Voice of Lahore

Voice of Lahore Voice of lahore

31/03/2026

سیالکوٹ۔ تھانہ نیکاپورہ کی حدود نالہ ایک سنیارا والا پل کے قریب ایک شخص کی لاش کی اطلاع۔

ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکال کر علاقائی پولیس کے سپرد کر دیا۔ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی عمر تقریبا 55 سال ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

*اگر پاقستان  کے صقولوں میں اصی ترح مصلصل چھٹیاں رہیں تو تالیم  کا یحی ہال حو جائے گا**بص عاپ چھٹیاں قرتے جائیں*🤭😝😳😁😂🤩😅🤔...
30/03/2026

*اگر پاقستان کے صقولوں میں اصی ترح مصلصل چھٹیاں رہیں تو تالیم کا یحی ہال حو جائے گا*
*بص عاپ چھٹیاں قرتے جائیں*🤭

😝😳😁😂🤩😅🤔🤔🤗

🚨 15 اور 13 سالہ دو بھائی… جنہوں نے ساہیوال اور لاہور پولیس کو مشکل میں ڈال دیا 🚨یہ ایک ایسے کیس کی کہانی ہے جو کم عمری،...
30/03/2026

🚨 15 اور 13 سالہ دو بھائی… جنہوں نے ساہیوال اور لاہور پولیس کو مشکل میں ڈال دیا 🚨

یہ ایک ایسے کیس کی کہانی ہے جو کم عمری، غلط راستے اور انجام کی حقیقت کو واضح کرتی ہے…

خالد اور رضا… دو کم عمر بھائی، جو بچپن میں ہی چوری کی دنیا میں قدم رکھ بیٹھے۔ ابتدا ساہیوال سے ہوئی، جہاں خالد کو پولیس نے گرفتار کیا، مگر وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ عدالت میں پیشی کے احکامات کے باوجود وہ بار بار غیر حاضر رہتا رہا۔

جب ضمانتی کو وارننگ دی گئی تو وہ خالد کو عدالت میں پیش کرنے پر مجبور ہوا۔ جج صاحب نے حکم دیا کہ خالد کو ہتھکڑی لگا دی جائے۔ لیکن شاید کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے…

عدالت سے باہر نکلتے ہی، صرف 15 سالہ خالد نے ہتھکڑی سمیت پولیس کو چکمہ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ایک دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر وہ چھانگا مانگا جا پہنچا… جہاں اس نے ہتھکڑیاں بھی تڑوا لیں۔

اس واقعے کے بعد اس نے لاہور کا رخ کیا… اور یہاں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ان دنوں Aftab Phalroan ایس پی اے وی ایل ایس تعینات تھے۔ خالد اور اس کے بھائی رضا کی مسلسل وارداتوں نے لاہور پولیس کو پریشان کر دیا۔ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی تھیں، اور یہ دونوں بھائی پولیس کے لیے ایک چیلنج بن چکے تھے۔

بالآخر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی گئی… اور ایک دن دونوں بھائیوں کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جب وہ موٹرسائیکل چوری کر رہے تھے۔

دورانِ تفتیش، انہوں نے حیران کن انکشافات کیے… دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ 25 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔ نہ صرف یہ، بلکہ اپنے گروہ کے دیگر ساتھیوں اور ان خریداروں کا بھی پتہ بتایا جہاں یہ قیمتی موٹرسائیکلیں محض 5 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنی کم قیمت کیوں…؟
تو ان کا سادہ مگر چونکا دینے والا جواب تھا:
"ہمیں تو بس اپنی دیہاڑی سے مطلب ہوتا تھا… موٹرسائیکل کی اصل قیمت سے ہمیں کوئی غرض نہیں تھی۔"

آخرکار پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف چالان مکمل کر کے انہیں جیل بھیج دیا…

یہ کہانی صرف ایک جرم کی نہیں… بلکہ ایک سبق ہے کہ کم عمری میں اٹھایا گیا غلط قدم انسان کو کہاں لے جا سکتا ہے… ⚠️

پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن.ہفتہ (4 اپریل) دوپہر 12 بجے سے اتوار (5 اپریل) رات 11:59 تک لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفیکیشن تما...
29/03/2026

پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن.

ہفتہ (4 اپریل) دوپہر 12 بجے سے اتوار (5 اپریل) رات 11:59 تک لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفیکیشن

تمام مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیاں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن

لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیش

ہائی وے اور موٹروے بھی بند رکھی جائینگی تاکہ شہروں کے مابین سفر نہ کیا جاسکے، نوٹیفکیشن

*ورلڈ بينک کے مطابق 2023 سے ليکر اب تک پاکستان پوری دنیا میں سرکاری ملازمین کو سب سے کم تنخواہیں دینے میں پہلے نمبر پر ہ...
28/03/2026

*ورلڈ بينک کے مطابق 2023 سے ليکر اب تک پاکستان پوری دنیا میں سرکاری ملازمین کو سب سے کم تنخواہیں دینے میں پہلے نمبر پر ہے.*

🚭🌾 اہم گزارش برائے مسافر حضرات 🌾🚭سفر کے دوران خدارا جلتی ہوئی سگریٹ سڑک پر مت پھینکیں۔گندم کی فصل پک کر تیار کھڑی ہے — ا...
28/03/2026

🚭🌾 اہم گزارش برائے مسافر حضرات 🌾🚭
سفر کے دوران خدارا جلتی ہوئی سگریٹ سڑک پر مت پھینکیں۔
گندم کی فصل پک کر تیار کھڑی ہے — ایک چنگاری پورا کھیت جلا سکتی ہے۔

ذرا سی لاپرواہی کسی غریب کسان کی سال بھر کی محنت کو راکھ بنا سکتی ہے۔

احتیاط کریں… ذمہ داری نبھائیں… کسان کا ساتھ دیں

لاہور کی انڈسٹریل ایریا کی پولیس چوکی میں زیرِ حراست شخص کی پنکھے سے لٹکی ل ا ش ملنے پر بونچھال آ گیا، حیرت انگیز معاملا...
27/03/2026

لاہور کی انڈسٹریل ایریا کی پولیس چوکی میں زیرِ حراست شخص کی پنکھے سے لٹکی ل ا ش ملنے پر بونچھال آ گیا، حیرت انگیز معاملات سامنے آ گئے
تحریر: ظاہر محمود

لاہور کے علاقے کاہنہ کی انڈسٹریل ایریا کی پولیس چوکی میں زیرِ حراست شخص کی پنکھے سے لٹکی ہوئی ل ا ش ملنے پر لاہور پولیس میں بونچھال آ گیا-

پنکھے سے لٹکے ہوئے شخص کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس واقعہ کا فوری اور سخت نوٹس لے لیا-

ابتدائی معلومات کے مطابق چوکی انچارج سمیت سارے عملے کو حراست میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی کہ افتخار کو وہاں کیوں لایا گیا تھا-

ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈی ایس پی سمیت اہم پولیس افسران موقع پر موجود ہیں- افتخار کی موت کے پس پردہ تمام حقائق پر مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی جاری ہے-

افتخار کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی ہو چکا ہے- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں ہی مزید فیصلہ کیا جا سکے گا-

26/03/2026

🛑 دورہ کراچی کے دوران پٹرول کی بچت کرتے ہوئے

گاڑیاں چیک کریں

26/03/2026
ٹرمپ کی تنہائی اور 'وہ' منحوس سایہاسرائیل اور سعودی عرب تو ایران کے خلاف "لمبی اننگز" کھیلنے کے موڈ میں ہیں، لیکن ٹرمپ ب...
25/03/2026

ٹرمپ کی تنہائی اور 'وہ' منحوس سایہ
اسرائیل اور سعودی عرب تو ایران کے خلاف "لمبی اننگز" کھیلنے کے موڈ میں ہیں، لیکن ٹرمپ بیچارے اپریل تک "میچ" ختم کرنے کے چکر میں ہیں ورنہ نومبر میں ان کی سیاسی وکٹ گر جائے گی۔ ایران بھی کھلاڑی نکلا؛ اس نے امریکی معیشت، تیل کی قیمتوں اور بے روزگاری کے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔

ایک طرف ایران کے "موٹر سائیکل انجن" والے سستے ڈرونز ہیں اور دوسری طرف امریکہ کے وہ میزائل جن کی قیمت سن کر ہی بجٹ کو ہارٹ اٹیک آ جائے۔ امریکی عوام پوچھ رہے ہیں کہ "ایپسٹین فائلز" کا شور دبانے کے لیے کتنے ارب ڈالر مزید جھونکے جائیں گے؟ ویتنام سے یمن تک کی ناکامیوں کے زخم ابھی تازہ تھے کہ ایران نے نیا درد سر دے دیا۔ ٹرمپ آج کل اکیلے بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ آخر کس کی نظر لگ گئی؟ اور پھر ان کا ماتھا ٹھنکتا ہے کہ یہ سب کس کا کمال ہو سکتا ہے... بس پھر ایک ہی نعرہ گونجتا ہے

ویلڈن 👌تھانہ صدرخانپور کے دبنگ آفیسر اے ایس آئی رئیس صدیق کی خطرناک جواریوں کے خلاف کاروائی، جواری گرفتار داؤ پر لگی بھا...
24/03/2026

ویلڈن 👌
تھانہ صدرخانپور کے دبنگ آفیسر اے ایس آئی رئیس صدیق کی خطرناک جواریوں کے خلاف کاروائی، جواری گرفتار داؤ پر لگی بھاری رقم اور جان لیوا تاش سمیت وحشی جواری گرفتار۔۔ 👍

Address

Model Town Courts
Lahore
54600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Voice of Lahore:

Share