Adv Fida Nasar

Adv Fida Nasar Brave are those Who dare to choose the law

Ramzan-ul-Mubarak 2026: The Islamabad High Court has announced revised court timings for the Holy Month of Ramzan. All c...
17/02/2026

Ramzan-ul-Mubarak 2026: The Islamabad High Court has announced revised court timings for the Holy Month of Ramzan. All concerned are advised to follow the updated schedule during this period.

26/01/2026

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اما بعد
محترم و عزیز و معزز وکلاء!
اسلام آباد میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے وکلا ءاور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے ساتھ روا رکھے گئے نارواسلوک اور بالخصوص محترمہ ایمان زینب حاضر مزاری اور محترم ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹس کو جلد بازی میں سنائی گئی سزائیں، نہ صرف اس بات کی غمازہیں کہ عدل و انصاف کے تقاضوں کو ارباب اختیار کی جانب سے ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اسلام آباد بار کونسل کے مقتدرہ گروہ کی بے بسی کا بھی عکاس ہے ۔
وکلا چاہے کسی بھی سیاسی پارٹی سے منسلک ہوں لیکن بنیادی کام عام آدمی کے حقوق کا ذمہ داری کے ساتھ تحفظ کرنا ہے۔ اسلام آباد بار کونسل کے مقتدرہ گروہ کے محض ہڑتال کے اعلانات بغیر کسی ٹھوس حکمت عملی کے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے وزراء کی کٹھ پتلیوں سے بڑھ کر کچھ نہ ہیں ۔ میں بطور ممبر اسلام آباد بار کونسل (حزب اختلاف) ،وزیر قانون اور وزیر داخلہ کو اسلام اباد کے وکلا کی بالخصوص اور سب کی بالعموم بد حالی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں اور ان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلام آباد بار کے وکلاء سے کی گئی زیادتی کا ازالہ کریں بصورت دیگر پاکستان اور اسلام آباد کے وکلاء راست اقدام پر مجبور ہوں گے جس کی صریحا ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ۔
مزید یہ کہ میں محترمہ مزاری اور محترم چٹھہ کے ٹرائل میں جس طرح عدل و انصاف کے تقاضوں کو مجروح کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ جن لوگوں کو unfair ٹرائل کا سامنا ہے اس کے لیے میں روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایک احتجاجی نشست کا اعلان کرتا ہوں ۔
آپ سے بلکہ ملک بھر کے باضمیر وکلا سے رہنمائی و تعاون کی استدعا ہے ۔

کہتے ہو کہ ہو اُسوہِ شبّیر پہ قائم
دربار میں کیوں جاتے ہو ، سَر کیوں نہیں جاتا؟
با تسلیمات

عبدالرحمن حر باجوہ
ممبر اسلام آباد بار کونسل و ممبر اپیلاٹ ٹریبیونل
ایڈوکیٹ سپریم کورٹ

Islamabad Bar Association
17/01/2026

Islamabad Bar Association


محترمہ فریحہ باجوہ ایک باوقار، محنتی اور باصلاحیت وکیل ہیں جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ ...
09/01/2026

محترمہ فریحہ باجوہ ایک باوقار، محنتی اور باصلاحیت وکیل ہیں جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ مہارت، گہرے قانونی فہم، مضبوط کردار اور وکلاء کے مسائل کی جامع سمجھ رکھتی ہیں۔

ان کی قابلیت، دیانت اور خدمتِ بار کا خالص جذبہ انہیں اس اہم اور ذمہ دار منصب کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔
میری آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے انہیں کامیاب کرائیں تاکہ وکلاء بالخصوص خواتین وکلاء کی مؤثر اور مضبوط نمائندگی ممکن ہو سکے۔

ووٹ برائے باصلاحیت قیادت — ووٹ برائے مضبوط بار

08/01/2026

یہ مقدمہ ڈاکٹر صائقہ یوسف کے خلاف تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں دفعہ 322/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج ایف آئی آر سے متعلق ہے، جس کی بنیاد یہ الزام تھا کہ مدعی کی اہلیہ کو ایک نہایت حساس اور ہائی رسک حمل (monochorionic diamniotic twins) کے دوران ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور پیشہ ورانہ کوتاہی کے باعث بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں، جس کے نتیجے میں جڑواں بچوں کی وفات واقع ہوئی۔
درخواست گزار (ڈاکٹر صائقہ یوسف) کا بنیادی مؤقف یہ تھا کہ طبی غفلت ایک خالصتاً تکنیکی اور ماہرین کے علم سے متعلق معاملہ ہے، جس کا تعین نہ تو پولیس کر سکتی ہے اور نہ ہی عدالت، جب تک کہ متعلقہ طبی ریگولیٹری اداروں کی واضح، مستند اور حتمی رائے موجود نہ ہو۔ حالانکہ تفتیشی افسر نے PM&DC اور IHRA کو خطوط ارسال کیے، مگر کسی بھی فورم سے یہ تصدیق حاصل نہ ہو سکی کہ درخواست گزار کے کسی فعل یا ترکِ فعل کو قانونی طور پر طبی غفلت یا مجرمانہ لاپرواہی قرار دیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے اس امر کو غیر معمولی اہمیت دی کہ اسلام آباد میں طبی غفلت سے متعلق معاملات کے لیے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ، 2018 ایک خصوصی قانون ہے، جبکہ ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور نظم و ضبط کے حوالے سے PM&DC ایکٹ، 2022 نافذ العمل ہے۔ ان دونوں قوانین کے ہوتے ہوئے، براہِ راست تعزیراتِ پاکستان کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنا قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، کیونکہ خصوصی قانون عام قانون پر فوقیت رکھتا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ دفعہ 319 (قتلِ خطا) یا دفعہ 322 (قتل بالسبب) تعزیراتِ پاکستان کے اطلاق کے لیے یہ ثابت کرنا لازمی ہے کہ موت کسی ایسے غیر قانونی فعل یا سنگین غفلت کے نتیجے میں واقع ہوئی جس کی تصدیق ماہرینِ طب کی رپورٹ سے ہو۔ اس مقدمہ میں نہ تو ایسی کوئی رپورٹ موجود تھی اور نہ ہی تفتیش کے دوران اس بنیادی قانونی تقاضے کو پورا کیا گیا۔
مزید برآں، مدعی کی جانب سے دائر کردہ استغاثہ(کمپلینٹ) بھی بغیر کسی ماہر طبی رائے کے ملزمان کو طلب کرنا قبل از وقت اور قانونی اصولوں کے برخلاف قرار دیا گیا، کیونکہ اس سے پہلے یہ طے ہونا ضروری تھا کہ آیا واقعی طبی غفلت سرزد ہوئی ہے یا نہیں۔ ان حالات میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ایف آئی آر کا اندراج بذاتِ خود قانونی بنیاد سے محروم ہے اور اس نوعیت کے مقدمہ میں فوجداری کارروائی جاری رکھنا انصاف کے منافی ہوگا۔ چنانچہ عدالت نے دفعہ 561-A ضابطہ فوجداری کے تحت اپنے غیر معمولی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ مدعی کی جانب سے دائر استغاثہ(کمپلینٹ) اس وقت تک معطل رہے گی جب تک IHRA یا PM&DC کی جانب سے طبی غفلت کے حوالے سے کوئی حتمی اور مستند رپورٹ جاری نہیں ہو جاتی۔ فریقین کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ فورمز سے قانونی طریقہ کار کے مطابق ماہر رائے حاصل کریں، جس کے بعد قانون کے مطابق آئندہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔
خلاصہ اصول: طبی غفلت کے مقدمات میں فوجداری ذمہ داری عائد کرنے سے قبل ماہرین کی تکنیکی رائے ناگزیر ہے۔ مخصوص طبی قوانین کی موجودگی میں براہِ راست فوجداری مقدمہ درج کرنا درست نہیں۔ اسی بنیاد پر عدالت نے ایف آئی آر کو خارج کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو مقدم رکھا۔
Reported as: 2024 PCrLJ 1852 Islamabad

Send a message to learn more

04/01/2026

جس چیز کو آپ کھونے سے ڈرتے ہیں اسے کھو دیں تاکہ ڈر تو ختم ہو۔۔۔!!

Kindly vote & support our respected Madam Fariha Bajwa  AHC candidate for Additional Secretary Islamabad Bar Association...
24/12/2025

Kindly vote & support our respected Madam Fariha Bajwa AHC candidate for Additional Secretary Islamabad Bar Association in the upcoming elections 2026-27

07/12/2025

بوقت ریماںڈ مجسٹریٹ تفتیشی آفیسر کو جرم اہزاد کرنے،حذف کرنے یا ترمیم کرنے کاحکم دے سکتا ھے
2021 PCrLJ 293
At the time of remand the Magistrate can very well direct the Investigating Officer to add, delete or substitute an offence mentioned in the FIR if the circumstances warrant. However, he cannot ask the SHO to submit report under Section 173 Cr.P.C. in a particular manner, i.e. against the persons he desires or in respect of such offences that he wishes.

 -2025-26 of District CourtsThe Hon'ble Chief Justice, Islamabad High Court, Islamabad has been pleased to declare that ...
01/12/2025

-2025-26 of District Courts

The Hon'ble Chief Justice, Islamabad High Court, Islamabad has been pleased to declare that the Civil Courts and the District & Sessions Courts (East & West), Islamabad shall observe Winter Vacation-2025-26 w.e.f. January 1, 2026 to January 8, 2026 (both days inclusive). The District & Sessions Judges, Additional District & Sessions Judges, Senior Civil Judges, and Civil Judges-cum-Judicial Magistrates are allowed to avail Special Casual Leave during the Vacation in Batches. Suitable arrangements must be ensured for the disposal of urgent matters and old cases, in line with the National Judicial Policy.
Date:2025-11-29

18/11/2025

"عدالتوں کی روزانہ لڑائیاں دیکھ کر دل بھی پتھر ہوتا جا رہا ہے…
اور ہم، محبت کے لمس سے کوسوں دُور—بس نفرت کے شور کے عادی رہ گئے ہیں۔.

Send a message to learn more

11/11/2025

: Bomb blast reported at Islamabad District Court — sources.

02/11/2025

We The BAJWA LAW ASSOCIATES on behalf of Abdul Rahman Hur Bajwa ASC, Member Islamabad Bar Council (🥰,) are overflowing with gratitude for the powerful mandate you have given him in IBC election . Your vote isn't a vote ;it's a shared belief in a vibrant, progress and supportive future for entire legal fraternity.

To every member who cast their ballot, THANK YOU for making your voice heard.

To every supporter for his encouraging support.

To every member of the Team who worked day and night, your passion was the true bedrock of this victory.
Specially to our Seniors who guided us throughout the campaign.

Thank you very much ❤️❤️.

Address

Islamabad
0824

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Fida Nasar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Adv Fida Nasar:

Share