Mehar Sajid Hussain Advocate

Mehar Sajid Hussain Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehar Sajid Hussain Advocate, Lawyer & Law Firm, Khursheed Town Khudian Khas Dist: Kasur, Kasur.

26/02/2024

بیٹی کی کسٹڈی باپ کا حق ہے۔ اگر بیٹی اپنے باپ کے ساتھ جانے سے انکار بھی کر دے تو تب بھی عدالت کی زمہ داری ہے کہ بیٹی کو زبردستی باپ کے ساتھ بھیجے۔
( ہائیکورٹ کا حکم )

26/12/2023

نکاح اور اس میں موجود 26 کالمز...

نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ اس کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔

اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دلایا جائے کیوں کے عورت کو مذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کے بارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے

وہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

#عام معلومات ( کالم 1 تا 12)

ان کالموں میں دولہا٬ دولہن کا نام ولدیت٬ ضلع٬ عمر٬ یونین کونسل٬ فریقین کی طرف سے وکیل٬ گواہ٬ شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری٬ بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے

#حق مہر (کالم 13تا16)

حق مہر کا نکاح نامہ میں اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اور قانونی حق ہے۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا خلاصہ ہے کہ جو حق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے ۔

#نکاح کے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔

#اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔

#اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔

حق مہر کی اقسام

(1)مہر مؤجل

اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں۔

(2)مہر معجل

مہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔

#خاص شرائط ( کالم نمبر 17)

کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا

اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔

اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔

#طلاق تفویض (کالم نمبر 18)

21/12/2023

اگر کسی وجہ سے آپ بجلی کا بل ادا نہیں کر سکے تو واپڈا اہلکارکو میٹر ہر گز نہ اتارنے دیں،میٹر آپ کی ذاتی ملکیت ہے الیکٹریسٹی ایکٹ 1910 کے تحت بجلی سپلائی کمپنی صرف آپ کا کنکشن منقطع کر سکتی ہے اگر کوئی واپڈا اہلکار آپکا میٹرکاٹ کر ساتھ لے جائےتو آپ کانونی طور پر اہلکار کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 378 اور 424 کے تحت ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں
Section 26(3) The Electricity Act,1910

17/12/2023

اگر کوئی بھی شخص آپ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرے تو آپ نے فوراً یہ کام کرنا ہے۔

13/12/2023

Address

Khursheed Town Khudian Khas Dist: Kasur
Kasur
55030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehar Sajid Hussain Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mehar Sajid Hussain Advocate:

Share