23/04/2026
ٹیکس پیئرز کے لیے بڑی خوشخبری: کیا آپ کا اے سی اور لفٹ بھی "مشینری" ہے؟ 📢
اکثر ٹیکس ڈپارٹمنٹ ان اثاثوں پر رعایت دینے سے انکار کر دیتا ہے جو براہ راست پیداوار (Production) میں استعمال نہیں ہوتے۔ لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے نے پوری "ٹیکس گیم" بدل دی ہے! 🔥
کیس کیا تھا؟
سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی نے کمپیوٹر ہارڈویئر، لفٹس، اے سی سسٹم اور سیکیورٹی آلات پر 25% ابتدائی الاؤنس (Initial Allowance) کلیم کیا۔ ایف بی آر کا موقف تھا کہ یہ "پلانٹ اور مشینری" نہیں ہیں، اس لیے رعایت نہیں مل سکتی۔
عدالت کا تاریخی فیصلہ: ⚖️
ہائی کورٹ نے ایف بی آر اور ٹریبونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ:
صرف وہی چیز مشینری نہیں جو فیکٹری میں چلے۔
ہر وہ آلہ یا سسٹم جو کاروبار کو چلانے کے لیے ناگزیر ہے، وہ "پلانٹ اور مشینری" کی تعریف میں آتا ہے۔
الگ ڈیپریشن ریٹ ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ اثاثہ اس کیٹیگری سے باہر ہو گیا۔
آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
اب آپ اپنے بزنس میں استعمال ہونے والے سیکیورٹی سسٹمز، فائر فائٹنگ ایکوپمنٹ اور الیکٹریکل فٹنگز پر بھی ٹیکس ریلیف کلیم کر سکتے ہیں۔
✅ ٹیکس بچائیں، قانون کے مطابق!
مزید معلومات اور پروفیشنل سروسز کے لیے ہم سے رابطہ کریں:
📞 03013511029
FBR Helpline Consultant | آپ کا قابلِ اعتماد ٹیکس ایڈوائزر
--------------------------------------------------------------