Legal Advice قانونی مشورے

Legal Advice قانونی مشورے We provide Legal Services (Civil and Criminal) with free legal services to all the helpless/sourceless people. Contact: Hafeez Ahmad Tariq Ch. English (P.U.)

Advocate High Court، M.A. Office: Depalpur and Lahore High Court Lahore. Cell: 0302-4933040

12/08/2025

السّلامُ علیکُم وَرَحمَتُہ اللّہِ وَبَرَکَاتُہ

قانُونی مشورے The Legal Advice کے پلیٹ فارم سے

پنجاب
بلدیاتی الیکشن بل منظور
وارڈ سسٹم ختم، ہر یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہونگے، چئیرمین براہ راست منتخب ہوگا

بے سہارا، مظلوم افراد کیلئے ٹرائل کورٹ سے ہائیکورٹ تک بے لوث، فِی سبِیل اللہ مُفت قانُونی اِمداد۔ اللہ کریم ہم سب کو ہمیشہ ہمیشہ اپنے سائہ رحمت میں رکھے، آمِین

دُعا گو و طالبِ دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ایم اے انگلش(پنجاب)
از چودھری لاء چیمبر سب ڈویژنل کورٹس دیپالپور
موبائل نمبر 4933040-0302
وٹس ایپ نمبر 7863020-0335

We provide Legal Services (Civil and Criminal) with free legal services to all the helpless/sourceless people.
Contact: Hafeez Ahmad Tariq Ch. Advocate High Court، M.A. English (P.U.)
Office: Depalpur and Lahore High Court Lahore. Cell: 0302-4933040

09/08/2025

السّلامُ علیکُم وَرَحمَتُہ اللّہِ وَبَرَکَاتُہ

تین پیکٹ، بے حساب محبتیں

آج میں بیٹھک میں بیٹھا کسی مقدمے کی تیاری میں محو تھا کہ اچانک میرے بیٹے، آفتاب احمد چودھری صاحب، اور دو ننھی بیٹیاں ہاتھوں میں ایک ایک پیکٹ تھامے داخل ہوئیں۔ لمحہ بھر کو میں چونکا کہ یہ ماجرا کیا ہے۔۔۔! ابھی میں کچھ پوچھ بھی نہ پایا تھا کہ یکایک ایک خوش آہنگ کورس کی صورت میں آواز گونجی:
"ہیپی برتھ ڈے ٹو یو"

اللہ اللہ! مجھے تو یاد تک نہ تھا کہ آج میرا جنم دن ہے۔ اسی لمحے موبائل کی اسکرین پر فیس بُک کے درشن کئے تو دیکھا کہ میرے نہایت پیارے، عزیز از جاں، دوستوں کی طرف سے "جنم دن مبارک" کے پیغامات کی ایک طویل قطار میرا استقبال کر رہی تھی۔

یقیناً ایسے دوست ہی زندگی کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں—وہ جو آپ کو آپ سے بڑھ کر یاد رکھیں۔ دلی ممنون اور بے حد شکر گزار ہوں اُن سب کا جنہوں نے میرے دن کو اس قدر خوشگوار بنا دیا۔ اور پیاراور مُحبت بھرے ان پیغامات نے چند لمحوں کیلئے گُزرے ماضی کے دریچے وا کر دئے۔

نو اگست 1959 کا دن تھا۔ کم از کم آٹھ، دس گھروں میں خوشی اور مُسرّت کا سماں بپا تھا۔ یہ سب میرے قریبی اعزّہ و اقارب، چچا اور ماموں و دیگر قریبی رشتہ داروں کے گھر تھے وہ گھر جہاں یا تو بیٹے کی آمد کا انتظار تھا یا پھر بیٹے اب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے تھے۔ اس لیے میں بیک وقت ان تمام گھروں کی آنکھوں کا تارا، دلوں کا پیارا تھا۔

اُس وقت بصیرپور میں میرے بابا جان نے اپنا مکان تعمیر نہیں کیا تھا۔ انڈیا سے ہجرتِ کے بعد کچھ عرصہ میرے والدین کو عالی مقام، واجب الاحترام حاجی حافظ عزیز احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ملکیتی جڑواں مکان میں پناہ دی۔ یوں قدرت کی مہربانی سے یہ حسین انتظام ہوا کہ میں نے آنکھ بھی اُسی مکان میں کھولی اور آج اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی آخری اننگز بھی انہی کے چشم و چراغ، نہایت قابلِ صد احترام حاجی محمد ریاض احمد چوہدری صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے چوہدری لاء چیمبر دیپالپورمیں کھیل رہا ہوں۔

مزید یہ کہ میرے تعلیمی سفر کی پہلی صبح جب مجھے قاعدہ اور قلم تھمایا گیا تو وہ بھی عالی مقام، واجب الاحترام حاجی حافظ عزیز احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ شفقت کا کرم تھا۔ اور وکالت کے میدان میں بھی، انہی کے فرزندِ آبرومند محترم حاجی محمد ریاض احمد چودھری صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ نصف صدی پر محیط ان کے تجربات اور قانونی رموز، انہوں نے بغیر کسی بخل اور ہچکچاہٹ کے، اپنی محفل میں بیٹھنے والے علم کے ہر ہر مُتلاشی کے دل و دماغ میں ودیعت کر دیے۔

مختصراً، آج جو کچھ بھی میں ہوں، خصوصاً قانُونی انگریزی لکھنے اور بولنے کی مہارت ، اس کا سہرا میرے اساتذہ کرام جناب حاجی فیض احمد فیض صاحب رحمۃ اللہ علیہ، عالی مقام، واجب الاحترام حاجی حافظ عزیزاحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ، اور محترم حاجی محمد ریاض احمد چوہدری صاحب ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ آف پاکستان) بصیرپُوری کے سر ہے۔ انہی ہستیںوں کی وسعتِ قلبی اور شفقت نے مجھے اعلیٰ قانونی ڈرافٹنگ اور رموزِ اوقاف سے شناسائی بخشی۔

بالخصوص یہ سب ذی وقار حاجی محمد ریاض احمد چودھری صاحب ایڈووکیٹ(سپریم کورٹ) کا فیضان نظر ہے کہ عدالت میں "قانُونی جنگ" کے دورآن اپنے سےسینئر ترین مُعزز وکلاء صاحبان کے سامنے بھی اپنے کلائینٹس کو اُن کا جائز قانُنونی حق و انصاف دلانے میں ہمیشہ کامیاب رہا۔
آخر میں، دعا ہے کہ اللہ کریم میرے والدین، میرے مربی و محسن حاجی حافظ عزیز احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ، حاجی فیض احمد فیض چوہدری صاحب رح (ریٹائرڈ ٹیچر، گورنمنٹ ہائی اسکول بصیرپور) اور تمام مرحومینِ مسلمین کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور میرے اُستادِ مکرم حاجی محمد ریاض احمد چوہدری صاحب (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) سایۂ شفقت اُن کے تمام پیاروں اور ہم سب پر، بحالتِ صحت و عافیت و ایمانِ کامل، تا دیر قائم و دائم رکھے۔ آمین ثم آمین۔

نیز بے سہارا، مظلوم افراد کیلئے ٹرائل کورٹ سے ہائیکورٹ تک بے لوث، فِی سبِیل اللہ مُفت قانُونی اِمداد۔ اللہ کریم ہم سب کو ہمیشہ ہمیشہ اپنے سائہ رحمت میں رکھے، آمِین

دُعا گو و طالبِ دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ایم اے انگلش(پنجاب)
از چودھری لاء چیمبر سب ڈویژنل کورٹس دیپالپور
موبائل نمبر 4933040-0302
وٹس ایپ نمبر 763020-0335

We provide Legal Services (Civil and Criminal) with free legal services to all the helpless/sourceless people.
Contact: Hafeez Ahmad Tariq Ch. Advocate High Court، M.A. English (P.U.)
Office: Depalpur and Lahore High Court Lahore. Cell: 0302-4933040

"مہنگائی کا جن""تحقیق طلب"ایک ڈی آئی جی پولیس رینک کے سی ایس ایس آفیسر محکمہ پولیس,  پارٹ ٹائم میں سڑک پہ کھانوں کا سٹال...
02/08/2025

"مہنگائی کا جن"

"تحقیق طلب"

ایک ڈی آئی جی پولیس رینک کے سی ایس ایس آفیسر محکمہ پولیس, پارٹ ٹائم میں سڑک پہ کھانوں کا سٹال لگا کر "مہنگائی سے نبرد آزما."

اب تو حکومت کو احساس ہوجانا چاہئے کہ اگر لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا بیس گریڈ کا ایک پولیس آفیسر مہنگائی سے مجبور پارٹ ٹائم سٹال لگانے پہ مجبور ہے تو چھوٹے ملازمین و مزدُور بیچارے کا کیا حال ہوگا؟ جس کو کبھی مزدوری کا کام ملتا ہے اور کبھی نہیں.

مستحق, بے سہارا مظلوم افراد کیلئے ٹرائل کورٹ سے ہی ائیکورٹ تک بے لوث و فی سبیل اللّہ, مُفت قانُونی امداد

دُعا گو و طالب دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائیکورٹ, ایم اے انگلش(پنجاب)
موبائل # 4933040-0302

25/07/2025

"جُزوقتی قوانین کا نفاذ"
کے حوالہ سے

The Legal Advice. قانُونی مشورے
کے پلیٹ فارم سے میرا سوال یہ ہے کہ:

ذخیرہ اندوزی—ایک ایسا قبیح فعل، جو نہ صرف منڈیوں کی شفافیت کو داغدار کرتا ہے بلکہ عام انسان کی روزمرّہ زندگی میں اذیتوں کے کانٹے بوتا ہے۔ خاص طور پر جب سال 2020 کی سیاہ گھڑی آئی، اور دُنیا پر کرونا نامی وبا نے اپنی نحوست کی چادر تان لی، تو جہاں طبی نظام لڑکھڑا گیا، وہیں انسانی حرص نے وہ چہرہ دکھایا جسے مہذب معاشرے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

اُسی زمانے میں ناک و منہ پہ پہنے جانے والے معمولی ماسک تک، سونے کے بھاؤ پر چھپا لیے گئے۔ ایسے عالم میں حکومت پنجاب نے عوامی فلاح کے جذبے سے سرشار ہو کر "Punjab Prevention of Hoarding Act 2020" نافذ کیا—ایک قانونی ہتھیار، جو بظاہر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک کارگر تدبیر محسوس ہوا۔

مگر افسوس! یہ قانون بھی اک ہنگامی مرہم کی صورت میں آیا۔ اس میں ایک واضح سُقم یہ تھا کہ اس کا دائرہ اثر صرف کرونا کے ایام تک محدود کر دیا گیا۔ گویا جیسے ذخیرہ اندوزی ایک وقتی مرض ہو، نہ کہ سماجی عدل کی راہ میں دائمی رکاوٹ!

اگر اُس وقت قانون ساز اداروں میں دور اندیشی ہوتی، تو آج ہمیں Punjab Enforcement & Regulatory Authority (PERA) جیسی نئی اتھارٹی کے قیام کی ضرورت پیش نہ آتی۔ اس پس منظر میں ”قانُونی مشورے“ کے فکری افق پر میرا سوال اُبھرتا ہے:

کیا واقعی اُس وقت کی مقننہ کو اس امر کا شعور نہ تھا کہ ذخیرہ اندوزی ایک وقتی عارضہ نہیں بلکہ ایک معاشرتی ناسور ہے، جس کی بیخ کنی کیلئے مستقل قانون سازی ناگزیر ہے؟
یا پھر یہ قانون جان بوجھ کر ایک محدود مدت کیلئے اس لیے بنایا گیا کہ کہیں مستقبل میں ایسے ناسور کو تحفظ دینے کا راستہ کھلا رکھا جا سکے؟

اگر قانون کی کتابیں وقتی ضرورتوں کے تابع لکھی جائیں گی، اور بصیرت کا دائرہ وباؤں تک محدود ہوگا، تو ہم کب تک عوام کو مصنوعی قلت، قیمتوں کے طوفان، اور چالاک تاجروں کی چالوں کے رحم و کرم پر چھوڑتے رہیں گے؟

بہرحال, میری طرف سے بے سہارا, مظلُوم افراد کیلئے ٹرائل کورٹ سے ہائیکورٹ تک بے لوث, فی سبیل اللّہ قانُونی امداد کوئی جُز وقتی پیشکش نہیں ہے. اللّہ کریم ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے, آمِین

دُعا گو و طالبِ دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائیکورٹ, ایم اے انگلش(پنجاب)
چودھری لاء چیمبر دیپالپور اینڈ سیّد لاء چیمبر اناب سنٹر لاہور ہائیکورٹ لاہور.
موبائل نمبر. 4933040-0302
وٹس ایپ # 7863020-0335

We provide Legal Services (Civil and Criminal) with free legal services to all the helpless/sourceless people.
Contact: Hafeez Ahmad Tariq Ch. Advocate High Court، M.A. English (P.U.)
Office: Depalpur and Lahore High Court Lahore. Cell: 0302-4933040

10/06/2025
29/04/2025

السّلامُ علیکُم وَرَحمَتُہ اللّہِ وَبَرَکَاتُہ

قانُونی مشورے. The Legal Advice
کے پلیٹ فارم سے, بے سہارا و مستحق افراد کیلئے بے لوث مفت قانُونی امداد

کیا آپ کو علم ہے
کہ بھارت ایک معاہدے کے تحت پاکستان سے گلابی نمک کوڑیوں کے بھاؤ حاصل کر کے اُسے عالمی منڈی میں "ہمالین سالٹ" کے نام سے اہنی پراڈکٹ ظاہر کر کے فروخت کرتا ہے.

ان دنوں پاکستان کی طرف سے گلابی نمک کو رجسٹرڈ کروانے کی کاوش ایک احسن اقدام ہے.

لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آخر بھارت کو اتنی زیادہ مقدار. میں گلابی نمک کی سپلائی ہوتی ہی کیوں یے کہ بھارت اسے اپنی ذاتی ضرورت کے نام پہ حاصل کرکے عالمی مارکیٹ میں اپنے نام سے "ہمالین سالٹ" کے برانڈ نیم سے فروخت کر سکے؟

اور دوسرا یہ کہ اگر بھارت عالمی معاہدوں کو پس پشت ڈال کر پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کر سکتا ہے تو پاکستان کی طرف سے گلابی نمک کی سپلائی آخر کیوں بند نہیں کی جاتی؟

دُعا گو و طالبِ دُعا
حفیظ احمد طارق چودھری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ, ایم اے انگلش (پنجاب)
آفس: چودھری لاء چیمبر سب ڈویژنل کورٹس تحصیل دیپالپور اینڈ سیّد لاء چیمبر اناب سینٹر لاہور ہائیکورٹ لاہور.
موبائل. 4933040-0302
وٹس ایپ. 7863020-0335

We provide Legal Services (Civil and Criminal) with free legal services to all the helpless/sourceless people.
Contact: Hafeez Ahmad Tariq Ch. Advocate High Court، M.A. English (P.U.)
Office: Depalpur and Lahore High Court Lahore. Cell: 0302-4933040

24/04/2025

سول کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کرتے وقت سائل کا ہونا لازمی ہے تصویر بھی کھینچی جاے گی via raees academy

سوشل میڈیا قوانین کا استعمال درست یا غلط آئیے دیکھتے ہیں. ذیل کی تحریر ملاحظہ فرمامائیں. محرر تھانہ ساہیوال کے متعلق تحر...
11/04/2025

سوشل میڈیا قوانین کا استعمال درست یا غلط آئیے دیکھتے ہیں. ذیل کی تحریر ملاحظہ فرمامائیں.

محرر تھانہ ساہیوال
کے متعلق تحریر
صرف درج زیل 👇
"کرپشن کا بادشاہ بن بیٹھا ہے اورسائلین سے بد سلوکی کرتا ہے" ۔۔۔۔۔۔
واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پر
پوسٹ شیئر کرنے پر مقدمہ درج

ایک محترم بھائی پوسٹ مزکورہ پر کمنٹ کیا کہ:

//Zubair Ahmed Mughal
لاء کا مس یوز ہونا کیسے سٹارٹ ہو گیا بھائی؟
میس یوز تو سوشل میڈیا کا کیا جارہا ہے//.

ناں میرے بھائی ناں:
کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ:
"سوشل میڈیا پر چاہے جس کے بارے جو مرضی لکھ کر اس کی عزت پامال کرو یا بلیک میل کرو"

یہ درست ہے کہ "پولیس والے دوھ کے دھلے یا فرشتے نہیں" لیکن اگر کسی نے کوئی ناجوازی کی ہے تو اس کے ازالہ کا ایک قانونی طریقہ کار ہے. ان قوانین کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کیلئے ہی لایا گیا یے. یا کہ سوشل میڈیا پہ کسی کے خلاف کچھ بھی بکواس کر دیا جائے تو کیا یہ درست ہے.
اگر اسی سوشل میڈیا پہ آپ کے خلاف کوئی ذاتی مفاد یا بغض و عناد سے بھرپور بکواس کرنا شروع کر دے تو تب بھی اسے درست سمجھیں گے اور اس کے خلاف قانون کے استعال کو قانون کا "مس یوز" ہی سمجھیں گے؟
میرے بھائی قانون کوئی بھی برا نہیں ہوتا. نہ سوشل میڈیا برا ہے. لیکن برے لوگ جب اسے استعمال کرتے ییں تو ان کی سرکوبی کیلئے کچھ مداوا تو ہونا چاہئے.

لہٰذا:
پاکستانی بنیں اور پاکستانی قوانین کا احترام کریں

مستحق و بے سہارا افراد کیلئے مفت قانونی امداد

دُعاگو و طالب دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ, ایم اے انگلش (پنجاب)
چودھری لاء چیمبر, سب ڈویژنل کورٹس تحصیل دیپالپور
اینڈ سیّد لاء چیمبر اناب سنٹر لاہور ہائیکورٹ لاہور
موبائل # 03024033040
وٹس ایپ نمبر #03357863020

With Qadeer Qureshi – I'm on a streak! I've been a top fan for 5 months in a row. 🎉
10/03/2025

With Qadeer Qureshi – I'm on a streak! I've been a top fan for 5 months in a row. 🎉

السّلامُ علیکُم وَرَحمَتُہ اللّہِ وَبَرَکَاتُہآج کی بات...!قربانیاں وہاں دیجیے جہاں ان کی ضرورت ہو دن کے وقت دیا جلانے س...
17/02/2025

السّلامُ علیکُم وَرَحمَتُہ اللّہِ وَبَرَکَاتُہ

آج کی بات...!

قربانیاں وہاں دیجیے جہاں ان کی ضرورت ہو دن کے وقت دیا جلانے سے دیا ہی ختم ہوگا اندھیرا نہیں.

"The Legal Advice. قانُونی مشورے"
کے پلیٹ فارم سے
مُستحق و بے سہارا افراد کیلئے لوئر کورٹس سے ہائیکورٹ تک بے لوث/فی سبیل اللّہ مُفت قانُونی امداد
With Best Wishes:
Hafeez Ahmad Tariq Chaudhry,
Advocate High Court, M.A. English,
Office : Chaudhry Law Chamber Tehsil Courts Depalpur &
Syed Law Chamber Anaab Centre Lahore (High Court Lahore)
Cell 0302-4933040
WhatsApp 0335-7863020

رُکھ چھاں والا ہنیری نال ڈِگیاتے ابّا مینُوں چیتے آگیاآہ۔۔۔۔!والدَم مِیاں رشیداحمد مرحوم کو ہم سے بچھڑے آج بتالیس سال گز...
15/02/2025

رُکھ چھاں والا ہنیری نال ڈِگیا
تے ابّا مینُوں چیتے آگیا

آہ۔۔۔۔!
والدَم مِیاں رشیداحمد مرحوم کو ہم سے بچھڑے آج بتالیس سال گزر چکے جو درحقیقت بتالیس سال نہیں بلکہ بتالیس صدیوں پہ بھاری ہیں
باپ محض ایک رشتہ نہیں بلکہ ایک سایہ دار درخت ہے، جو تیز دھوپ میں ٹھنڈی چھاؤں عطا کرتا ہے، آزمائشوں میں ڈھال بنتا ہے اور ہر طوفان کے سامنے چٹان کی مانند کھڑا رہتا ہے۔ والد محترم کی برسی کے موقع پر دعاگو اور آپ سب دوستوں سے مُلتمس دُعا ہوں کہ ربِ کریم والدَم مرحُوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرماۓ اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ کریم اپنے پیارے حبیب حضرت مُحمد صلّی اللّہُ علیہِ وَآلِہ وسلَم کا صدقہ میرے والد محترم کی قبر کو نور سے بھر دے، اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور تمام مُسلیمین, مومنین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین ثٌم آمین یا رب العالمین۔

DEATH ANNIVERSARY

A father’s love is not measured by the years he walks beside us, but by the everlasting imprint he leaves upon our hearts.

"Brave in spirit, kind at heart, and always a helping hand to those in need, my father Mian Rasheed Ahmad (R.A.) was a pillar of strength.

Although forty-two years have passed since he returned to Allah, his fragrance can still be felt all around.

A landlord not just of fields, but of hearts also. My father’s true wealth was his kindness, love and respect to humanity and that wealth still continues to enrich the world he left behind.

Even in silence, I hear his wisdom. Even in absence, I feel his presence. My father, my guide and inspiration forever. My father’s legacy will forever bloom in the lives he ever met.

May Allah, by the virtue of His beloved Prophet Muhammad (peace and blessings be upon him), grant my father and all the muslims a high rank in Jannat-ul-Firdous. Ameen summa Ameen Yaa-Rabb-ul-Alameen
دٌعا گو و طالب دُعا:
حفیظ احمد طارق چودھری
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ایم اے انگلش(پنجاب)
آفس: چودھری لاء چیمبرتحصیل کورٹس دیپالپور اینڈ سید لاء چیمبر اناب سینٹرمزنگ روڈ لاہور
موبائل نمبر 03024933040
اینڈ وٹس ایپ 03357863020

Address

Imdad Colony Street # 5-6
Hujra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Legal Advice قانونی مشورے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category