26/09/2026
جہاں نام نہیں، تیاری بولتی ہے
وکالت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ عدالت میں آپ کی اصل پہچان آپ کا عہدہ، عمر، گاڑی، دفتر یا شہرت نہیں بلکہ آپ کی تیاری، محنت، کردار اور دلیل ہوتی ہے۔
ہم روزمرہ میں “سینئر” اور “جونیئر” کے الفاظ ضرور استعمال کرتے ہیں، مگر عدالت کے سامنے کالا کوٹ پہن کر کھڑا ہونے والا ہر شخص بنیادی طور پر ایک وکیل ہوتا ہے۔
مجھے اپنی وکالت کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ آج بھی یاد ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں میرے مقابل پاکستان کے انتہائی نامور وکلاء میں سے ایک کھڑے تھے۔ میں نیا تھا، لیکن عدالت کے اندر ہم دونوں اپنے اپنے مؤقف کے ساتھ کھڑے تھے۔ میں نے ان کے مقابل دلائل دیے۔ سماعت کے بعد انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور انتہائی عزت سے مجھے “وکیل صاحب” کہہ کر مخاطب کیا۔
یہی اس profession کی اصل خوبصورتی ہے۔
ایک اور موقع پر FIA Central Courts میں میرا ایک trial چل رہا تھا۔ اسی عدالت میں اُس وقت کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور اُس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی بھی سماعت تھی۔ میں اپنی فائلیں پڑھ رہا تھا اور ملک کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں پر موجود شخصیات بھی وہیں عدالتی کارروائی کا انتظار کر رہی تھیں۔
اس لمحے مجھے شدت سے احساس ہوا کہ عدالت وہ جگہ ہے جہاں بڑے سے بڑا عہدہ قانون کے سامنے آتا ہے، اور ایک وکیل کو قانون کی زبان میں کھڑے ہو کر بولنے کا حق اور ذمہ داری حاصل ہوتی ہے۔
اور وکالت محض ایک دفتری profession نہیں؛ یہ public-domain profession ہے۔
ایک مصروف وکیل اگر روزانہ مختلف عدالتوں میں پیش ہوتا ہے تو عدالت، راہداری، بار اور عدالتی احاطے میں مسلسل لوگوں کے سامنے ہوتا ہے۔ ماتحت عدالتوں سے لے کر ہائی کورٹ تک، ایک فعال وکیل کا روزانہ بالواسطہ یا بلاواسطہ سینکڑوں بلکہ بعض دنوں میں ہزاروں افراد سے سامنا اور interaction ہو سکتا ہے۔
یعنی آپ صرف مقدمہ نہیں لڑ رہے ہوتے—آپ مسلسل public view میں ہوتے ہیں۔
لوگ آپ کی arguments کے ساتھ آپ کا لباس، گفتگو، body language، رویہ، تحمل، discipline اور professional conduct بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی لیے وکالت صرف legal knowledge نہیں مانگتی؛ یہ courage, confidence, integrity اور extraordinary discipline بھی مانگتی ہے۔
جب آپ public domain میں کام کرتے ہیں تو آپ کا کردار بھی آپ کی professional identity کا حصہ بن جاتا ہے۔
اسی لیے اپنے associates اور نئے وکلاء کا حوصلہ بڑھائیں۔ کوئی آپ سے مشورہ مانگے تو اسے امانت سمجھ کر بہترین مشورہ دیں۔ علم بانٹنے سے آپ کا مقام کم نہیں ہوتا، پوری Bar مضبوط ہوتی ہے۔
اپنے مخالف وکیل کے نام، شہرت، بڑی ٹیم، مہنگی گاڑی یا شاندار دفتر سے کبھی مرعوب نہ ہوں۔ عدالت میں آخرکار فائل کھلتی ہے، قانون دیکھا جاتا ہے اور دلیل سنی جاتی ہے۔
اپنے سے زیادہ تجربہ رکھنے والوں کا احترام کریں، ان سے سیکھیں، مگر خود کو کم تر نہ سمجھیں۔
فائل پڑھیں۔
قانون جانیں۔
حقائق پر عبور رکھیں۔
ادب سے کھڑے ہوں۔
اعتماد سے بولیں۔
اور اپنے کردار کی حفاظت کریں۔
کالا کوٹ صرف لباس نہیں، ایک ذمہ داری ہے۔
کالا کوٹ آپ کو بڑا نہیں بناتا؛
اس کالے کوٹ کے ساتھ آپ کی محنت، دیانت، تیاری، جرأت اور کردار آپ کو بڑا وکیل بناتے ہیں۔
CMS Law Firm
Professionalism • Preparation • Integrity