Okasha khan

Okasha khan "Future Advocate | Law Student"
(1)

وطنِ عزیز کی دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے باہمت اور دلیر جوان، جام پور کے چراغ شہید عاقب نواز کو سلا...
26/07/2026

وطنِ عزیز کی دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے باہمت اور دلیر جوان، جام پور کے چراغ شہید عاقب نواز کو سلامِ عقیدت! 🇵🇰

Khan Waste Management CompanyMaryam Nawaz SharifDaewoo Waste Management DivisionZaryab Abdullah

قبل از وقت ریٹائرڈ ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من الللہ کو 16 کروڑ ریٹائرمنٹ کے ساتھ تاحیات بیس ...
26/07/2026

قبل از وقت ریٹائرڈ ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من الللہ کو 16 کروڑ ریٹائرمنٹ
کے ساتھ تاحیات بیس لاکھ پینشن “ ایک ڈرائیور “ 1 سولہ گریڈ کا افسر “ فون کا بل “ 2 ہزار یونٹ بجلی “ گیس پانی کا بل “ 3 سو لیٹر پیٹرول “ 3 سیکیورٹی گارڈ میڈیکل رہائشُ لیتے رہیں گے

وکالت ایک سفر ہے منزل نہیں۔ہر مقدمہ اس سفر کا ایک نیا موڑ ہے۔کچھ موڑ آسان ہوتے ہیں، کچھ مشکللیکن ہر موڑ آپ کو ایک بہتر و...
26/07/2026

وکالت ایک سفر ہے منزل نہیں۔
ہر مقدمہ اس سفر کا ایک نیا موڑ ہے۔
کچھ موڑ آسان ہوتے ہیں، کچھ مشکل
لیکن ہر موڑ آپ کو ایک بہتر وکیل بناتا ہے

انڈونیشیا میں سابق پراسیکیوٹر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات، چھاپوں میں 53 ارب روپے (19 ملین ڈالر) اور 74 کلو سونا برآم...
26/07/2026

انڈونیشیا میں سابق پراسیکیوٹر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات، چھاپوں میں 53 ارب روپے (19 ملین ڈالر) اور 74 کلو سونا برآمد

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک سابق پراسیکیوٹر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 53 ارب پاکستانی روپے (19 ملین امریکی ڈالر) اور 74 کلو گرام سونا برآمد ہوا ہے۔ یہ واقعہ جکارتہ میں جاری بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ذرائع کے مطابق، سابق پراسیکیوٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی ذرائع سے یہ دولت اکٹھی کی اور اسے مختلف بینک کھاتوں اور جائیدادوں میں منتقل کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جہاں سے نقدی اور سونا برآمد ہوا۔

انڈونیشیا کی اینٹی کرپشن ایجنسی (KPK) نے اس کیس کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انڈونیشیا میں کرپشن کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم اعلیٰ عہدیداروں کے ملوث ہونے کے باعث یہ معاملہ سیاسی اور عدالتی حلقوں میں گرمایا ہوا ہے۔

متاثرہ سابق پراسیکیوٹر کا نام فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم وہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہیں۔ عدالت نے انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انڈونیشیا کی عوام اس کیس کو حکومتی احتساب کی کسوٹی قرار دے رہی ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ملک کی عدالتی اور مالیاتی نظام میں دراڑوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

یہ خبر گلف نیوز کے مطابق جکارتہ سے رپورٹ کی گئی ہے۔

مجھے گرین پلیٹوں والے ڈالے اور ان کے ساتھ کھڑے پڑھے لکھے آفیسر ایسی جگہوں پہ بالکل اچھے نہیں لگتے جہاں روزگار کے مواقع ن...
26/07/2026

مجھے گرین پلیٹوں والے ڈالے اور ان کے ساتھ کھڑے پڑھے لکھے آفیسر ایسی جگہوں پہ بالکل اچھے نہیں لگتے جہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہوں۔
چھوٹے شہروں اور دیہات کے بازاروں میں کھڑی یہ ریڑھیاں صرف لکڑی اور پہیوں کا ڈھانچہ نہیں ہوتیں، بلکہ کسی غریب کے خواب، اس کے بچوں کی روٹی اور اس کے گھر کے چولہے کا سہارا ہوتی ہیں۔
جہاں نہ ٹریفک کا ہجوم ہو اور نہ کسی کو حقیقی تکلیف، وہاں ہر ریڑھی کو تجاوزات کا نام دے کر ہٹا دینا شاید قانون تو ہو، مگر انصاف نہیں۔ کبھی ان چند فٹ جگہوں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور بھوک کا بھی خیال کر لینا چاہیے۔















موسم کی صورتحال تاریخ:24جولائی،2026وقتِ ا جزاء* *AM ۔*ہفتہ  کے روزموسم کی   صورتحال*: سندھ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب   ، ...
25/07/2026

موسم کی صورتحال
تاریخ:24جولائی،2026
وقتِ ا جزاء* *AM ۔
*ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال*:
سندھ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، زیریں خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران سندھ اور جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

*اسلام آباد*:
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پر بارش کی توقع۔ Prob:45%

*خیبرپختونخوا:*

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تا ہم کرک، کوہاٹ ،لکی مروت، بنوں ، وزیرستان ، ہنگو، کرم اورکزئی ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شام/رات میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کی توقع ۔

*پنجاب:*
لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،قصور ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، بہاولپور،ساہیوال، راجن پور، ملتان ، خانیوال ، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو ،رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ جبکہ شام/رات میں مری، گلیات ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد، خوشاب، نورپور تھل، بھکر، میانوالی اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان۔

*سندھ*

تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم کر اچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع۔

*بلوچستان:*

ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی ، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، خضدار، پنجگور ، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

*کشمیر/گلگت بلتستان:* کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

24/07/2026

نوری کی ٹھنڈی دوپہر میں ایک بوڑھی اماں جی اسلام آباد کچہری کے باہر دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑی تھیں ہلکی ہلکی بارش میں آدھی بھیگی ہوئی تھیں جمعہ کا دن تھا میں دو عدالتوں میں اپنا کام ختم کر کے میں تیز رفتار قدموں سے آفس سے نکلا۔ کچہری کے باہر جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگا تو میری نظر ان پر پڑی۔ بڑی اداس اور دیوار کے سہارے کھڑی 90 سالہ بزرگ خاتون ہاتھ میں چند کاغذات جو شاپر میں لپٹے تھے ایسا لگ رہا تھا جیسے زندگی کے سارے مقدمات ہار چکی ہوں۔ گاڑی میں بیٹھا میں حیرت اور تجسس سے انھیں دیکھ ریا تھا۔ آخر کر مجھ سے رہا نہ گیا میں نے ہاہر آکے ان سے پوچھ ہی لیا۔ ماں جی کیوں پریشان ہیں آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے ایک لمحہ کے لیے انھوں نے مجھے نظریں بھر کے دیکھا اور فر بولی۔ بیٹا تم وکیل ہو ۔ میں نے جواب دیا، جی میں وکیل ہوں۔ وہ بولیں میں گاوں ۔۔۔۔۔۔۔۔سے ہوں کچھ جگہ تھی جو میرے خاوند کے مرنے کے بعد میرے رشتےداروں نے ذبردستی مجھ سے انگوٹھے لگوا کر اپنے نام کروا لیں۔ اب میں اپنی پاگل بیٹی کے ساتھ چھوٹے سے گھر میں رہتی تھی کل عدالت کا نوٹس ملا ہے۔انھوں نے مجھے دیگر کاغدات کے ساتھ عدالتی نوٹس نکال کے دیکھا۔ اور ساتھ انکی آنکھیں بھرآئین۔وہ بتانے لگیں بیٹا کسی نے مجھے یہ بتایا ہے کہ عدالت نے جس گھر میں رہتی ہوں وہ بھی میرے رشتےداروں کے نام کر دیا ہے میں پریشان ہوں اپنی پاگل بیٹی کے ساتھ کدھر جاوں گی۔ میرے پاس پیسے نہیں نا کوئی کمانے والا ہے کہ وکیل کی فیس یا دیگر اخراجات برداش کر سکوں۔روتے ہوئے ان کی ہچکی بند گئی میں ان کو اپنے آفس لے گیا میں نے ساری تفصیلات جانیں۔ وہ واقعی ہی عدالتی نوٹس تھا میں نے عدالت سے فائل نکلوائی اماں جی سے وکالت نامہ میں انگوٹھا لگوایا ۔ دعوے کا جواب تیار کر کے عدالت میں داخل کر دیا۔ اماں جی کو چاے پلائی کھانا کھلایا حوصلہ دیا اور کچھ نقد حدیہ دے کر یہ کہتے ہو رخصت کر دیا کہ میں آپ کا وکیل ہوں آپ کا مقدمہ مفت لڑوں گا آپ کو اپنے گھرسے کوئی نہیں نکال سکتا یہ میرا آپ سے وعدہ ہے آپ بے فکر ہو کے گھر جائیے۔جاتے ہوئے اماں جی قدرے پر اطمینان تھی۔ انھوں نے مجھے ڈھیروں دعائیں دیں۔ آج پورے چار ماہ بعد جمعہ والے دن ہی وہ مقدمہ میں نے جیت لیا ہے آج پھر سماں جی میں نے اپنے آفس میں بلایا تھا اپنی طرف سے مٹھائی پیش کی کہ آپ کی دعاؤں کے سبب مقدمے میں کامیاب ہوا ہوں۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور آخری دعا یہ تھی۔ ( پتر تیرا رہتی دنیا تک نام رہے گا انشااللہ )۔۔۔۔

ہمدردانہ بنیادوں پر فراہم کردہ معلومات کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:آئندھووین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (Eindhoven University o...
24/07/2026

ہمدردانہ بنیادوں پر فراہم کردہ معلومات کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:
آئندھووین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (Eindhoven University of Technology) کے طلباء نے **اسٹیلا جووا (Stella Juva)** کو متعارف کرایا ہے، جسے دور دراز اور محروم علاقوں کے لوگوں تک صحت کی خدمات براہِ راست پہنچانے والی دنیا کی پہلی شمسی توانائ سے چلنے والی ایمبولینس قرار دیا گیا ہے۔
چھت پر نصب سولر پینلز اور 50 kWh کی بیٹری سے لیس یہ گاڑی دھوپ والے دن 715 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے، اور ساتھ ہی گاڑی میں موجود ضروری طبی آلات کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے۔ روایتی ایمبولینسوں کے برعکس، اسٹیلا جووا کا مقصد مریضوں کو منتقل کرنا نہیں ہے۔ اس کے بجائے، یہ ایک متحرک ہیلتھ کیئر کلینک (Mobile Healthcare Clinic) کے طور پر کام کرتی ہے، جو ان علاقوں میں ویکسینیشن، خون کے ٹیسٹ، حمل کے الٹراساؤنڈ اور بیماریوں کی اسکریننگ جیسی سہولیات فراہم کرتی ہے جہاں طبی مراکز تک رسائی محدود ہے۔
اس جدید منصوبے کا مقصد قابلِ تجدید توانائی کو قابلِ رسائی علاج معالجے کے ساتھ جوڑنا ہے، تاکہ اخراج (Emissions) کو کم کرتے ہوئے طبی امداد کے دائرہ کار کو وسعت دی جا سکے۔ دنیا بھر میں پائیدار طبی حلوں کی افادیت ثابت کرنے اور ان کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، یہ ایمبولینس یورپ کے متعدد ممالک کے دورے سے قبل سب سے پہلے کینیا میں فیلڈ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزرے گی۔
یہ پروجیکٹ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح انجینئرنگ اور صاف ستھری توانائی کی ٹیکنالوجی مل کر صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنا سکتی ہیں اور ان برادریوں کی مدد کر سکتی ہیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
**ہیش ٹیگز:**
#جدت #صحت #پائیداری #ٹیکنالوجی
**وضاحت (Disclaimer):**
یہ مواد اسٹیلا جووا پروجیکٹ کے بارے میں عوام کے لیے دستیاب رپورٹس کی بنیاد پر صرف تعلیمی، معلوماتی، آگاہی اور صحافتی مقاصد کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔ کارکردگی کے اعداد و شمار اور مستقبل میں اس کے عملی استعمال کا انحصار فیلڈ ٹیسٹنگ اور مزید ترقی پر ہے۔

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قانون پر سختی سے عمل درآمد اور اس کی پاسداری کی جاتی ھے جس کی ایک مثال یہ ھے کہ :--سعودی عرب...
24/07/2026

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قانون پر سختی سے عمل درآمد اور اس کی پاسداری کی جاتی ھے جس کی ایک مثال یہ ھے کہ :--

سعودی عرب میں ایک بار بجلی اگر بند ھو جائے تو کمپنی صارف کو 2000 ریال جرمانہ ادا کرتی ھے... اور جبکہ دوسری جانب پاکستان میں؟ 👇

🔹اگر کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ باقاعدگی سے ھوتی ھو، وولٹیج اتنا کم ھو کہ پنکھا بھی نہ چلے، ٹرانسفارمر جل جائے، بل غلط آ جائے یا میٹر تیز چلتا ھو... تو بجلی کا ادارہ معافی نہیں مانگتا بلکہ اگلے مہینے مزید بڑا بل بھیج دیتا ھے۔
☄️
🔹یہاں تو عوام کو ریلیف نہیں، "201 یونٹ" کی تلوار سے ڈرایا جاتا ھے۔ صرف ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے پر ایسا لگتا ھے جیسے کسی نے بجلی نہیں بلکہ پورا پاور پلانٹ گھر لے جا کر چلا دیا ھو۔
اوپر سے IPPs کے ایسے حیران کن معاہدے کہ بجلی بنے یا نہ بنے، استعمال ھو یا نہ ھو، اربوں روپے کیپسٹی چارجز کے نام پر عوام کی جیب سے نکال لیئے جاتے ہیں۔ دنیا میں شاید ھی کوئی ایسا نظام ھو جہاں پیداوار نہ لینے پر بھی خریدار پوری قیمت ادا کرے، مگر پاکستان کے عوام برسوں سے یہی سزا بھگت رھے ہیں۔

🔹ترقی یافتہ ملکوں میں ادارے عوام کے خادم ھوتے ہیں، اس لیئے وہاں ان ملکوں کے ادارے اپنی کوئی بھی غلطی یا کوتاھی پر سزا بھگتتے ہیں۔
اور ہمارے ہاں؟ عوام ٹیکس بھی دیں، مہنگی ترین بجلی بھی خریدیں، لوڈشیڈنگ بھی برداشت کریں، غلط بل بھی ادا کریں، پھر بھی اگر آواز اٹھائیں تو انہیں ھی قصوروار ٹھہرایا جاتا ھے۔

🔹یہ کیسا نظام ھے جہاں بجلی نہ ملنے کی سزا بھی عوام کو، اور بجلی استعمال کرنے کی سزا بھی عوام کو؟

🔻جب تک قانون طاقتور اور جعلی معاہدوں، اور ان مافیاز اور نااھل اداروں کا احتساب نہیں کرے گا، تب تک پاکستان میں انصاف نہیں بلکہ صرف بل بڑھتے رہیں گے اور عوام کا جینا مزید مشکل ھوتا جائے گا۔

(یہاں کے بیشتر عوام ان عذابوں میں مبتلا ہیں)
😢😭😥

کویت نے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی طرز پر ایک جامع دفاعی اور سکیورٹی معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پا...
24/07/2026

کویت نے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی طرز پر ایک جامع دفاعی اور سکیورٹی معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے زمینی افواج، جنگی طیارے اور فضائی دفاعی نظام طلب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' (Reuters) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس ممکنہ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے ابتدائی سطح کے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی اور حالیہ حم*لوں کے تناظر میں کویت اپنی فضائی اور زمینی حدود کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی فوجی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کی جانب سے پیش کی جانے والی مطلوبہ فہرست میں ہزاروں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی، ڈرونز، لڑاکا طیارے اور جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی شامل ہے، جو پاکستان کے ستمبر 2025 میں سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے 'اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ' (SMDA) سے مماثلت رکھتا ہے۔

دوسری جانب، پاکستانی سکیورٹی حکام نے معاملے پر محتاط مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ بات چیت بالکل ابتدائی مراحل میں ہے۔ حکام کے مطابق، پاکستان فی الحال کویت میں اپنی باقاعدہ لڑاکا افواج (Combat Troops) کی مستقل تعیناتی پر کوئی غور نہیں کر رہا، تاہم توانائی، سرمایہ کاری اور محدود دفاعی تعاون پر بات چیت آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔

R
Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only. It does not promote or endorse violence, war, or any political viewpoint.

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923014969785

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Okasha khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share