Asif Paracha

Asif Paracha lawyers by professional

08/02/2026

کوہاٹ میں ہڑتال کا مسترد ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کوہاٹ کے عوام میں اب شعور بیدار ہو چکا ہے۔ لوگوں کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ صبح چھ بجے دیے جانے والے بیانات میں کس قسم کی زبان استعمال کی جاتی ہے—ایسی زبان جو نہ بڑوں کا ادب سکھاتی ہے، نہ علما کی قدر کرتی ہے اور نہ ہی چھوٹوں پر شفقت کا پیغام دیتی ہے۔
ایسے لوگ ہم میں سے نہیں ہو سکتے۔
یہی دراصل پی ٹی آئی کے فتنہ انگیز طرزِ سیاست کی اصل پہچان ہے، جسے کوہاٹ کے باشعور عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
میں کوہاٹ کی تاجر برادری اور تمام دکانداروں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس شر سے خود کو محفوظ رکھا، دکانیں کھلی رکھیں اور شہر کے امن، وقار اور معیشت کا بھرپور ساتھ دیا۔
کوہاٹ زندہ دلوں کا شہر ہے، اور ان شاء اللہ ہمیشہ امن، شعور اور اتحاد کی روشن مثال بنا رہے گا۔

07/02/2026

اج کوہاٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب آصف پراچہ,کوہاٹ تاجر برادری کے صدرجناب عابد صاحب و جملہ ممبران نے ایم پی اے داؤد افریدی ڈیڈک چیئرمین سے ملاقات کی جس میں مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی جس میں خاص کر پانی بجلی گیس کے مسائل سر فہرست تھے اور اس کے جواب میں ایم پی اے داؤد افریدی نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے لیے کوہاٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور کور کمیٹی کے ممبران اور تاجر برادری کے صدر مشکور ہیں
طارق شاہ انفارمیشن سیکرٹری

کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہال میں یومِ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے داود شاہ ...
05/02/2026

کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہال میں یومِ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے داود شاہ آفریدی، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال سمیت دیگر سرکاری افسران، معززین علاقہ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے داود شاہ آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ کشمیر ہمیں کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کی یاد دہانی کراتا ہے اور ہم ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے۔

آخر میں ملک و قوم اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

04/02/2026
Big thanks to Asif Khanfor all of your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!
04/02/2026

Big thanks to Asif Khan

for all of your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

اپنا اپنا حصہ ڈالیں، آواز بلند کریں
20/01/2026

اپنا اپنا حصہ ڈالیں، آواز بلند کریں

نیوز ڈیسک ( کوھاٹ) سٹی ایکشن کمیٹی کوھاٹ کے چیئرمین ساجد اعوان ، صدر مئیسر بنوری عرف مونی پیر اور جنرل سیکریٹری آ صف جاو...
13/01/2026

نیوز ڈیسک ( کوھاٹ) سٹی ایکشن کمیٹی کوھاٹ کے چیئرمین ساجد اعوان ، صدر مئیسر بنوری عرف مونی پیر اور جنرل سیکریٹری آ صف جاوید ابراہیم پراچہ نے اپنی کور کمیٹی ممبران و کابینہ کے ہمراہ کمشنر کوھاٹ سے کمشنر آفس میں آج بروز منگل 13 جنوری 2026 ملاقات کی اور کوھاٹ سٹی کے مسائل بلخصوص گیس و بجلی کی ترسیل کی کمی، لوڈ شیڈنگ اور محکموں کی جانب سے عوامی مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کمشنر کوھاٹ کی جانب سے گیس و بجلی کے محکموں سے جواب طلبی، مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے وعدے اور چند روز میں سٹی ایکشن کمیٹی کوھاٹ کو اقدامات کی تفاصیل بیان کرنے کا عندیہ دیا ۔ کمشنر کوھاٹ نے سٹی ایکشن کمیٹی کوھاٹ کے عہدے داران کو یقین دہانی کروائی کہ کوھاٹ سٹی کے گیس و بجلی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

31/12/2025

District kohat aman jirga

Address

District Court Kohat
Kohat

Telephone

+923339626668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asif Paracha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Asif Paracha:

Share

Category