Zia's Law Associates

Zia's Law Associates Law Related Services

Knowledge is power. 📚 📖 📙 ❤
07/11/2024

Knowledge is power. 📚 📖 📙 ❤

18/10/2024
0312 5751393
19/09/2024

0312 5751393

15/04/2024

Life without ambitions is waste.
Advocacy ❣❣

08/10/2023

اج مجھے اپنے افس میں اس بچے کو دیکھ کر انتہائی خوشی و مسرت ہوئی لیکن کچھ دن قبل یہ تقریبا 18 سال کا لڑکا ہتھکڑیوں میں بندھا ہوا جب عدالت میں پیش کیا گیا مجھ سے رہا نہ گیا اور میں اس کے پاس گیا پوچھنے پر اس بچے نے مجھے بتایا کہ میں ٹو بہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتا ہوں میرے والد دل کے مریض ہیں میں اپنے گھر کا اکیلا کفیل ہوں اس وجہ سے اپنے علاقے سے اتنے دور ہری پور میں حجامت کا کام کر کے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا ہوں
بچے کی میں نے جب ایف ائی ار دیکھی تو اس پر چار کلو ہیروئن اور 1100 گرام چرس ڈال دی گئی تھی میں نے اس کا سابقہ ریکارڈ دیکھا تو اس پر قبل ازیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی مقدمہ درج نہ تھا مزید پوچھنے پر مجھے اس بچے نے بتایا کہ میں کبھی بھی منشیات فروشی کے کام میں ملوث نہ رہا ہوں اور نہ ہی خود پیتا ہوں لیکن اس پر موجود یہ چار کلو ہیروئن ایک بہت ہی بڑا مسئلہ تھا جب میں نے بچے سے ہیروئن کی بابت پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ اج تک نہ تو میں نے ہیروئن دیکھی ہے اور نہ ہی میرے پاس سے کسی بھی قسم کی ہیروئن کی کوئی برامدگی ہوئی ہے۔
اللہ کا نام لے کر میں نے اس بچے کو اس مقدمے میں ضمانت دلوانے کے لیے کوشش شروع کی کہ اگر یہ بچہ زیادہ عرصے تک جیل میں رہتا ہے تو اس کی تربیت اور ائندہ انے والی زندگی پر شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے جس پر بالاخر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالعزیز صاحب نے طویل بحث مباحثے اور قانونی تکنیکی و واقعاتی دلائل سننے کے بعد اپنا یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ اس بچے کو فلفور ضمانت پر رہا کیا جائے بدیں وجہ چار کلو ہیروئن اور 1100 گرام چرس کا پرچہ ہونے کے باوجود بچے کو رہا کر دیا گیا
سامعین و حضرات ۔ اپ کے ساتھ یہ بات شیئر کرنے کا محض مقصد یہ ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اسے اللہ کی طرف سے ازمائش سمجھ کر قبول کرنا چاہیے اور ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان کے عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہوئے بہترین قانونی معاونت حاصل کریں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ ہمیں عدالتی نظام کچھ دے نہیں سکتا بس ہم سے یہ غلطی ہوتی ہے کہ ہم اس نظام انصاف کو حاصل کرنے میں اپنے ذاتی غلط فیصلوں اور بے یقینیوں کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اج اس بچے کا میرے افس میں میرے ساتھ کھڑا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عدالتی جنگ کو صحیح طریقے سے لڑا جائے تو بڑے سے بڑے مسئلے سے اسانی سے نکلا جا سکتا ہے
انتہائی اہم نکتہ یہ ہے کہ جن بھی لوگوں نے اس بچے کے ساتھ یہ زیادتی کی ہے وقت انے پر ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی تاکہ ائندہ کسی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو سکے
محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
0312 5751393

03/10/2023

انتہائی مشہور و معروف قتل اور ظلم کی ایک ایسی داستان جس میں ملزموں نے ایک انسان کی جان اس طرح لی کہ اسے پہلے 14 گولیاں ماری پھر اس کے بعد اس کے جسم اور چہرے کو کلہاڑوں اور ہتھوڑوں سے شدید مسخ کر دیا
کافی دن مذکورہ لاش ایک نہر میں پتھروں کے ساتھ اٹکی رہی اور بالاخر کسی نہ کسی طرح اس کے وارثان اس تک پہنچ گئے
انتہائی مشکل سے اس جرم کی ایف ائی ار مرتب ہوئی اور مقدمہ میرے پاس ایا
ملزمان انتہائی طاقتور اور علاقے کے باثر لوگ تھے لیکن اللہ پاک نے مجھ ناچیز پر اپنا رحم فرمایا اور میرے حصے میں یہ کام ایا کہ میں ان مظلوموں کی اواز بن سکوں اور انہیں انصاف دلانے میں مدد کر سکوں
قبل ازیں ملزمان گرفتار ہی نہ ہو پا رہے تھے جن کی گرفتاری کا سہرا بھی الحمدللہ اللہ نے میرے سر پر سجایا ان کی قبل از گرفتاری ضمانتیں خارج ہوئیں اج ملزموں کی طرف سے ضمانت بعد از گرفتاری گزاری گئی جس میں کم و بیش ایک گھنٹہ بحث کے بعد میں عدالت میں یہ بات ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ مظلوموں کے ساتھ پہلے ہونے والا قتل کی صورت میں ظلم
اس کی تو اب تلافی کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکتی
لیکن اگر عدالت ان ملزموں کو بھی یوں چھوڑ دیتی ہے تو یہ مظلوموں کے ساتھ مزید ظلم اور انصاف کے ساتھ شدید بے انصافی ہوگی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ صادر فرماتے ہوئے ملزموں کی ضمانتیں خارج فرما دی
میں اس کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ اور انصاف کے اس نظام کے نام کرتا ہوں
اس تحریر کا محض مقصد یہ ہے کہ اگر مقدمہ کی صحیح طور پر پیروی کی جائے اور تمام ادارے اور تمام متعلقہ افراد اپنے اپنے فرائض بخوبی انجام دیں تو ہمارا انصاف کا نظام ایک بھرپور نظام انصاف ہے جو کہ بے شک دیر تو کر دیتا ہے لیکن اندھیر کبھی نہیں کرتا
محمد ضیاء طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
03125751393

21/09/2023

ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ
اج اللہ پاک نے یہاں ایك بھرپور کامیابی نصیب فرمائی
فیملی عدالت نے مقدمہ میں ایک ٹیكنیكل وجہ سے لڑكی كا حق شھادت ختم كر۔دیا جس كو اج ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن میں درست فیصلہ كرتے ھوۓ لڑكی كے حق میں فیصلہ سنا۔دیا
الحمد الله

Alhamdulilah.
18/08/2023

Alhamdulilah.

03/07/2023

Address

Hassan Abdal

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923125751393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zia's Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Zia's Law Associates:

Share