M.younas

M.younas http//www.com.pk//m.younas

ایک دو ترمیم اور ہوگئی تو نوٹوں پے بھی فیلڈ مارشل صاحب ہونگے
10/11/2025

ایک دو ترمیم اور ہوگئی تو نوٹوں پے بھی فیلڈ مارشل صاحب ہونگے

*‏وہ پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر آپ کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں؛**لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔* *وہ ڈیم ...
09/11/2025

*‏وہ پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر آپ کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ ڈیم بنا کر، نہروں پر ٹربائن لگا کر سستی بجلی پیدا کرکے آپکو دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں دیتے۔*

*وہ ایران سے سستا تیل و گیس لے کر آپکی مشکلات کم کر سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں کرتے۔*

*وہ لا اینڈ آرڈر ٹھیک کر کے آپ کو پرسکون زندگی دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ کر کے نہیں دیتے۔*

*وہ ٹوورزم کو بہتر بنا کر اور امن و امان قائم کر کے فی کس آمدنی بڑھا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں بڑھاتے۔*

*وہ بہتر اور معیاری نظام تعلیم لا کر قوم کا شمار مہذب قوموں میں کرا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کر کے ریاست کو* *خوشحال بنا سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں بناتے۔*

*وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟*
*وہ ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ یہ ان کا مقصد ہی نہیں ھے۔*

*ان کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ھے،*
*جس کے لیے ضروری ھے کہ عوام کو نان نفقہ کا محتاج رکھا جائے،*
*جس میں فی الحال وہ کامیاب ہیں۔*
*انہوں نے ہر قیمت پر تمہیں غلام ہی رکھنا ہے۔*
*اس طرح ہم سب قید میں ہیں۔*

*عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا؟*
*عوام کی زندگی کیوں نہیں بدلتی؟*
*کیونکہ غلام کے اتنے ہی حقوق ہوتے ہیں جتنے ہمیں مل رہے ہیں۔*
*اس سے زیادہ سہولتیں آزاد قوموں کیلئے ہوتی ہیں۔*

*آپ محنت کرکے اپنا رہن سہن بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر آپ کو پچھلی پوزیشن پر پہنچا دیتے ہیں۔*
*آپ مزید محنت کرتے ہیں وہ مزید ٹیکس لگاتے ہیں۔*
*آپ کو وہ مصیبتوں سے نکلنے نہیں دیتے بلکہ آئے روز مزید پریشانیاں آپ کی منتظر ہوتی ہیں۔*
*ان سب نکات کو آپ کسی سیاسی جماعت کا سپورٹر بن کر نہیں*
*بلکہ ایک پاکستانی بن کرسوچیں!*
*آپ کو سب کچھ واضع نظر آئے گا*
*یہاں تک کہ غلامی کا وہ طوق بھی جو آپ کے گلے میں ہے مگر آپ کو نظر نہیں آتا۔*
اور اس "وہ" میں وہ سارے شامل ہیں جو ہمارے اوپر حکمرانی کرتے ہیں ۔۔۔

اپنے نظر کا ٹیسٹ کراو گول دائرہ میں کونسے ہندسہ ہیں
08/11/2025

اپنے نظر کا ٹیسٹ کراو
گول دائرہ میں کونسے ہندسہ ہیں

09/10/2025

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسلام آباد پہنچ گئے پاکستان عوام کی طرف سے شاندار استقبال 😍😍

02/10/2025

سینیٹر مشتاق صاحب کی گرفتاری کی فٹیج


مشتاق احمد خان صاحب سمیت گلوبل صمد فلوٹیلا کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حالانکہ یہ کوئی اسلحہ پہنچانے والے نہیں...
02/10/2025

مشتاق احمد خان صاحب سمیت گلوبل صمد فلوٹیلا کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حالانکہ یہ کوئی اسلحہ پہنچانے والے نہیں تھے بلکے یہ ایک پرامن قافلہ تھا جو انسانی امداد لے کر نکلا تھا،اور غزہ کے مظلوم عوام کے لئے خوارک لے کر جا رہی تھے۔ مگر بزدل اور ظالم دشمن نے انھیں بھی اپنے ناجائز مقاصد کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھا اور گرفتار کرلیا، میں ایک مسلمان ریاست کی شہری ہونے کے ناطے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ مشتاق احمد خان صاحب اور فلوٹیلا میں شامل تمام افراد کی حفاظت فرمائے۔ امین

ان میں سے کون سے نمبر کا تار استری سے جوڑا گیا ہے
02/10/2025

ان میں سے کون سے نمبر کا تار استری سے جوڑا گیا ہے

شاہ رخ خان ایک انٹرویو میں کہتا؛ میرا کوئی دوست نہیں، مجھے اٹیچمنٹ سے نفرت ہے، کیوں کہ ہر وابستگی آخر ختم ہو جاتی ہے اور...
01/10/2025

شاہ رخ خان ایک انٹرویو میں کہتا؛
میرا کوئی دوست نہیں، مجھے اٹیچمنٹ سے نفرت ہے، کیوں کہ ہر وابستگی آخر ختم ہو جاتی ہے اور میں اپنے کسی دوست کو کھونا نہیں چاہتا، میں نے اپنے والدین کو کھویا ہے۔

کہیں کبھی لکھا تھا کہ؛ درد کو کبھی یہ اجازت نہ دو کہ وہ آپ کو محبت سے دور کر دے
♥️

30/09/2025

چار دہشت گرد ہلاک 15 شہری شہید جس پر دھماکہ ہونا تھا وہ محفوظ رہے باقی عوام شہید شہید شہید

السلام وعلیکم!آپ حضرات نے نوٹ کیا ہو گا کہ ذرا سا ناخن بڑھنے پر ہم مردوں کے ناخنوں میں میل جمع ہو جاتی ہے ۔ جبکہ خواتین ...
29/09/2025

السلام وعلیکم!
آپ حضرات نے نوٹ کیا ہو گا کہ ذرا سا ناخن بڑھنے پر ہم مردوں کے ناخنوں میں میل جمع ہو جاتی ہے ۔ جبکہ خواتین مردوں کی نسبت لمبے ناخن رکھتی ہیں اور ان کے ناخن عموماً صاف ستھرے رہتے ہیں ۔ پہلے میرا خیال تھا کہ خواتین اپنے ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہو گی اس لیے میل جمع نہیں ہو پاتی مگر شادی کے بعد میں نے بیگم کو کبھی ناخنوں پر خاص توجہ دیتے نہیں دیکھا لیکن پھر بھی ناخن صاف ستھرے لشکارے مارتے رہتے تھے ۔ میں نے بیگم سے کہیں بار سوال بھی کیا جسکا انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ چونکہ ہم لوگ صنف نازک ہیں اس لیے ہم پر اللہ کی خاص عطا ہے۔۔
اللہ کی اس "خاص عطا" کا آج جب مجھ پر پردہ فاش ہوا تو پیروں تلے زمین نکلنے کے ساتھ ساتھ چودہ طبق بھی روشن ہو گئے ۔ ہوا کچھ یوں کہ بیگم صاحبہ کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی ۔ دوپہر کے وقت سر پکڑ کر بیٹھ گئیں کہ آٹا گوندھنا ہے تو کیسے گوندھ پاؤں گی ؟ ہم نے بھی روایتی رن مریدی کا ثبوت دیتے ہوئے آفر کر دی کہ بیگم ہمارے ہوتے ہوئے پریشانی کیسی ؟ ہم گوندھ دیتے ہیں آٹا ۔
خیر آٹا تو جیسے تیسے گوندھ لیا مگر جب ہاتھ دھونے کی باری آئی تو اپنے چٹے کھیر ناخن دیکھ کر محو حیرت رہ گیا ۔ مطلب ناخن ایسے صاف تھے جیسے کسی بیوٹی سیلون سے ناخنوں کا اسپیشل ٹریٹمنٹ لیا ہو ۔۔
اوے تواڈا بیڑہ تر جائے بیگمو !۔ بے اختیار ہمارے منہ سے نکلا اور اللہ کی "خاص عطاء" کا بھی اچھے سے مطلب سمجھ آ گیا ۔۔۔
پوسٹ کا مقصد آپ حضرات کو آگاہی دینا تھا کہ کھانے پکانے سے پہلے بیویوں کے ہاتھ اچھے سے دھلوا لیا کریں اور ناخن بھی چھوٹے رکھنے کی درخواست کریں وگرنہ صحت بخش ذائقہ چکھنے کے لیے تیار رہیں ۔۔ 😂

😂😂
28/09/2025

😂😂

2017 میں جب افغانستان پہلی بار ایشین چیمپئن بنا تھا
27/09/2025

2017 میں جب افغانستان پہلی بار ایشین چیمپئن بنا تھا

Address

Mangopir
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.younas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category