Legal Talk Special

Legal Talk Special This page is created privately for informative posts,news,legal talk, current incidents.

21/05/2026

🚨🚨

مظفرآباد گوجرہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
ایمز کالج کے پرنسپل حمزہ برہان کو کچھ شر پسند عناصر نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
حملہ آور فرار سڑک خون سے بھر گئی۔
علاقے میں خوف و ہراس
پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری
ابتدائی اطلاعات

21/05/2026

مرکزی لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے بھائی ہیں اور ان کی نشستوں کا معاملہ براہِ راست کشمیر کاز سے جڑا ہوا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ کسی پانچ یا دس افراد کا مسئلہ نہیں بلکہ ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین نے اپنے گھر بار، خاندان اور علاقے چھوڑ کر ہجرت کی، اس لیے ان کے ساتھ ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے سے متعلق سوچنا بھی حساس معاملہ ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ اس سے حاصل کیا ہوگا۔ ان کے مطابق مہاجرین کی سیٹوں کا تعلق براہِ راست کشمیر کاز سے ہے اور انہیں کسی صورت الگ نہیں کیا جا سکتا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملے پر مشاورت کر رہی ہے اور مہاجرین کی نمائندگی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات وقت پر ہوں گے اور ان میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔

۔۔افسوسناک خبر۔۔۔راولاکوٹ میں قربانی کے جانوروں سے بھری شازور گاڑی حادثے کا شکار، تمام جانور ہلاک، ڈرائیور زخمی۔۔منجھاڑی...
21/05/2026

۔۔افسوسناک خبر۔۔۔
راولاکوٹ میں قربانی کے جانوروں سے بھری شازور گاڑی حادثے کا شکار، تمام جانور ہلاک، ڈرائیور زخمی۔۔
منجھاڑی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں، علاقے میں افسردگی کی فضاء۔۔۔

راولاکوٹ کے علاقے منجھاڑی کے قریب ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں قربانی کے جانوروں سے بھری ایک شازور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی وہاں کے علاقے ٹنگی گلہ کے افراد کی بتائی جا رہی ہے اور وہ قربانی کے جانور لے کر جا رہی تھی۔۔۔

حادثہ اس قدر شدید تھا اور گاڑی روڈ سے کئی سو میٹر نیچے چلی گئی اور گاڑی میں موجود تمام جانور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا.

20/05/2026

منتخب شدہ ممبر اسمبلی حلقہ راج محل انتہائی نالائق،نکمااورویژن سے خالی شخص ہے، انتہائی کرپٹ شخص ہے، بیرسٹر اسراراحمدملک کاپناگ شریف میں کارنرمیٹنگ میں میڈیا سے گفتگو

20/05/2026

پھگواڑ موہڑہ بیرسٹر اسرار ملک کے استقبال کے مناظر

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیاآزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک بڑا ف...
20/05/2026

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات پر حکمِ امتناعی جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ کے اس حکم کے بعد مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کا پورا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

یہ عدالتی کارروائی اس وقت سامنے آئی جب ہائی کورٹ میں دائر مختلف درخواستوں کے ذریعے سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات اور بھرتی کے رائج طریقہ کار کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر تمام متعلقہ محکموں کو کارروائی روکنے کا باضابطہ حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت معزز جج ہائی کورٹ نے معاملے کی حساسیت اور نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہی جیسے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی ہدایت کی۔ معزز جج نے ان تمام درخواستوں پر مشترکہ طور پر گہرے قانونی نکات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ ڈویژن بینچ (ڈی بی) تشکیل دینے کی تحریک بھی کر دی ہے، جس کے روبرو آئندہ چند روز میں اس اہم معاملے کی باقاعدہ سماعت متوقع ہے۔

آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ: ایڈہاک اور عارضی ملازمین (BPS-1) کو مستقل کرنے کا آرڈیننس جاری​مظفرآباد (رپورٹ): آزاد حکو...
20/05/2026

آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ: ایڈہاک اور عارضی ملازمین (BPS-1) کو مستقل کرنے کا آرڈیننس جاری
​مظفرآباد (رپورٹ): آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بنیادی پے اسکیل 1 (BPS-1) کے ایڈہاک اور عارضی ملازمین کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی مستقلی کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
​محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے "دی آزاد جموں اینڈ کشمیر ریگولرائزیشن آف سروسز آف دی ایڈہاک اور ٹیمپریری ایمپلائز (بیسک پے اسکیل-1) آرڈیننس، 2026" (آرڈیننس نمبر VII آف 2026) کو فوری طور پر سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
​سیکشن آفیسر (لیجسلیشن) کی جانب سے کنٹرولر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس مظفرآباد کو خط لکھ کر تاکید کی گئی ہے کہ اس آرڈیننس کو "انتہائی ترجیحی" بنیادوں پر گزٹ کے خصوصی شمارے میں شائع کیا جائے۔
​اس اہم آرڈیننس کی کاپیاں صدر آزاد کشمیر کے سیکریٹری، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری، چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سمیت تمام متعلقہ محکموں کو قانونی کارروائی اور ریکارڈ کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس فیصلے سے گریڈ 1 کے سینکڑوں عارضی ملازمین کی ملازمتیں مستقل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے گہوڑا کھوئیرٹہ فائرنگ واقع میں زخمی ہونے والے پولیس ا...
19/05/2026

ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے گہوڑا کھوئیرٹہ فائرنگ واقع میں زخمی ہونے والے پولیس افسران چوہدری محمد جمیل تفتیشی ہیڈکانسٹیبل اور محمد محبوب کانسٹیبل پولیس کی DHQ ہسپتال کوٹلی میں جا کر عیادت اور حوصلہ افزائی کی۔

19/05/2026

ہیٹ سٹروک..!

اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔
انسانی جسم کا درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 80 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
(موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔

● احتیاط ●
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں
کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر سے پرہیز کریں.
نمک کا کم سے کم استمعال کریں.
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں.

کرنے والے کام :

کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، شلجم ، پیٹھا ، مولی ، گاجر ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔
سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن نا ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ہے۔
املی اور آلو بخارے کا شربت پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی کی بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں.
ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ہو.
اپنے گھر کی سایہ دار جگہوں پر پرندوں کے لئے لازمی "پانی" کا بندوبست کریں۔
درخت لگائیں جو نا صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے.
بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔

یہ ہومیوپیتھی ادویات گلونائین,نیٹرم میور اور بیلاڈونا ہیٹ سٹروک کی علامات کا بہترین اور فوراً علاج کرتی ہیں اگر علامات میں شدت پائی جائے تو فوراً اپنے نزدیکی معالج سے رجوع کریں.

19/05/2026

🚨 کھوئیرٹہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
کھوئیرٹہ کے نواحی علاقے گھوڑا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسمی شباب وحید ولد محمد وحید اپنے گھر میں والدین کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر رہا تھا۔ صورتحال سنگین ہونے پر والد کی جانب سے تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کو اطلاع دی گئی۔
پولیس ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر پسٹل سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار پاؤں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Address

Qamrooti Kotli Ajk
Kotli Ajk

Telephone

+923028917041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Legal Talk Special posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Legal Talk Special:

Share