Adv Malik Muhammad Asad

Adv Malik Muhammad Asad Malik Muhammad Asad Advocate here to provide you best legal services contact us for any legal matters.

پنجاب بھر کے  اراضی ریکارڈ سنٹر مین تعینات ریونیو آفیسر کو محکمانہ ہدایت جاری کر دی گی ہے جسکے تحت کسی عدالتی مقدمہ میں ...
23/09/2024

پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر مین تعینات ریونیو آفیسر کو محکمانہ ہدایت جاری کر دی گی ہے جسکے تحت کسی عدالتی مقدمہ میں حکم امتناعی کو جاری ہونے کے صرف اتنا رقبہ لاک کرین گین جو کہ معززعدالت نے بتایا ہو گا۔۔کیونکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں وطیرہ بن چکا ہے کہ اگر ایک مقدمہ میں مدعی نے مدعاعلیہم پر سٹے آرڈر صرف دو کنال کی حد تک لگایا ہے اور اس کھیوٹ مین مدعاعلیہم کی ٹوٹل اراضی دس کنال ہے تو اراضی سنٹر کا عملہ یا تو تمام کھیوٹ بلاک کر دیتا تھا یا مدعاعلیہم کا ٹوٹل رقبہ یعنی دس کنال کو بلاک کر دیتا تھا۔اب صرف رقبہ بلاک وہ کرنا ہے جو عدالت طے کرے گی یعنی جس اراضی کا تنازعہ چل رہاہے اگر تنازعہ دو کنال کا ہے تو صرف دو کنال رقبہ لاک ہو گا اور اگر تنازعہ پانچ کنال کا ہے تو رقبہ لاک پانچ کنال ہو گا اور مزیر اراضی سنٹر کا ریوینیو آفیسر سا یل کی درخواست پر لکھ کر ماتحت عملہ کو ہدایت کرے گا کہ سٹے آرڈر کو کیسے اور کتنا رقبہ لاک کرنا ہے۔۔۔اب اس عذاب سے جان ختم ہو گی ہے کی سٹے آتے ہی تمام کھیوٹ لاک اور مدعاعلیہم کا سب رقبہ لاک کر دیا جاتاتھا ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے، نوٹیفیکیشن اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز...
07/08/2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے، نوٹیفیکیشن

اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی، نوٹیفیکیشن

انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر لو مل گئے

موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات سونپ دیئے گئے

ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دئیے گئے

تیری اک پتنگ کے کٹنے سے میری متاع حیات لٹ گئی
24/03/2024

تیری اک پتنگ کے کٹنے سے
میری متاع حیات لٹ گئی

9-(1)3c CNSA 1997کا ملزم بری.تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 274/23 بجرم9-(1)3c CNSA 1997 تھانہ خوشاب  میں ملزم سید عاطف حمی...
24/03/2024

9-(1)3c CNSA 1997
کا ملزم بری.
تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 274/23 بجرم
9-(1)3c CNSA 1997
تھانہ خوشاب میں ملزم سید عاطف حمید پر الزام تھا کہ اس نے 1120 گرام چرس برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھ کر
9-(1)3c CNSA 1997
کا ارتکاب جرم کیا ہے تاہم دوران ٹرائل مقدمہ استغاثہ اپنے موقف کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ملزم کے وکیل ملک محمد اسد حافظی اعوان کے 20 زور کی قلیل مدت میں ٹھوس دلائل سننے پر بعدالت جناب امتیاز حسین صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نے ملزم سید عاطف حمید کو آج مورخہ 27/02/2024 کو باعزت بری کر دیا.
Everyone

بروز قیامت یہ جانور اپنے مالک کو بالوں کی پیشانی سے پکڑ کر اللہ کی عدالت میں پیش کریں گے  لوگ کہتے ہیں  قتل و غارت نہیں ...
24/03/2024

بروز قیامت یہ جانور اپنے مالک کو بالوں کی پیشانی سے پکڑ کر اللہ کی عدالت میں پیش کریں گے لوگ کہتے ہیں قتل و غارت نہیں ختم ہو رہی،ظلم و زیادتی ختم نہیں ہو رہی ، آج میں آپ لوگوں سے سوال کرتا ہو کیا انکا حساب اللہ تعالیٰ نہیں لےگا،،کیا یہ اُس وقت اللہ تعالیٰ سے فریاد نہیں کرتے ہونگے،،جب خون میں لت پت ،،ہر جگہ سوراخ ہی سوراخ،، کیا انکو جینے کا حق نہیں،، جب پیارے آقاﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے،، خدا کے لیے چند پیسوں اور اپنے شوق کی خاطر ان بے زبان جانوروں کو ظلم کر کے نہ مارو،،جو بھی ساتھی متفق ہے میرے ساتھ اس کو شئر کرے جزاک اللہ ۔۔😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥

آج لاہور میں ہونے والے واقعے کی حقیقت 🙏 👇اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں زیر نظر تصویر می...
26/02/2024

آج لاہور میں ہونے والے واقعے کی حقیقت 🙏
👇
اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے گھیر رکھا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ اس خاتون نے قرآنی آیات والا لباس زیب تن کررکھا ہے اور اگر ایک دینی عالم جنکا تعلق ایک بہت بڑی مزہبی جماعت سے تھا اور پولیس موقع پر نا پہنچ پاتی تو شاید اب تک اس خاتون کو مار بھی چکے ہوتے مگر کسی کو یہ توفیق نا ہوئی کہ معلومات کرلے کہ یہ سوٹ دراصل قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی کیلیگرافی والا ڈیزائن ہے جو سعودیہ میں عام ملتا ہے اور اس کے اوپر عربی لفظ حلوہ لکھا ہوا ہے جس کے معنی حسین، خوبصورت اور سویٹ ہے۔ اس قوم کے حال پر رونا بنتا ہے۔۔

ویسے ایسے لباس پہننے میں احتیاط کرنی چاہئے اور اس پر ‏‎‎‎‎سوچ سمجھ کر یہ لفظ لکھا گیا ہے یہ آیات نہیں عربی زبان کاعام لفظ متعدد بار لکھا ہوا ہے "حلوة/حلوہ"
اس کا اردو ترجمہ ہے خوبصورت، پیارا، پیاری ہے

‏اب ہر چیز عربی میں لکھی ہوئی قرآن نہیں ہوتی 🙏
Absolute blind and Cult shame on These Extremists this is what happens when schooling isn’t given pure shame.

فرینڈز گروپ گروٹ کا اجلاس ملک اسد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انکی رہائش گاہ پر ہوا جس میں فرینڈز گروپ کے میمبران نے شرکت کی...
21/01/2024

فرینڈز گروپ گروٹ کا اجلاس ملک اسد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انکی رہائش گاہ پر ہوا جس میں فرینڈز گروپ کے میمبران نے شرکت کی اجلاس سے ملک اسد ایڈووکیٹ ،ملک محمد ریاض ، سردار مرید عبّاس خان بلوچ نے خطاب کیا اور متفقہ طور پر كلو بلوچ اتحاد کی مكمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا انشاءلله 8 فروری کا دن كلو بلوچ اتحاد کی فتح کا دن ہوگا ۔
منجانب : ملک محمّد اسد ایڈووکیٹ سربراہ فرینڈز گروپ گروٹ۔

پنجاب کی صحافی برادری کے لیے بڑا جھٹکالاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادیصحافیوں پر شہر...
13/12/2023

پنجاب کی صحافی برادری کے لیے بڑا جھٹکا

لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادی

صحافیوں پر شہریوں کی گاڑی روک کر ان سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگنے پر بھی پابندی لگادی

ٹریفک والوں کے ساتھ کھڑے ہو کر، منہ میں مائیک گھسا کر انٹرویو کیے جاتے ہیں، بند ہونے چاہئیں، لاہور ہائیکورٹ

کوئی صحافی کسی کو زبردستی بات کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

ہر شخص جو کیمرہ اور مائیک لے کر چل پڑے اسے صحافی نہیں کہا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ.


Walima ceremony of Dear brother  Adv umair khalid.Congratulations Dear Brother Adv umair Khalid.
12/11/2023

Walima ceremony of Dear brother Adv umair khalid.
Congratulations Dear Brother Adv umair Khalid.

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ہے اب وہ ڈاکٹر محمد شفیع شاکر ...
12/11/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ہے اب وہ ڈاکٹر محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کہلائیں گے۔

شاکر شجاع آبادی سے اینکر نے سوال کیا کہ زندگی میں اتنے دکھ دیکھے ، معذور بھی ہیں، بول بھی ٹھیک سے نہیں سکتے، غربت بھی کاٹی، کیا اِسکا غم ہے آپکو؟

تو شاکر بولے:

ایتھاں جو بھوگ بھوگے ہِن
اُتھاں کوئی جزا مِلسی
تھکیڑے سارے لہہ ویسن
نبیﷺ مِلسی خدا مِلسی
کاپی کیا گیا.

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کے حصول کے بعد مالکان کو ادائیگی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی ج...
01/10/2023

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کے حصول کے بعد مالکان کو ادائیگی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے ممبر بورڈ آف ریونیوکے لیے لفظ ʼʼصاحب ʼʼاستعمال کرنے پر سخت ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کو آئندہ سرکاری ملازمین کے لئے ʼʼلفظʼʼصاحب استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آبزرویشن دی ہے کہ لفظʼʼ صاحبʼʼ کے تصور نے سب کچھ تباہ کردیا ہے۔ سرکاری افسران کے لیے ʼʼصاحب ʼʼ کا یہ لاحقہ غلام ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ ہمارا وطن 1947میں آزاد ہوا تھا لیکن ہم غلامانہ ذہنیت سے ابھی تک نہیں نکل سکے ہیں۔

13/09/2023

پنجاب میں کنزیومر عدالت میں آن لائن مقدمہ درج کرنے کا طریقہ۔۔!!

آپ دوکاندار سے نقصان کے علاوہ لاکھوں روپیہ بطور ہر جانہ بھی وصول کر سکتے ہیں۔۔!!

01- گوگل پلے سٹور سے کنزیومر کورٹ سروسز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

02- اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں آپ کے نمبر پر او ٹی پی وصول ہو گا، اسے ویریفائی کر کے لاگ ان ہو جائیں۔

03- اپنا نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔

04- دوکان دار جس سے آپ نے ناقص اشیاء خرید کی یا سروس پرووائیڈر، جس سے آپ نے خدمات حاصل کی اسکا نام، پتہ اور موبائل نمبر درج کریں۔

05- اپنے کیس کی مکمل تفصیلات درج کریں۔

06- اٹیچمنٹ میں تین چیزیں لازمی ہیں۔۔!!
!- فوٹو کاپی لیگل نوٹس،
!!- رسید خریداری،
!!!- کاپی شناختی کارڈ۔

یاد رہے مسئول علیہ/دوکان دار یا سروس پرووائیڈر کو 15 دن کا لیگل نوٹس جاری کرنا لازمی ہے۔ جو کہ آپ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک بھیجیں گے اور بوقت آنلائن کنمپلینٹ کاپی اپلوڈ کریں گے۔ اس کے بعد آپ اپنی کنمپلینٹ سبمٹ کروا دیں۔ جو تحصیل و ضلع آپ سلیکٹ کریں گے، اس بنیاد پر متعلقہ ضلع کو آپ کی کنمپلینٹ فارورڈ ہو جائے گی۔ اس عدالت کے رجسٹرار آپ کی کنمپلینٹ کی سکروٹنی کے بعد اسے سماعت کے لئے منظور کریں گے یا نا مکمل کہہ کر واپس کردیں گے۔

Address

District Bar Association Khushab, Jauharabad
Khushab

Telephone

+923017245801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Malik Muhammad Asad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Adv Malik Muhammad Asad:

Share

Category