DAWAT -E-Tablig

DAWAT -E-Tablig Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAWAT -E-Tablig, Legal, SHEIKHAN KOHAT, Kohat.

15/10/2024

افریقہ زمبیا کا سب سے بڑا جنگل جسکے درمیان میں بنی ہوئی نئی مسجد جسمیں مولانا محمد عمر کوہاٹ پاکستان کی تبلیغی جماعت پہلی بار آئی ہے کہ اس سے پہلے اس مسجد میں کوئی جماعت نہیں آئی تھی ،اللہ تعالیٰ جماعت کی قربانی کو قبول فرمائے
آمین یارب العالمین

15/10/2024

کتاب: حیاۃ الصحابہ ؓ

باب نمبر 34

نبی کریم ﷺ کا صحابہ کرام ؓ کو دعوت دینا
عنوان: حضور ﷺ کا بازار میں جاکر دعوت کو پیش کرنا

حضرت ربیعہ بن عِبَاد ؓ جو قبیلہ بنی دِیل کے ہیں ، جنھوں نے جاہلیت کا زمانہ پایا تھا اور مسلمان ہوگئے تھے۔ وہ فرماتے ہیں : میں نے حضور ﷺ کو زمانۂ جاہلیت میں بازار ِذِی المجاز میں دیکھا کہ آپ فرمارہے تھے: اے لوگو! لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کہو ، کا میاب ہوجاؤ گے۔ اور لوگ آپ کے اِرد گرد جمع تھے اور آپ کے پیچھے ایک روشن چہرے والا بھینگا آدمی تھا جس کی دو زلفیں تھیں اور وہ یہ کہہ رہا تھا (نَعُوْذُ بِاللّٰہِ!) کہ یہ بے دین اور جھوٹا آدمی ہے۔ جہاں بھی آپ تشریف لے جاتے وہ آپ کے پیچھے ہوتا ۔میں نے اس آدمی کے بارے میں پوچھا (کہ یہ کون ہے؟) لوگوں نے بتایا کہ ان کا چچا ابو لہب ہے۔
ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ آپ ابولہب سے بھاگتے تھے اور وہ آپ کا پیچھا کرتا تھا۔ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ لوگ آپ پر ٹوٹے پڑتے تھے۔ لوگوں میں سے میں نے کسی کو (آپ کے سامنے) بولتے ہوئے نہیں دیکھا اور آپ مسلسل دعوت دیتے جاتے تھے، خاموش نہیں ہوتے تھے ۔
حضرت طارق بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں بازارِ ذِی المجاز میں تھا کہ اچانک ایک نوجوان آدمی گزرا جس نے سرخ دھار یوں والا جوڑا پہنا ہوا تھا اور وہ یہ کہہ رہا تھا: اے لوگو ! لاَ إِلٰہَ إِلاَّاللّٰہُ کہو، کامیاب ہوجاؤگے۔ اور اس کے پیچھے ایک آدمی تھا جس نے اس نوجوان کی اِیڑیوں اور پنڈلیوں کو زخمی کررکھا تھا اور وہ کہہ رہا تھا کہ اے لوگو! یہ جھوٹا ہے ، اس کی بات مت مانو۔ میں نے پوچھا :یہ کون ہے؟ کسی نے کہا :یہ بنی ہاشم کا نوجوان ہے جو اپنے آپ کو اللہ کا رسول بتاتا ہے اور دوسرا اس کا چچاعبدالعزّٰی (ابولہب) ہے۔ آگے حدیث اور بھی ہے۔
بنی مالک بن کِنانہ کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو بازارِ ذِی المجاز میں پھرتے ہوئے دیکھا،آپ فرمارہے تھے: اے لوگو! لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کہو، کامیاب ہوجاؤگے۔ وہ صاحب کہتے ہیں کہ ابوجہل آپ پر مٹی پھینکتا اور کہتا: خیال رکھنا یہ آدمی تمہیں تمہارے دین سے ہٹانہ د ے۔ یہ تو چاہتا ہے کہ تم اپنے خداؤں کو اور لات و عزّٰی کو چھوڑدو۔ اور حضور ﷺ اس کی طرف کوئی توجہ نہ فرماتے تھے ۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ آپ حضور ﷺ کا حلیہ اور اس وقت کی حالت بیان کردیں ۔ انھوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے دو سرخ دھاریوں والی چادریں پہنی ہوئیں تھیں ۔ آپ کا قد درمیانہ اور جسم بھرا ہوا اور چہرہ انتہائی حسین اور بال بہت کالے اور آپ خود بہت گورے چٹے تھے اورآپ کے بال پورے اور گنجان تھے۔
اورقبائلِ عرب پر دعوت کو پیش کرنے کے باب میں حضور ﷺ کا بازارِ عکاظ میں دعوت دینا پہلے صفحہ پر گزر چکا ہے۔

15/10/2024

*مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی رہائش گاہ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا شاندار استقبال اور مولانا طارق جمیل صاحب کا ڈاکٹر صاحب کے متعلق بیان۔۔۔۔۔۔۔۔*

Address

SHEIKHAN KOHAT
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAWAT -E-Tablig posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category