15/03/2026
مقدس رشتوں کی تذلیل کا ایک نیا تماشا سجایا گیا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ ایک شخص کی جانب سے اپنی پانچویں شادی کے طور پر ایک کم عمر بچی کو لانا اور اس پر ہمارا میڈیا جس فخریہ انداز میں خبریں نشر کر رہا ہے، وہ معاشرتی زوال کی انتہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا اب صحافتی اخلاقیات سے عاری ہو کر محض تھڑے بازوں اور بیہودہ گو عناصر کے قبضے میں چلا گیا ہے، جہاں ایک بچی کی زندگی سے کھلواڑ کو ریٹنگ کا ذریعہ بنانا فخر سمجھا جاتا ہے۔