08/11/2025
الحمدللہ ، مجھے ملتان ہائی کورٹ بینچ میں معزز جسٹس جناب عاصم حفیظ صاحب کی عدالت میں ایف بی آر (Federal Board of Revenue) کی جانب سے بطور سرکاری وکیل پیش ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
عدالت میں میرے ساتھ محترم ایڈووکیٹ اسد رضا، ایڈووکیٹ عثمان، اور ایڈووکیٹ محمد سلمان بھی شریک ہوئے۔
کارروائی کے بعد روحانی سکون کے لیے میں نے حضرت شاہ شمس تبریزؒ، حضرت بہاؤالدین زکریاؒ، اور حضرت شاہ رکنِ عالمؒ کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔
ان مزارات پہ حاضری کے دوران دل نے گواہی دی کہ واقعی یہ دربار عشقِ الٰہی اور خدمتِ دین کی خوشبو سے معمور ہیں۔
ان بزرگانِ دین نے اپنے کردار، علم اور محبت سے اسلام کے پیغام کو پھیلایا — ہمیں بھی چاہیے کہ انہی کے راستے پر چلیں، عاجزی، محبت اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ 🌿
رانا محمد سکندر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ