Irfan Mehboob Advocate

Irfan Mehboob Advocate Services in criminal-civil-family-property-rent-consumer-labor and tax matters. Cell:0300_2993356 Irfan Mehboob Advocate High Courts, practicing in Karachi.

services in ciriminal, family, property, rental , consumer, labor , service and tax matters. Contact:0300-2993356

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔ جسٹس من...
21/02/2026

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔ جسٹس منیب اختر کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ شناختی کارڈ کوئی عیاشی نہیں، بنیادی ضرورت ہے، شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل کرانے کیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دیدیا۔

جسٹس منیب اختر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری نہیں، بنیادی ضرورت ہے، شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں رقم واپسی کیلئے بجلی پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم بھی دیں گی؟، واضح قانونی حکم کے بغیر شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے کے مطابق ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، قانون میں واضح حکم کے بغیر کوئی عدالت کسی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کرسکتی۔

رقم کی عدم ادائیگی پر 2016ء میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف ڈگری جاری کی، اور درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا، اپیل کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

عرفان محبوب
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، کراچی
03002993356

06/11/2025

کورئیر کمپنی کو صارف کا موبائل فون گم کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے صارف کو موبائل کی اصل قیمت ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بلو ایکس کورئیر کمپنی کی اپیل مسترد کر دی۔
کنزیومر کورٹ ایسٹ کراچی کے جج جاوید کوریجو نے 2019 میں صارف کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سندھ
ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

عرفان محبوب
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کراچی




06/11/2025
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتو...
15/10/2025

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبرتک 46لاکھ افراد نےٹیکس ریٹرنزجمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی۔
تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 30 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

عرفان محبوب ایڈووکیٹ ھائی کورٹ
0300 2993356

گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرارٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل آئرس فارم میں ت...
25/09/2025

گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل آئرس فارم میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی، کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا، نئے کالم کا اضافہ 18 اگست کو کیا گیا تھا۔
نئے کالم کا مقصد اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کر کے مستند ڈیٹا سے بہتر پالیسی بنانا ہے، اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کے تعین کا ٹیکس معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کو بنیاد بنا کر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
ٹیکس دہندگان کی جانب کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے گوشوارے جمع کروا چکے ان کو دوبارہ جمع کروانے ہوں گے، اضافی کالم بھرے بغیر نئے فارم مکمل نہیں ہوں گے۔
عرفان محبوب –ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، کراچی
0300 2993356

11/09/2025

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا وقت ختم ہو رہا ہے!
ابھی اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں اور فائلر بننے کے فوائد حاصل کریں ✅
فائلر بننے سے:
✔️ گاڑی اور جائیداد کی رجسٹریشن پر کم ٹیکس
✔️ بینک ٹرانزیکشنز پر کم ودہولڈنگ ٹیکس
✔️ حکومت کے ساتھ شفاف اور محفوظ ریکارڈ
⏳ آخری تاریخ قریب ہے، دیر نہ کریں! آج ہی اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور فائلر بن کر قانونی و مالی فوائد حاصل کریں
0300 2993356

*Advocate Irfan Mehboob*High Courts (Karachi)🛡️ Comprehensive Legal Solutions• Criminal & Civil Matters• Family & Proper...
09/09/2025

*Advocate Irfan Mehboob*
High Courts (Karachi)
🛡️ Comprehensive Legal Solutions
• Criminal & Civil Matters
• Family & Property Disputes
• Constitutional Petitions
• Passport Deblocking
• Bail, Writs & Appeals
📍 Based in: Karachi
📞 Contact: 0300 2993356

18/08/2025

اب مقدمات دو سال سے زائد نہیں چلیں گے۔

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم کی منظوری دے دی، جائیداد کے تنازعات 24ماہ، وراثت، پبلک ریونیو اور رقوم کے تنازعات 12 ماہ کم عمر اشخاص کے فوج داری کیسز 6 ماہ ، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا ایک جامع میکانزم کی ضرورت ہے تاکہ زیر حراست شخص کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاسکے، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا جامع میکانزم بنا کر اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل کی اس کاوش کو سراہا گیا، کمیٹی میں عدالتی امور میں خارجی مداخلت بارے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرونی مداخلت 24 گھنٹوں میں رپورٹ اور اُس پر ایکشن 14روز میں ہونا چاہیے، ایس او پیز میں شکایت کنندہ جج کے وقار کو محفوظ رکھا جائے، ہائیکورٹس ایس او پیز نوٹیفائی کرکے شیئر کریں۔
بتایا گیا کہ کمرشل مقدمہ بازی فریم ورک کیلئے جسٹس محمد شفیع صدیقی جج سپریم کورٹ کی زیر صدارت تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی میں جسٹس عابد عزیز شیخ جج لاہور ہائیکورٹ، جسٹس آغا فیصل ہائی کورٹ جج سندھ، جسٹس ارشد علی ہائیکورٹ جج پشاور شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل تھے، ہائی کورٹس کی قابل ستائش کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمیٹی نے مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کیلئے یکساں مدت مقرر کی ہے، طے کردہ ٹائم لائن کی منظوری دی جاتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جائیداد کے تنازعات کے دعویٰ 24ماہ میں، وراثتی جائیداد کے تنازعات 12ماہ، پبلک ریونیو اور رقوم سے متعلق تنازعات بارہ ماہ میں نمٹانے کی ٹائم لائن طے کی گئی۔
کرایہ داری مقدمات، فیملی دعوے کے مقدمات نمٹانے کی مدت 6ماہ طے کی گئی، بینکنگ کورٹ ڈگری کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے 12ماہ کی مدت طے کی گئی، کم عمر اشخاص کے جرائم پر فوج داری کیسز 6 ماہ میں نمٹانے کی مدت طے کی گئی، سات سال تک سزایافتہ فوج داری ٹرائل کو مکمل کے کیس کو نمٹانے کی ٹائم لائن 12ماہ جبکہ سات سال سے زائد عمر کی سزا پر 18ماہ کی ٹائم لائن طے کی گئی، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی، لیبر کیسز نمٹانے کی مدت 6 ماہ طے کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹائم لائن کے ذریعے ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے گا۔
اجلاس میں ہائیکورٹس اور ضلعی عدالتوں میں عوام دوست شکایات کے ازالے کیلئے فورم قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹس چاہیں تو وہ ماڈل کورٹس ہر ضلع کیلئے طے کرکے سماعت کیلئے مقدمات کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماڈل سول کورٹس میں ٹائم باؤنڈ ٹرائل رجیم کے تحت کیس دیا جاسکتاہے،صوبائی جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹیاں ہائیکورٹس میں اپنی رپورٹس شیئر کریں، اگلے اجلاس میں قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔
اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز میں تعینات عدالتی افسران کی واپسی میں تاخیر کے معاملے کو حقیقت پسندی کیساتھ دیکھا جائے گا۔
اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ہائی کورٹس کو صوبوں کے اکاؤنٹنٹ جنرلز کیساتھ ہم آہنگی کے ذریعے آڈٹ افسران کی تعیناتی میں سہولت دی جائے گی تاکہ انٹرنل آڈٹ ہوسکے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997ء اور متعلقہ صوبائی قوانین کے تحت ایسے مقدمات جن کی اپیلیں دو رکنی بنچ کے سامنے سنی جانی ہیں، ایسے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی سنی جائیں گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ مقدمات کے اندراج کے وقت بائیو میٹرک تصدیق کی شرط پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کی پیش رفت کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، قومی عدالتی پالیسی ساز کمٹی کا آئندہ اجلاس 16اکتوبر 2025ء کو ہوگا۔

Address

Karachi

Telephone

+923002993356

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan Mehboob Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Irfan Mehboob Advocate:

Share