Chaudhry Nisar Qamar Advocate

Chaudhry Nisar Qamar Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chaudhry Nisar Qamar Advocate, Lawyer & Law Firm, Lahore.

فلسطینی باپ نے شاعر رحمان فارس کی بات پوری کر دی۔۔۔۔۔بچّہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈالایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے ک...
20/10/2023

فلسطینی باپ نے شاعر رحمان فارس کی بات پوری کر دی۔۔۔۔۔

بچّہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال
ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال

نازک ہے کونپلوں کی طرح میرا شِیرخوار
سردی بڑی شدید ہے، دُہرے کفن میں ڈال

کپڑے اِسے پسند نہیں ہیں کُھلے کُھلے
چھوٹی سی لاش ہے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال

ننّھا سا ہے یہ پاؤں، وہ چھوٹا سا ہاتھ ہے
میرے جگر کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کفن میں ڈال

مُجھ کو بھی گاڑ دے مرے لختِ جگر کے ساتھ
سینے پہ میرے رکھ اِسے، میرے کفن میں ڈال

ڈرتا بہت ہے کیڑے مکوڑوں سے اِس کا دل
کاغذ پہ لکھ یہ بات اور اِس کے کفن میں ڈال

مٹی میں کھیلنے سے لُتھڑ جائے گا سفید
نیلا سجے گا اِس پہ سو نیلے کفن میں ڈال

عیسٰی کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا
یہ پھر سے جی اُٹھے، اِسے ایسے کفن میں ڈال

سوتا نہیں ہے یہ مری آغوش کے بغیر
فارس ! مُجھے بھی کاٹ کے اِس کے کفن میں ڈال

۔شاعر رحمان فارس
Everyone

30/06/2023

آج کے دن میری والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں آپ سب سے زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی درخواست ہے
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور کامل بخشش فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین😭😭

24/06/2023
24/06/2023


قرآن میں بیویوں کو کھیتیاں کیوں کہا گیا ؟

قرآن پاک کا اعجاز ہے ۔اس پر جتنا غور کرو اتنے ہی مفاہیم سامنے آتے ہیں
ہمارے یہاں ایک آیت کو عموما میاں بیوی کے جنسی تعلقات کی حد تک محدود کر دیا جاتا ہے ۔ یقینا سیاق و سباق کے ساتھ دیکھیں تو حکم ایسا ہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اسے بڑے کینوس پر کیوں نہیں دیکھا جاتا ۔
پہلے سورۃ البقرہ کی آیت مبارکہ دیکھیں
نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ”
ترجمہ : تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں ، جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ۔ “

مجھے اس سے اختلاف نہیں کہ یہاں اسلام خانگی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے راہنمائی کر رہا ہے لیکن غور کریں کہ کھیتی کی ہی مثال کیوں دی گئی ۔
یہاں لفظ "کھیتی" نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا
تمہاری عورتیں تمہاری "کھیتیاں" ہیں ۔
زیادہ تر علما کرام کے یہاں بھی کھیتی کی مثال اولاد سے تعبیر کی جاتی ہے ۔ یہ درست ہے کہ نسل انسانی کا فروغ یعنی اولاد عورت سے ہے ۔ جس طرح بیج بونے پر کھیتی اناج یا پھل دیتی ہے ایسے ہی اولاد کا حصول عورت یعنی بیوی سے جڑا ہے

اب دوسرا رخ دیکھیں

آپ کسان ہیں ،آپ کے پاس زمین ہے لیکن آپ اس پر توجہ نہیں دیتے ، ، اس کی برھوتڑی کے لیے پیسے خرچ نہیں کرتے ، اسے وقت نہیں دیتے ، اس سے محبت نہیں رکھتے ، اپنا آرام سکون غارت کر کے اس کی خدمت نہیں کرتے ، اسے ہرا بھرا بنانے کے لیے اپنا آرام سکون بھول نہیں جاتے ۔اس کی طرف آنے والے سور اور دیگر جانوروں سے اس کی حفاظت نہیں کرتے ، اسے دوسروں کی گزر گاہ بننے سے بچانے کی کوشش نہیں کرتے ، اسے اس کے مزاج کے مطابق کم یا زیادہ دھوپ سے نہیں بچاتے ،اسے اس کی ضرورت کا پانی نہی دیتے تو کیا ہو گا ؟؟؟
کھیتی سوکھ جائے گی ،اجڑ جائے گی ،آپ کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا ،پھل اناج نہیں ملے گا اور آپ اسے تباہ کر بیٹھیں گے
یہاں یہ سب بھی صرف اس ایک لفظ " کھیتی " میں چھپا ہے ۔آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کی بیوی اسی کھیتی کی طرح آپ کی توجہ چاہتی ہے ،وہ چاہتی ہے آپ ہر بات بھول کر اس کے نخرے اٹھائیں ،اسے توجہ دیں ،اس سے اپنی محبت کا اظہار کریں ، ہر روز اس کے پاس رہیں ، اس کی ضروریات کا خیال رکھیں ،اس کے محافظ بنیں ،اس پر پیسے خرچ کریں ،اس کے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑے ہوں ، اس کی طرف دیکھنے والے سوروں کو مار بھگائیں ۔اسے خوش دیکھنے کے لیے اس کے آرام سکون کے لیے اپنے مال میں سے خرچ کریں

جب آپ اسے یہ سب مہیا کریں گے تو یقینا وہ ہری بھری رہے گی ، اس کا لہلہانا آپ کے دل کو خوش کرے گا لیکن اگر ایسا نہیں کریں گے تو وہ مرجھا جائے گی اور اسے دیکھ کر آپ کا بھی منہ بن جائے گا

یہ فطرت ہے ،یہ قدرت کا اصول ہے اور یہ قرآن کی آیت مبارکہ کے ایک لفظ میں چھپی حقیقت ہے

اپنی بیگم کو توجہ دیں ، عزت دیں ، روزانہ کی بنیاد پر اپنا وقت دیں ، اس پر اپنا مال خرچ کریں ، اس کی ضروریات فوری پوری کریں ۔ عورت اتنی ہی توجہ چاہتی ہے جتنا کسی بھی کھیتی کو اپنے کسان کی توجہ درکار ہوتی ہے ۔

بدقسمتی سے آپ کو اس آیت مبارکہ کی جہاں بھی تشریح یا ذکر ملے گا وہ جنسی ملاپ تک ہی محدود ملے گا حالانکہ اس آیت کا صرف ایک لفظ ہی اتنا وسیع مفہوم رکھتا ہے کہ مجھ ایسا گناہ گار دنگ رہ جاتا ہے۔

ہمارے یہاں قرآن پاک پر ریسرچ کا ویسا کانسیپٹ نہیں جیسا ہونا چاہیے ،قرآنی الفاظ کے مفاہیم پر ہی توجہ دی جائے تو بہت سے نئے جہاں سامنے آ جاتے ہیں لیکن یہاں فرقہ وارانہ دلائل کے سوا کوئی علمی کام ہی نہیں ہوتا ۔اللہ پاک ہم پر علم کے دروازے کھول دے آمین
(سید بدر سعید)
With Thanks from the wall of Mr. Hanif Dar.
Copied

18/06/2023

Address

Lahore
54500

Telephone

+923045652692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhry Nisar Qamar Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chaudhry Nisar Qamar Advocate:

Share