Kohat Bar Association

Kohat Bar Association Kohat Bar Association

صدر کوہاٹ بار ایسوسی ایشن آمان خان بنگش اور جنرل سیکریٹری کوہاٹ بار ایسوسی ایشن مدثر ایڈووکیٹ کی خصوصی درخواست پر چیف ای...
10/10/2025

صدر کوہاٹ بار ایسوسی ایشن آمان خان بنگش اور جنرل سیکریٹری کوہاٹ بار ایسوسی ایشن مدثر ایڈووکیٹ کی خصوصی درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز محمد سعد نے کوہاٹ کچہری میں مکمل صفائی کیں۔ جس پر صدر و جنرل سیکریٹری کوہاٹ بار ایسوسی ایشن نے چییف ایگزیکٹو محمد سعد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کوہاٹ کے زیرِ اہتمام سیرت سرکار دوعالم ﷺ سیمینارالحمدللہ! عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کوہاٹ کے ز...
04/10/2025

عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کوہاٹ کے زیرِ اہتمام سیرت سرکار دوعالم ﷺ سیمینار

الحمدللہ! عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کوہاٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان، روح پرور "سیرتِ دو عالم ﷺ" سیمینار ڈسٹرکٹ بار کونسل کوہاٹ میں منعقد ہوا. جس میں وکلاء برادری نے بھرپور شرکت کی اور آقا نامدار ﷺ سے عشق و وفا کا والہانہ اظہار کیا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی مناظرِ اسلام حضرت مولانا مفتی راشد مدنی صاحب دامت برکاتہم مرکزی مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تھے، جنہوں نے سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ اور دشمنانِ ختمِ نبوت خصوصاً قادیانیت کے باطل عقائد پر مدلل اور ایمان افروز گفتگو فرمائی۔

اس موقع پر وکلاء برادری نے عزم کیا کہ “ان شاء اللہ ہم اپنے نبی ﷺ پر جان و مال قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، اور قادیانی جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دشمن ہیں، وہ ہمارے بھی دشمن ہیں۔”

سیمینار میں کوہاٹ کے ججز صاحبان، وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہال مکمل طور پر بھر گیا اور شرکاء باہر تک موجود تھے۔

آخر میں استادِ محترم قاری عبیداللہ انورالرحیم پانی پتی مکی مدنی صاحب نے نہایت رقت آمیز دعائے خیر فرمائی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ
صدر بار کونسل امان خان بنگش ایڈووکیٹ صاحب، جنرل سیکرٹری مدثر ایڈووکیٹ صاحب اور محترم حافظ ادریس ایڈووکیٹ صاحب اور دیگر وکلاءکا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

بار کونسل ایکشن کے لئے وکلاء کے ساتھ بار کونسل کارڈ ہونا لازمی قرار
04/10/2025

بار کونسل ایکشن کے لئے وکلاء کے ساتھ بار کونسل کارڈ ہونا لازمی قرار

کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کا پانچواں سالانہ سیرت البنی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کل بروز ہفتہ 4 اکتوبر کو  بوقت صبح 10:45من...
03/10/2025

کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کا پانچواں سالانہ سیرت البنی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کل بروز ہفتہ 4 اکتوبر کو بوقت صبح 10:45منعقد کیا جائے گا۔

چیف منسٹر خیبر پختونخوا نے مختلف بار ایسوسی ایشن کے لئے 42 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیں دی۔
03/10/2025

چیف منسٹر خیبر پختونخوا نے مختلف بار ایسوسی ایشن کے لئے 42 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیں دی۔

کل مورخہ یکم اکتوبر 2025 کو نادرا موبائل وین احاطہ کچہری میں دستیاب ہوگا۔ وکلاء صاحبان اپنا قومی شناختی حاصل کر سکتے ہیں...
30/09/2025

کل مورخہ یکم اکتوبر 2025 کو نادرا موبائل وین احاطہ کچہری میں دستیاب ہوگا۔ وکلاء صاحبان اپنا قومی شناختی حاصل کر سکتے ہیں۔
شکریہ ❤️

نوٹستمام معزز وکلاء صاحبان اور جوڈیشل افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے ...
29/09/2025

نوٹس
تمام معزز وکلاء صاحبان اور جوڈیشل افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے احکامات کے پیشِ نظر کل مورخہ 30 ستمبر 2025 اور یکم اکتوبر 2025 کو عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل الیکشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے امیدواروں کو 29 اور 30 ستمبر کو ایڈووکیٹ جنرل آفس پشا...
28/09/2025

خیبر پختونخوا بار کونسل الیکشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے امیدواروں کو 29 اور 30 ستمبر کو ایڈووکیٹ جنرل آفس پشاور طلب

شہید عاصم ایڈووکیٹ کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے ممبر شبیر حسین گگیانی کے پیش ہونے پر شدید مذمت۔
26/09/2025

شہید عاصم ایڈووکیٹ کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے ممبر شبیر حسین گگیانی کے پیش ہونے پر شدید مذمت۔

Address

Katcheri Chowk
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Bar Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category