16/05/2025
اگر پولیس افسر جسٹس آف پیس کے آرڈر کو ماننے سے انکار کر دے تو اسکے خلاف کیا قانونی کاروائی بن سکتی ہے
ایسے پولیس افسر کے خلاف مندرجہ ذیل کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے
1. ایسے پولیس افسر کے خلاف 2002 Police Order کی دفعہ 155 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، جس میں تین سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
2. یہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 166 کے تحت بھی جرم ہے، جس کی سزا ایک سال تک قید ، جرمانہ یادونوں ہو سکتی ہیں۔
ایسی صورت میں متاثرہ شخص ہائی کورٹ میں رٹ ، توہین عدالت یا محکمانہ کارروائی کی درخواست دے سکتا ہے۔