Apex Advisors

Apex Advisors Unmatched legal Support Across Every Matter related to police and law enforcement institutions

31/01/2026

اس وقت ضروری ہے اور وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ اس بات پر نظر رکھی جائے کہ “گل پلازہ” کے متاثرہ دکاندار کن مارکیٹوں اور جگہوں پر اپنا متبادل کا م شروع کرنے لگے ہیں جیسا کہ ایٹریم مال نے بھی ان متاثرین کو اسٹال لگانے کی اجازت دی ہے تو ہم سب کو رمضان عید سمیت تمام خریداری ان متاثرہ دکانداروں سے کرنا چاہیے جس نہ صرف انہیں مالی معاونت ملے گی بلکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی جانب تیزی سے سفر شروع کرینگے۔ اس میسج کو عام کرنا اور سب تک پہنچانا ضروری ہے اور اس حکمت عملی سے ان متاثرین کے غموں کا کچھ مداوا ہوسکے گا

28/01/2026

کسی بھی خصوصا جہاں پولیس سے مدد درکار ہو مدد اور قانونی مشاورت کے لیے

https://whatsapp.com/channel/0029VbBkvGKHwXbHgUKQB33Iیہ حرمین نماز تلاوت کا واٹس اپ چینل ہے اسے دوستوں سے بھی شیئر کیجیے...
13/12/2025

https://whatsapp.com/channel/0029VbBkvGKHwXbHgUKQB33I
یہ حرمین نماز تلاوت کا واٹس اپ چینل ہے اسے دوستوں سے بھی شیئر کیجیے۔ حرمین کی نمازوں کی تلاوت اس میں روزانہ شیئر کی جاتی ہے ۔ اس کا مقصد صرف ثواب ہے

30/11/2025

https://whatsapp.com/channel/0029VbBkvGKHwXbHgUKQB33I
یہ حرمین نماز تلاوت کا واٹس اپ چینل ہے اسے دوستوں سے بھی شیئر کیجیے۔ حرمین کی نمازوں کی تلاوت اس میں روزانہ شیئر کی جاتی ہے ۔ اس کا مقصد صرف ثواب ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، جو اس وقت بھارت کے ...
07/09/2025

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، جو اس وقت بھارت کے جنوب مغربی راجستھان پر موجود ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر سندھ میں مضبوط مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ کراچی میں آج شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جبکہ میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کراچی میں ملزم سلمان فاروقی پر مقدمے میں لگائی گئی دفعات کی سزا کیا ہو سکتی ہے؟کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم س...
03/06/2025

کراچی میں ملزم سلمان فاروقی پر مقدمے میں لگائی گئی دفعات کی سزا کیا ہو سکتی ہے؟
کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ملزم پر درج کی گئی ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان )پاکستان پینل کوڈ/پی پی سی) کی پانچ دفعات لگائی گئی ہیں۔ ان دفعات میں 34،342 ، 354، 504 اور 506B شامل ہیں۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 34 مشترکہ نیت کے اصول کو بیان کرتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت کہ اگر کوئی مجرمانہ فعل متعدد افراد کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے، تو ہر فرد اس فعل کے لیے ذمہ دار ہے گویا اس نے اسے اکیلے کیا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 342 غیرقانونی حراست میں رکھنے کے بارے میں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو شخص کسی بھی شخص کو غیرقانونی تحویل میں یا زبردستی روک کر رکھتا ہے اسے ایک سال قید یا تین ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 354 کا تعلق کسی عورت پر حملہ یا مجرمانہ طاقت کے استعمال سے ہے جو اس کی عزت / وقار کو مجروح کرنے کے ارادے سے یا یہ جانتے ہوئے کہ ایسا کرنے کا امکان ہے۔ اس جرم کی سزا قید ہے جس کی مدت دو سال تک ہوسکتی ہے۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 504 جان بوجھ کر انسانی توہین سے متعلق ہے جس سے امن و امان کی خرابی کا خدشہ ہوتا ہے۔ یہ دفعہ کسی ایسے شخص کے لیے سزا کا تعین کرتی ہے جو جان بوجھ کر توہین کرتا ہے اور اس طرح کسی دوسرے شخص کو مشتعل کرتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ اشتعال انگیزی عوامی امن کو خراب کرنے یا کسی اور جرم کا ارتکاب کرنے کا سبب بنے گی۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 506B مجرمانہ نوعیت کی دھمکیوں کے لیے ہے، خاص طور پر جب دھمکی میں موت یا شدید چوٹ شامل ہو۔ سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق اس دفعہ کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزا سات سال قید یا جرمانہ یا دونوں ہو سکتی ہے۔

الحمدللہ ڈیفنس میں نجی کمپنی کے مالک کا نوجوان پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا مقدمہ میں سلمان فاروقی مسلح گارڈ اور نامعلوم افراد نامزدہیںُل
مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ، تشدد ، بلوہ اور ہجوم میں بے عزت کرنے کی دفعات شامل پولیس نے بنگلے سے گارڈ سے سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے

03/06/2025

ڈیفینس میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو عدالتی پیشی کے دوران عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا

ڈیفینس تشدد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم اویس  کو  گرفتار کر...
03/06/2025

ڈیفینس تشدد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم اویس کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم سلمان فاروقی کے ساتھ شہری پر تشدد میں ملوث ہے،عینی شاہدین کے مطابق اویس جیپ میں موجود تھا اور شہری کو زبردستی جیپ میں بٹھایا گیا ،شہری کو سلمان فاروقی نے پکڑا اور اویس نے تشدد کا نشانہ بنایاتھا

ڈیفنس میں نجی کمپنی کے مالک کا نوجوان پر تشدد کے مقدمہ  میں سلمان فاروقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
02/06/2025

ڈیفنس میں نجی کمپنی کے مالک کا نوجوان پر تشدد کے مقدمہ میں سلمان فاروقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

الحمدللہ ڈیفنس میں نجی کمپنی کے مالک کا نوجوان پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا مقدمہ میں سلمان فاروقی مسلح...
02/06/2025

الحمدللہ ڈیفنس میں نجی کمپنی کے مالک کا نوجوان پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا مقدمہ میں سلمان فاروقی مسلح گارڈ اور نامعلوم افراد نامزدہیںُل
مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ، تشدد ، بلوہ اور ہجوم میں بے عزت کرنے کی دفعات شامل پولیس نے بنگلے سے گارڈ سے سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے

خیابان اتحاد میں لگثری گاڑی میں سوار شخص کا شہری پر تشدد کا واقعہ پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کے ڈرائیور اور سیک...
02/06/2025

خیابان اتحاد میں لگثری گاڑی میں سوار شخص کا شہری پر تشدد کا واقعہ پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے۔ ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی، متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔۔

Address

Karachi
74800

Telephone

+923061114452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apex Advisors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Apex Advisors:

Share