28/04/2026
#انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و #کشمیر ,کیپٹن (ر) لیاقت ملک صاحب
#آپ کا یہ اقدام قابلِ تحسین اور تاریخ ساز ہے, میرپور پولیس کالج کو شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی کے نام سے منسوب کرنا ایک قابلِ تحسین فیصلہ ہے، جو نہ صرف ایک عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ پولیس فورس میں جذبۂ خدمت، بہادری اور قربانی کی اعلیٰ روایات کو فروغ دیتا ہے۔ آپ کی قیادت میں ایسے اقدامات سے ادارے کا مورال بلند اور وقار مزید مستحکم ہو رہا ہے۔
#مؤدبانہ تجویز
#آزاد جموں و کشمیر کے تمام پولیس اسٹیشنز , پولیس لائنز کو اُن بہادر افسران کے ناموں سے منسوب کیا جائے جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں نمایاں کارکردگی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں، تاکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔
#خصوصی تجویز
#پولیس اسٹیشن برنالہ کو شہید سب انسپکٹر سید جاوید الحسن گیلانی کے نام سے منسوب کیا جائے۔وہ ایک نہایت دلیر، بااخلاق اور فرض شناس آفیسر تھے جنہوں نے ایک انتہائی خطرناک پولیس مقابلے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن و قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا تعلق ضلع مظفرآباد سے تھا اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔آپ کے ایسے اقدامات سے پولیس فورس کی عظمت ، روایات اور خدمت کا جذبہ نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔
#راجہ محمد رشید خان
#ریٹائرڈ ایس _ پی
#آزاد جموں و کشمیر, پاکستان