا ہے
✔️ فوری انصاف (Article 10-A) کو مضبوط بناتا ہے
✔️ پولیس کو جوابدہ بناتا ہے
✔️ نوآبادیاتی اور جاگیردارانہ سوچ کا خاتمہ کرتا ہے
✍️ نتیجہ:
اب شہری پولیس کے سامنے کمزور نہیں بلکہ صاحبِ حق ہے۔
اب ایف آئی آر میں تاخیر صرف غلطی نہیں، جرم بھی بن سکتی ہے۔

ماسوائے وراثتی انتقال کے تمام انتقالات زبانی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ زمین صرف رجسٹرڈ تحریر کے بعد ٹرانسفر ہو گی۔ ہبعہ...
30/12/2025

ماسوائے وراثتی انتقال کے تمام انتقالات زبانی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ زمین صرف رجسٹرڈ تحریر کے بعد ٹرانسفر ہو گی۔ ہبعہ زبانی اور بیع زبانی بھی روک دی گئی۔

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
27/12/2025

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردآوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردآوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

فوجداری مقدمہ: ایف آئی آر سے فیصلے تک مکمل قانونی مراحل
24/12/2025

فوجداری مقدمہ: ایف آئی آر سے فیصلے تک مکمل قانونی مراحل

Ensure seamless compliance without diverting focus from patient care. How assured is your facility’s legal and operation...
24/12/2025

Ensure seamless compliance without diverting focus from patient care. How assured is your facility’s legal and operational standing?

SMG LAWIST offers strategic advisory to navigate healthcare regulations—from PHC licensing and legal representation to full implementation support. We ensure comprehensive compliance, allowing you to serve your community with uninterrupted confidence.

📌 Independent Expert Advisory | End-to-End Support

Secure your practice’s compliance framework. Contact our team to begin.

📞 +92-310-4727266
✉️ [email protected]

Note:We operate as independent law firm, without ties to PHC or any govt institute.

24/12/2025

*OVERSEAS DIVORCE*
بیرون ملک سے طلاق کا طریقہ کار

The procedure, if a husband wants to get separation from his wife but he is living abroad?
This procedure has been prescribed in a recent Judgement by Lahore High Court Lahore.

1.Husband will send a power of attorney to his lawyer.

2. Power of attorney should be attested from the Pakistani embassy or consulate of the country where he is residing.

3. Where a lawyer receives the power of attorney, he will proceed according to law.

4. Proceedings of overseas divorce in Pakistan are conducted in Arbitration council.

5. Minimum 90 days proceedings will be
conducted by lawyer in arbitration council.

6. After the proceedings of overseas divorce in
Pakistan, a divorce certificate will be issued by
NADRA through arbitration council and this certificate is considered as sole and only proof of divorce.

SMG Lawist ⚖️


⚖️✨
23/12/2025

⚖️✨

22/12/2025

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم صاحبہ نے پنجاب پروٹیکشن آف آنر شپ آف ایموول ایبل پراپرٹی ایکٹ کو معطل کر دیا، قبضہ واپسی کا آرڈر بھی جاری کیا

22/12/2025

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ ارڈیننس پر عملدرآمد روک دیا۔

ہائیکورٹ نے پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس کے تحت دیے گیے قبضہ کو واپس کردیا۔

ڈی آر سی کو فیصلہ اور عملدرآمد کا اختیار نہیں۔

ڈی آر سی ایک تحقیقی کمیٹی ہے جو اصل مالک اور غیر قانونی قابض کی رپورٹ مرتب کرے گی۔

ڈی آر سی ملکیت اور قبضہ کی تحقیق کرکے رپورٹ ٹریبونل کو بھیجے گی۔

ٹریبونل ضابطہ فوجداری کے تحت ٹرائل مکمل کرے گا۔

فیصلہ پر عملدرآمد کا اختیار ٹربیونل کے پاس ہے، صرف ٹربیونل ہی قبضہ اصل مالک کے حوالے کرے گا۔

آپ نے سول سیٹ اپ، سول رائٹس کو ختم کردیا۔ آپ نے عدالتی سپرمیسی کو ختم کردیا ہے۔
جسٹس احمد ندیم ارشد۔

Facing a legal challenge?You don't have to navigate it alone. Our dedicated team offers trusted representation across a ...
22/12/2025

Facing a legal challenge?You don't have to navigate it alone. Our dedicated team offers trusted representation across a wide range of areas, including Family Cases, Criminal Defense, Immigration, and Civil Litigation.
Secure your rights and peace of mind.
👉Reach out for a consultation: 03104727266

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMG Lawist Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share