Justice for Adv Shafqat Umrani from Fake ATC Murder Case

Justice for Adv Shafqat Umrani from Fake ATC Murder Case Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Justice for Adv Shafqat Umrani from Fake ATC Murder Case, Jacobabad, Karachi.

This page is dedicated to provide support and justice to a young & innocent future Advocate from a fake ATC Case in which he willingly surrendered before court in 2018 he is falsely imprisoned till the date 🙏⚖️Justice⚖️🙏

سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے کر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ رکوایا گیا ہے انشاءاللہ ایک دن تو انصاف ہو گا عدالتوں سے انصاف کی اپیل...
21/04/2026

سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے کر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ رکوایا گیا ہے انشاءاللہ ایک دن تو انصاف ہو گا عدالتوں سے انصاف کی اپیل ہے ( 9 ) سالوں سے طویل قید وہ بھی فقط جھوٹے الزامات میں ناحق قیدی لا گریجویٹ شفقت علی عمرانی 2018 میں انسداد دہشتگری عدالت میں اپنی گرفتاری پیش کی تھی وہ اج تک عدالتوں سے انصاف کی اپیل کرتا ہے۔
JUSTICE FOR Shafqat Ali Khan Umrani








14/04/2026

انشاءاللہ تعالی انصاف پر فیصلہ سنایا جائے گا 2018 میں لاگریجویٹ شفقت علی عمرانی والوں نے اس جھوٹے الزامات والے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں خد اپنی گرفتاری پیش کی اج تک انصاف آئین اور قانون کی جدوجھد کرتے رہین جسٹس فار شفقت علی عمرانی
Shafqat Ali Khan Umrani








11/04/2026

اعلیٰ عدالتوں سے صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ سندھ اور محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب محترمہ آصفہ بھٹو زرداری صاحبہ سے انصاف کی پر زور اپیل کرتے ہیں
Justice for Shafqat Ali Khan Umrani








10/04/2026

خدارا جسٹس فار شفقت علی عمرانی Shafqat Ali Khan Umrani








06/04/2026

اللہ کرے گا انصاف کا دن جلد ائے گا بےگناہوں کو عدالت سے انصاف ملے گا Shafqat Ali Khan Umrani








04/04/2026

خدارا انصاف کریں ظلم اور ناانصافی کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے⚖️Justice for Innocent Shafqat Ali Khan Umrani








01/04/2026

Shafqat Ali Khan Umrani
حيدرآباد قتل الزام ھيٺ پاڻ گرفتاري ڏيندڙ لا گریجویٹ شفقت عمراڻي ٻڌڻي دوران عدالت ۾ پيش، ماڊل اينڊ ڪرمنل ٽرائيل ڪورٽ فریادی ڌر جي مھلت گھرڻ تي ٻڌڻي 6 مارچ تائين ملتوي ڪري ڇڏي، عدالت پاران نوٽس باوجود ايس ايڇ او سٽي جيڪب آباد ٻڌڻي دوران پيش نه ٿي سگھيو عدالت ٻاھران لا گریجویٹ شفقت عمراڻي ميڊيا سان ڳالهائيندي چيو ته فریادی ڌر پاران ڪيس کي اينگهائڻ لاء مختلف حربا استعمال ڪيا پيا وڃن 9 سالن کان انصاف لاء مسلسل عدالتن جا چڪر ڪاٽي رھيو آھيان، فریادی ڌر طرفان پاڻ ڪيس کي دير جو شڪار ڪري رھي آھي ھر ڀيري مختلف طريقا آزمايا پيا وڃن ڪيس ۾ بيگناھ ڦاسايو ويو آھي ـ عدالت کي ھاڻي فيصلو ڏيڻ گھرجي سپريم ڪورٽ جي چيف جسٽس ۽ سنڌ ھاء ڪورٽ جي چيف جسٽس کي انصاف جي اپيل ڪيان ٿو مونکي اميد آھي ته مان پاڻ کي بيگناھ ثابت ڪندس: شفقت عمراڻي جون ميڊيا سان ڳالھيون







30/03/2026

Khudara
Shafqat Ali Khan Umrani voluntarily surrendered himself in the Anti-Terrorism Court in 2018 in the hope of justice.








27/03/2026

سول سوسائٹی وکلا عمرانی برادری دوست احباب آج ایک ایسے بےگناہ انسان کے لیے آواز بلند کر رہی ہے جو گزشتہ ( 2018 ) سے ایک جھوٹے دہشت گردی اور قتل کے الزام میں قید میں انصاف کا منتظر ہے۔ خد اپنی گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کرنے والے لا گریجویٹ قیدی شفقت خان عمرانی، جنہوں نے خود عدالت پر یقین رکھتے ہوئے وہ آج بھی سچ کی راہ میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

یہ وہ شخص ہے جس نے قانون پر یقین کیا، عدالت کے دروازے پر کھڑے ہو کر روسٹرم پر جا کر جج صاحب کو قرآنِ مجید پیش کر کے اپنی بےگناہی کی گواہی دی، اور جج صاحب سے اس قرآن پر حق سچ کے فیصلے کی اپیل کی مگر افسوس کہ آج تک اس کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔

9 سال کے عرصے میں تقریباً 400 پیشیاں بھگتنے کے باوجود، انصاف کا دروازہ اب تک بند ہے۔ جھوٹے گواہان اور بدنیت فریادیوں نے اس کیس کو بار بار التوا کا شکار بنایا، اور ایک بےگناہ انسان کو سندھ کی 5 مختلف عدالتوں اور جیلوں میں در بدر کیا جاتا رہا۔
جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، کراچی اور حیدرآباد — ہر شہر اس کی بےبسی کی داستان سناتا ہے۔

31 مئی 2018 — وہ دن جب اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا — حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا، جہاں علاقے کے معزز مہمان مرشد سکندر سلطان باھو والے حاجی محمد مٹھل خان عمرانی میر صوبہ خان رند میر منظور خان بابو برکت خان عمرانی اور دیگر معززین افطار پارٹی میں شریک تھے۔ یہ سب لوگ اس کی بےگناہی کے چشمدید گواہ ہیں، مگر ان کی آوازیں بھی شاید انصاف کے ایوانوں تک نہیں پہنچ سکیں۔

2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے دہشتگردی کی دفعات کو غیرقانونی قرار دے کر ختم کیا، اور کیس کو سیشن کورٹ منتقل کیا، مگر اس کے باوجود انصاف کی رفتار سست روی کا شکار رہی۔ 2022 سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے کیس کا جلد فیصلہ لینے پر 5 بار ڈائریکشن لینے کے باوجود آج تک انصاف نہیں مل سکا وہ احکامات بھی ہوا میں اڑا دی گئیں۔

یہ کیسا نظامِ انصاف ہے؟
قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، جھوٹے فریادی اور جھوٹے گوہاں کے الزامات پر ایک بےگناہ شخص قید کی سلاخوں کے پیچھے اپنی جوانی گزار رہا ہے۔

آج عمرانی برادری، دوست وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز، اور ہر طبقہ فکر کے لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور اپیل کر رہے ہیں —
اسلام آباد سے لے کر کراچی، جیکب آباد ، شکار پور، سکھر، شھداد کورٹ، دادو، آوستہ محمد، قمبر، حیدرآباد، ڈیرا مراد جمالی سیتان، مٹیاری،گڑھی خیرو، ٹنڈو محمد خان ، نصیر آباد ، جام شورو ، کندہ کوٹ، سے لاڑکانہ تک — ہر جگہ ایک ہی صدا گونج رہی ہے:

"ایک بےگناہ کو انصاف دو!"

ہم عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس کیس کی شفاف اور فوری سماعت کی جائے، سچ کو سامنے لایا جائے، اور ایک بےگناہ کو اس کی آزادی واپس دی جائے۔

Shafqat Ali Khan Umrani

یہ صرف ایک انسان کی جنگ نہیں،
یہ انصاف اور سچ کی جنگ ہے۔





20/03/2026

آج 8 عیدالفطر جیل میں گزر گئی بےگناہ لاگریجویٹ شفقت خان عمرانی قید میں ہے جیل کی سختیاں برداشت کر رہا ہے فقط حق سچ اور انصاف کی جدوجھد کی خاطر رب العالمین اس کا ہامی و ناصر ہے انشاءاللہ ایک دن انصاف کا آئے گا

عید کا دن ہے… خوشیوں، مسکراہٹوں اور اپنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا دن۔
لیکن ہمارے لیے یہ عید بھی ادھوری ہے… کیونکہ ہمارا بھائی آج بھی سلاخوں کے پیچھے انصاف کا منتظر ہے۔

2018 میں اُس نے خود گرفتاری دی 400 سماعتوں سے، سچ اور قانون پر یقین رکھتے ہوئے… مگر آٹھ سال گزر گئے، انصاف آج بھی دور کھڑا ہے۔

اس کی جوانی، اس کے خواب، اس کی خوشیاں… سب وقت کی دیواروں میں قید ہو کر رہ گئے۔

آج وہ بھی عید منا رہا ہوگا… لیکن تنہائی میں، امید کے ساتھ کہ شاید اگلی عید آزادی کی ہو۔

ہم سب کی طرف سے اُس کو عید مبارک…
اور اُن سب کو بھی عید مبارک جو بے گناہ ہو کر بھی انصاف کے انتظار میں ہیں۔

اللّٰہ کرے یہ عید مظلوموں اور ناحق قیدیوں کے لیے آسانیاں لے کر آئے… اور سچ کو وہ مقام ملے جس کا وہ حق دار ہے۔ 🤲







قانونی رہنمائی کے لیے درخواستالحمدللہ، اللہ تعالیٰ حق اور سچ کا ساتھ دینے والا ہے۔ جو عناصر بےگناہ افراد کے خلاف جھوٹے م...
17/03/2026

قانونی رہنمائی کے لیے درخواست
الحمدللہ، اللہ تعالیٰ حق اور سچ کا ساتھ دینے والا ہے۔ جو عناصر بےگناہ افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سازشوں میں ملوث ہیں، درحقیقت وہ خود اپنے اعمال کے ذریعے قانون کی گرفت میں آنے کے قریب ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے مگر اندھیر نہیں ہوتا۔
محترم وکلاء کرام سے گزارش ہے کہ درج ذیل حقائق کی روشنی میں قانونی رہنمائی فراہم فرمائیں، تاکہ متعلقہ فرد کے خلاف مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے:
معاملے کی تفصیل:
ایک شخص تقریباً 7 سال بعد عدالت میں پیش ہوتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ اسے مقدمے کے گواہان نے بطور وکیل مقرر کیا ہے۔
تاہم دورانِ جرح متعلقہ گواہان واضح طور پر بیان دیتے ہیں کہ انہوں نے اس شخص کو کبھی اپنا وکیل مقرر نہیں کیا اور نہ ہی ان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔
اس تضاد کی بنیاد پر عدالت اس کا وکالت نامہ مسترد (رد قلم) کر دیتی ہے۔
اگلی سماعت پر یہی شخص مؤقف اختیار کرتا ہے کہ اب وہ مدعی (پولیس اہلکار) کا وکیل ہے، جبکہ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مدعی کا انتقال 2024 میں ہو چکا ہے۔
ایسی صورت میں 2026 میں وکالت کا دعویٰ کرنا بظاہر جعلسازی اور ریکارڈ میں غلط بیانی کے زمرے میں آتا ہے۔
مزید برآں، مذکورہ شخص ایک اور موقع پر خود کو "متاثرہ فریق (Victim)" کا وکیل ظاہر کرتا ہے، حالانکہ متاثرہ فریق بھی وفات پا چکا ہے۔
اس طرز عمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
مذکورہ فرد کی جانب سے بارہا عدالت میں متضاد بیانات (Perjury) دیے گئے ہیں، جو کہ قانوناً قابلِ سزا جرم ہے۔
علاوہ ازیں، وہ شخص میڈیا اور پریس کلب میں جا کر بےگناہ افراد پر جھوٹے الزامات (قتل و دہشتگردی) عائد کرتا رہا ہے، جس کے شواہد اخبارات اور میڈیا ریکارڈ کی صورت میں موجود ہیں۔

Justice for Shafqat Ali Khan Umrani







Address

Jacobabad
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Justice for Adv Shafqat Umrani from Fake ATC Murder Case posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share