21/12/2025
📢 اہم عوامی اطلاع — محکمہ ایکسائز سندھ
حکومتِ سندھ نے اُن شہریوں کی سہولت کے لیے نیا SOP جاری کر دیا ہے جنہوں نے گاڑی خریدی ہو لیکن فروخت کنندہ دستیاب نہ ہو۔
🚗 اب کن صورتوں میں گاڑی ٹرانسفر ہو سکے گی؟
اگر فروخت کنندہ کا بایومیٹرک دستیاب نہیں یا وہ قابلِ رسائی نہیں، تو درج ذیل طریقہ کار کے تحت گاڑی کی منتقلی ممکن ہے:
✅ خریدار کی تحریری درخواست
✅ خریداری کا ثبوت (سیل ایگریمنٹ وغیرہ)
✅ ایک قومی اخبار میں اشتہار
✅ انڈیمنٹی بانڈ / حلف نامہ
✅ خریدار کی نادرا بایومیٹرک تصدیق (15 دن کے اندر)
✅ گاڑی کی مکمل فزیکل ویریفیکیشن
✅ اصل دستاویزات اور تصاویر
✅ ریکارڈڈ مالک کو دو نوٹسز کا اجرا
📝 تمام مراحل مکمل ہونے پر، متعلقہ ڈائریکٹر کی منظوری سے گاڑی کی ملکیت منتقل کی جائے گی۔
📅 نوٹیفکیشن کی تاریخ: 19 دسمبر 2025
📍 جاری کردہ: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول، حکومتِ سندھ
🔹 عوام الناس سے گزارش ہے کہ رہنمائی کے لیے قریبی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی (MRA) سے رابطہ کریں۔