LHCBA Election Board

LHCBA Election Board Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from LHCBA Election Board, Lawyer & Law Firm, The Mall, Lahore.

25/02/2026

چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
انہوں نے تمام ووٹر ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بار ممبرشپ کارڈ ہمراہ لائیں، کیونکہ ان دستاویزات کے بغیر مین گیٹ سے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بائیومیٹرک ووٹرز کی مجموعی تعداد 32,488 ہے۔ اس مقصد کے لیے الیکشن بورڈ کی جانب سے 8 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک پولنگ بوتھ خواتین ووٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابی عمل کو مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے 125 کمپیوٹر سسٹمز نصب کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز آسانی اور سہولت کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔
تمام وکلاء کو ان کا ووٹر نمبر اور بوتھ نمبر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کی جانب سے بذریعہ ایس ایم ایس بتا دیا جائے گا، تاکہ انہیں پیشگی معلوم ہو کہ انہوں نے کس پولنگ بوتھ پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار محمد صادق طاہر اور ڈپٹی چیئرمین حسیب اللہ خان بھی موجود تھے۔

25/02/2026

چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لہراسب خاں گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات 2026-27 کے سلسلے میں ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار محمد صادق طاہر اور ڈپٹی چیئرمین حسیب اللہ خان بھی موجود تھے۔

25/02/2026
25/02/2026
اہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026: سیکیورٹی پلان پر اہم اجلاسڈی آئی جی سیکیورٹی ملک اویس کی جانب سے لاہور ہائیکو...
25/02/2026

اہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026: سیکیورٹی پلان پر اہم اجلاس
ڈی آئی جی سیکیورٹی ملک اویس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ڈے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مرتب کردہ جامع سیکیورٹی پلان پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین الیکشن بورڈ لہراسب خان گوندل کی زیرِ صدارت بار کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی سیکیورٹی لاہور عبدالوہاب نے پروجیکٹر کے ذریعے الیکشن بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی ہائیکورٹ محمد خان بھٹی، ایس پی سول لائنز ڈویژن چوہدری عصر علی، ایس ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن مقصود لون، ڈی ایس پی سرکل مزنگ محمد عرفان بٹ اور ڈی ایس پی ہائیکورٹ طاہر بشیر بھی شریک ہوئے۔
الیکشن بورڈ کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری حسیب اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری سردار محمد صادق طاہر، ایڈوائزر میاں عرفان اکرم، کوآرڈینیٹر فرید بھٹی، فہیم اقبال (اکاؤنٹنٹ) اور مینٹیننس آفیسر علی رضا نے شرکت کی۔
چیئرمین الیکشن بورڈ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
کسی بھی ایڈووکیٹ کو بغیر کارڈ کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بغیر کارڈ یا نان لائر کے طور پر داخل ہونے والے شخص کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی ہوگی۔
ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
جس امیدوار کے حامی کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، چیئرمین الیکشن بورڈ اس امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
یہ تمام اقدامات شفاف، پُرامن اور منظم الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں چیئرمین الیکشن بورڈ نے ایک اہم پریس کانفرنس منعقدکی۔ پریس کانفرنس کی ص...
30/01/2026

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں چیئرمین الیکشن بورڈ نے ایک اہم پریس کانفرنس منعقدکی۔

پریس کانفرنس کی صدارت چیئرمین الیکشن بورڈ، لہراسب خاں گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار محمد صادق طاہر، ڈپٹی چیئرمین حسیب اللہ خان اور میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (ایڈوائزر الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن) بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الیکشن بورڈ لہراسب خاں گوندل صاحب نے آئندہ بار انتخابات کے حوالے سے قواعد و ضوابط تفصیل سے بیان کیے اور واضح کیا کہ الیکشن شفاف، غیر جانبدار اور آئین و قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

اور انہوں نے امیدواروں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔

Press Release (Chairman Election Board of LHCBAR)
30/01/2026

Press Release (Chairman Election Board of LHCBAR)

ضابطہ اخلاق
30/01/2026

ضابطہ اخلاق

Address

The Mall
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LHCBA Election Board posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to LHCBA Election Board:

Share