18/08/2023
*پالیسی گائیڈ لائنز۔(2023)*
*_👈🏻پالیسی براۓ جنرل بلاک (اے،سی،جی،ڈی) ریزیڈینشیل، کمرشل، فارم ہاوسز_*
تمام تر ڈسکشن کا مجموع جن میں رئیلٹرز کی مشاورت اور کلائنٹس کی فیڈبیک سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کے جنرل بلاک کے کلائنٹس کے لئے بھی ریلیف پالیسی ہونی چاہئے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں👇🏻
1) جن معزز ممبران کی بقایا انسٹالمنٹس کا ٪50 ، 15 ستمبر 2023 تک جمع ہو گا تو انکی فائلز کو ان بلاک کر دیا جاۓ گا اور فائلز پرانے ریٹس پر کنورٹ ہو جائیں گی۔
2) جنرل بلاک کے وہ تمام ایکٹیو کلائنٹس جن کا لیجر %50 یا اس سے زائد ادا ہوگا تو ان تمام کلائنٹس سے 31 دسمبر 2023 تک فائلز ٹرانسفر کے اوپر کوئی فیس نہیں لی جاۓ گی چارجز ویو آف کر دیے جائیں گے۔
3) وہ تمام ایکٹیو کلائنٹس جن کی بکنگز جون 2020 سے پہلے کی ہے ان تمام ایکٹیو کلائنٹس کے لیجرز میں ایک سال کی توسیع کر دی جاۓ گی۔
*_👈🏻نیو بکنکس آف ایگزیکٹیو بلاک & ایچ بلاک_*
1) ایگزیکٹیو بلاک کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس اور ایچ بلاک کے رہائشی پلاٹس کی ہونے والی تمام نئی بکنکس پر ان کا لیجر بکنگ کی تاریخ سے ہی اپڈیٹ ہوگا👇🏻
اہلیت: وہ تمام فائلز جو 16 اگست 2023 سے 15 ستمبر 2023 تک کلائنٹس کے نام پر کلوز ہوں گی۔
*_👈🏻ایگزیکٹیو بلاک پالیسی (لاسٹ چانس فار ان بلاکنگ آف فائلز)_*
1) ایگزیکٹیو اور ایچ بلاک کے ممبرز اپنے پلاٹ کی ٹوٹل لینڈ کاسٹ کا %50 تک ادا کرکے تو اپنی فائلز کو ان بلاک کروا سکتے ہیں اور انہیں دوبارہ سے پرانے ریٹس پر کنورٹ کروا سکتے ہیں۔
یا
2) وہ اپنی واجب الادا اقساط میں سے اتنی اقساط ادا کر دے کے پیچھے اس کی 6 سے کم اقساط واجب الادا ہوں۔
*_👈🏻مرجر پالیسی_*
* مرجر پالیسی کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں👇🏻
1) مرجر پالیسی 16 اگست 2023 سے 15 ستمبر 2023 تک لاگو ہو گی۔
2) مرجر پالیسی تمام اوپن فائلز جن میں ایگزیکٹیو بلاک (ریزیڈینشیل+کمرشل) اور ایچ بلاک (ریزیڈینشیل) کی فائلز پر لاگو ہو گی۔
3) کوئی بھی اوپن فائل جو کے 15 اگست 2023 کے بعد کلوز ہوگی اس کلوز فائل میں سیم سائز اور سیم ریٹ کی اوپن فائلز (2+1) کی بنیاد پر مرج ہو سکیں گی۔ مرجر کے ذریعے ٹوٹل پلاٹ کی کاسٹ کا %60 تک ادا ہوگا اور لیجر اپڈیٹ ہو جاۓ گا۔
4) ایگزیکٹیو بلاک کے وہ کلائنٹس جو کے مرجنگ فائلز ہولڈر (ریزیڈینشیل/کمرشل) ہوں گے وہ مزید %5 تک کیش کی صورت میں جمع کروا کے تو سیکینڈ بیلیٹنگ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔بقایا %35 اپنے لیجڑ کی ادائیگی وہ کیش کی صورت میں ایز پر شیڈول کریں گے۔(مرجنگ پالیسی لاگو).
*_👈🏻ایگزیکٹیو بلاک اوپن فائلز پالیسی_*
1) 16 اگست 2023 سے 15 ستمبر 2023 تک تمام اوپن فائلز کو ایگزیکٹیو اور ایچ بلاک میں مرجنگ اور کلائنٹس کی بکنگ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
2) 15 ستمبر 2023 کے بعد ایگزیکٹیو اور ایچ بلاک کی تمام اوپن فائلز کو بلاک کر دیا جاۓ گا اور انہیں نئے ریٹس پر شفٹ کر دیا جاۓ گا۔
*(سیکینڈ بیلیٹنگ کا ایونٹ 16 ستمبر 2023 بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا)*