11/07/2026
انکم ٹیکس ریفنڈ کی درخواست جمع کروا دی، مگر محکمہ فیصلہ ہی نہ کرے؟ FTO نے ایسی تاخیر کو Maladministration قرار دے دیا
ٹیکس پیئرز کے لیے Federal Tax Ombudsman (FTO) کا ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کا مرکزی نکتہ انتہائی سادہ مگر اہم ہے:
Refund Application کو غیر معینہ مدت تک زیرِ التوا نہیں رکھا جاسکتا۔ زیرِ بحث معاملات میں taxpayers نے Tax Year 2025 کے لیے اپنی refund applications 03.01.2026 کو e-file کیں، لیکن محکمہ مقررہ قانونی مدت کے اندر ان درخواستوں پر فیصلہ نہ کرسکا۔ معاملہ FTO کے سامنے پہنچا تو Department نے مؤقف اختیار کیا کہ فراہم کردہ documents refund claim کو substantiate کرنے کے لیے deficient اور insufficient تھے، اس لیے مزید دستاویزات طلب کی گئی تھیں اور refund applications process میں تھیں۔
FTO نے اس وضاحت کے باوجود Section 170(4) of the Income Tax Ordinance, 2001 کو فیصلہ کن اہمیت دی اور واضح کیا کہ Department پر لازم تھا کہ refund application کو filing کی date سے 60 دن کے اندر dispose کرتا۔ چونکہ درخواستیں مقررہ مدت میں decide نہیں کی گئیں، FTO نے اس تاخیر کو محض administrative delay نہیں سمجھا بلکہ اسے Departmental neglect, inattention and inaptitude in discharge of duties قرار دیتے ہوئے maladministration کے زمرے میں رکھا۔
نتیجتاً FTO نے FBR کو ہدایت کی کہ متعلقہ Commissioner-IR (Refunds) refund applications کو قانون کے مطابق، taxpayers کو opportunity of hearing فراہم کرتے ہوئے dispose کرے اور 30 دن کے اندر compliance report پیش کی جائے۔ اس فیصلے کا اہم پیغام یہ ہے کہ refund application فائل ہونے کے بعد محکمہ اسے خاموشی سے غیر معینہ مدت تک pending نہیں رکھ سکتا؛ Section 170(4) میں دی گئی 60 دن کی مدت کی پابندی ضروری ہے، اور بلاجواز تاخیر maladministration بن سکتی ہے۔