Syed Usman Associates

Syed Usman Associates Analytical and research,
Alhumdulilah, rely heavily on their ability to perform deep research.

01/06/2026
01/06/2026

(کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مشترکہ آگاہی مہم)🩼🏍️🚘🚨

*اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے زیر اہتمام ضلع کورنگی ،لانڈھی سب ڈویژن میں ٹریفک آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد*
📣

کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے زیر اہتمام سب ڈویژن لانڈھی میں ٹریفک آگاہی (Traffic Awareness) اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے ایک کامیاب اور مؤثر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔🤝

پروگرام کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
🖊️
اس موقع پر لانڈھی سب ڈویژن کی حدود میں خصوصی ٹریفک آگاہی کیمپ بھی قائم کیا گیا جہاں شہریوں، موٹر سائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اور نوجوانوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
👮🏻‍♂️
پروگرام کا انعقاد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق کیا گیا، جبکہ تقریب میں ایس ایس پی ضلع کورنگی اسرار صاحب، ڈی آئی جی کراچی کے پی آر او سہیل صاحب، سب ڈویژن لانڈھی کے تمام ایس اوز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سہیل آرائیں صاحب، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی غنی عباس صاحب، ایس ایچ او لانڈھی حمید کھوکھر صاحب سمیت ضلع کورنگی کی مختلف برادریوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز، سماجی شخصیات، سیاسی و مذہبی نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
🤝
فورم کے چیئرمین سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ، وائس چئیرمین محمد عمر فاروق قادری و مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشروں کی پہچان ہے اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے👉🏻

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ دورانِ سفر ہیلمٹ کے استعمال، سیٹ بیلٹ باندھنے، اوور اسپیڈنگ سے گریز کرنے اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
📰
مقررین نے اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی جانب سے عوامی مفاد میں ٹریفک آگاہی مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف شہریوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرتے ہیں بلکہ ٹریفک نظم و ضبط کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
✊🏻
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورم مستقبل میں بھی ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے عوامی آگاہی کے ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔
🇵🇰
پروگرام کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی، پولیس افسران، انتظامی حکام، برادریوں کے نمائندگان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محفوظ اور منظم کراچی کے قیام کے لیے تمام ادارے اور شہری مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

جاری کردہ:
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی
مرکزی سیکریٹریٹ




01/06/2026

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی "ٹریفک آگاہی و تربیتی کیمپ" بروز اتوار 31 مئی 2026 شام 5 بجے تا 7 بجے لانڈھی پولیس اسٹیشن میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

آج کے دور میں کم عمر بچوں کی جانب سے موٹر سائیکل چلانا، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی سنگین حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ انہی مسائل کے حل اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اس خصوصی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ صاحب خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کے بانی لانڈھی، کورنگی اور ملحقہ علاقوں کے تمام والدین، نوجوانوں، طلبہ، سماجی کارکنان، تاجر برادری اور معزز شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر ایک محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

تاریخ:
31 مئی 2026

وقت:
شام 5 بجے تا 7 بجے

مقام:
لانڈھی پولیس اسٹیشن، کراچی

"آئیے مل کر کم عمر ڈرائیونگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں"

منجانب:
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی


01/06/2026

Address

Syed Usman Associates, Baber Market, Landhi Town Ship
Karachi
75160

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:30
Tuesday 10:15 - 22:15
Wednesday 11:00 - 22:45
Thursday 09:30 - 23:00
Friday 10:30 - 22:45
Saturday 11:15 - 22:00

Telephone

+923002629335

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Usman Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Syed Usman Associates:

Share