Imperium Law Company

Imperium Law Company حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، ‏‏‏‏‏‏وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

04/06/2026
29/05/2026
جب کوئی معاملہ پہلے ہی سول کورٹ میں زیرِ سماعت (Sub Judice) ہو تو پولیس کو اس سول تنازعہ میں مداخلت، فریقین کو ہراساں کر...
29/05/2026

جب کوئی معاملہ پہلے ہی سول کورٹ میں زیرِ سماعت (Sub Judice) ہو تو پولیس کو اس سول تنازعہ میں مداخلت، فریقین کو ہراساں کرنے یا دباؤ ڈالنے کا اختیار حاصل نہیں۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف ایک زیرِ التواء سول تنازعہ کے باوجود پولیس حکام، CCPO کو دی گئی درخواست کی بنیاد پر، درخواست گزاروں کو طلب کر رہے تھے اور دباؤ ڈال رہے تھے، جو اپنے اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ:🙃

پولیس سول کورٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

صرف علیحدہ اور قابلِ امتیاز فوجداری شکایت کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

پولیس قانون کے مطابق کام کرنے کی پابند ہے۔

درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی۔

چنانچہ رِٹ پٹیشن کو پہلے سے موجود عدالتی حکم کی روشنی میں نمٹا دیا گیا اور متعلقہ پولیس حکام کو قانون کے مطابق عمل کرنے اور ہراسانی سے اجتناب کا حکم دیا گیا۔
جب کوئی معاملہ پہلے ہی سول کورٹ میں زیرِ سماعت (Sub Judice) ہو تو پولیس کو اس سول تنازعہ میں مداخلت، فریقین کو ہراساں کرنے یا دباؤ ڈالنے کا اختیار حاصل نہیں۔

01/02/2026

زمین آپ کے نام پر ہے مگر نہ جگہ معلوم ہے اور نہ قبضے کی صورتحال؟

قانون آپ کو اپنی ملکیت معلوم کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کا پورا حق دیتا ہے۔

✅ درج ذیل قانونی اقدامات اختیار کریں:

🔹 1۔ ملکیت کی تصدیق
پٹواری یا اراضی ریکارڈ سنٹر سے حاصل کریں:
▪️ فردِ ملکیت
▪️ جمعبندی
▪️ انتقال کی مصدقہ کاپی
ان دستاویزات سے زمین کی لوکیشن، خسرہ نمبر اور رقبہ واضح ہو جاتا ہے۔
🔹 2۔ نشاندہی / حد بندی (Demarcation)
تحصیلدار کو درخواست دے کر زمین کی سرکاری نشاندہی کروائیں تاکہ اصل حدود متعین ہو سکیں۔

🔹 3۔ قبضے کی صورتحال معلوم کریں
نشاندہی کے بعد واضح ہو جاتا ہے کہ زمین خالی ہے یا کسی کے قبضے میں، اور آیا قبضہ جائز ہے یا ناجائز۔

🔹 4۔ ناجائز قبضے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی
سول کورٹ میں درج ذیل دعوے دائر کیے جا سکتے ہیں:

▪️ دعویٰ برائے قبضہ (Suit for Possession)
▪️ دعویٰ برائے اعلانِ حقِ ملکیت (Declaration)
▪️ مستقل حکمِ امتناعی (Permanent Injunction)
📜 متعلقہ قوانین:
▪️ Land Revenue Act
▪️ Specific Relief Act
▪️ Civil Procedure Code (CPC)

Address

Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imperium Law Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Imperium Law Company:

Shortcuts

Share